Hazrat Shah Abdul Qadri Dehlvi

          شاہ[1]عبد القادربن شاہ ولی اللہ محدث دہلوی: عالم عامل،فقیہ فاضل، زاہد،عابد خصوصاً حدی و تفسیر میں یگانۂروزگار،صاحبِ ورع واتقاء صادق الفراست تھے،علوم آپ نے بھائی شاہ عبد العزیز سے حاصل کیے،تمام عمر تدریس و تنشیر علوم میں رہ کر خاص و عوام کو اپنے چشمۂ فیض سے سیراب کیا اور اپنے والد ماجد کی تفسیر فتح الرحمٰن کا جو فارسی میں ہے نہایت فصاحت و بلاغت سے اردو میں موضح القرآن نام سے ترجمہ کیا جو مطبوع انام ہوا۔وفات آپ کی ۱۲۴۲؁ھ میں ہوئی۔

 

1۔ ولادت ۱۱۶۷ھ وفات ۱۲۳۰ھ’’تذکرہ علمائے ہند‘‘(مرتب)

(حدائق الحنفیہ)

مزید

Comments