خلفاء کرام  

Molana Syed Ali Muhammad Shah

   سید علی حمد شاہ ، مٹیار ی کے سادات میں سے ہیں ، علم و عرفان کے اندر بڑا بلند مقام رکھنے والے ہوئے ہیں۔ سندھ کے معروف علمی مرکز دائرہ کی درسگاہ کے سجادہ نشینوں میں آپ کا شمار ہوتے ہے ۔ آباء واجداد : سادات مٹیاری میں سے عیسیٰ شاہ کی اولاد میں ’’حمزہ شاہ بنوری نقشبندی ‘‘بزرگ ہوئے ہیں ان کے آپ پڑپوتے اور ’’سید نیک محمد شاہ ‘‘کے فرزند ہیں ۔ چونکہ آپ کے والد اور دادا، دائری شریف ( موجودہ ...

Allama Mufti Hamidullah

  استاد العلمائ، لاڑ جو لال، سندھ کے قابل فخر فقیہ عالم دین مولانا حامد اللہ بن میاں گل محمد میمن گوٹھ بیلو (تحصیل سجاول ضلع ٹھٹھہ سندھ) میں تولد ہوئے۔ تعلیم و تربیت: ابتدائی تعلیم بیلو شہر میں حاصل کی، اس کے بعد ٹھٹھہ میں مولان اعبدالرحیم دھوبی کے پاس تعلیم حاصل کی۔ اعلیٰ تعلیم بحر العلوم علامہ مولانا عطاء اللہ فیروز شاہی علیہ الرحمۃ کی درسگاہ فیروز شاہ (تحصیل میہڑ ضلع دادو) میں حاصل کرکے فارغ التحصیل ہوئے ۔ (ٹھٹھہ صدین کان) مہران میں ہے عل...

Molana Mufti Ali Muhammad

  حضرت مولانا مفتی علی محمد مہیری بجاری شریف ( تحصیل گونی ضلع بدین ) میں ۱۲۹۴ھ ؍ ۱۸۷۷ء میں تولد ہوئے ۔ تعلیم و تربیت : ابتداء میں حضرت عارف کامل خلیفہ محمود نظامانی قادریؒ کے مرید با فیض حضرت حافظ محمد نوندانی ؒ سے قرآن شریف کی تعلیم حاصل کی ۔ مولانا مہیری پر حضرت حافظ صاحب کی شخصیت کا زیادہ اثر تھا ۔ اس کے بعد فارسی کی تعلیم مخدوم عبدالروٗف نورنگ زادہ اور حافظ احمد میمن ( تحصیل گونی ، گولا رچی ) سے حاصل کی ۔ دوران تعلیم مخدوم عبدالروٗف کا ...

Qazi Abul Khair Abdullah

  مولانا الحاج قاضی ابو الخیر عبداللہ بن حاجی حافظ محمد یات جتوئی گوٹھ کھڈیوں نزد سیتاواہ (ضلع ٹھٹھہ) میں ۱۲۵۳ھ/۱۸۱۳ء میں تولد ہوئے۔ تعلیم و تربیت: ابتدائی تعلیم اپنے والد صاحب سے حاصل کی اس کے بعد مولانا ابو اسحاق عبدالغفور دھوبی، مولانا غلام صدیق لواری اور مولانا محمد صدیق دھوبی ٹھٹوی کے پاس تعلیم حاصل کی، آخر الذکر کے پاس درسی نصاب کی تکمیل کرکے فارغ التحصیل ہوئے۔ علامہ شیخ الاسلام محمد عابد سندھی محدث مدنی علیہ الرحمۃ سے بھی استفادہ کیا...

Hazrat Molana Mufti Qasim Yasini

فقیہ عصر حضرت مولانا مفتی قاسم یاسینی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ   استاد الاساتذہ ، فقیہ عصر ، حضرت علامہ مفتی محمد قاسم یاسینی بن استاد العلماء حضرت علامہ محمد ہاشم یاسینی ۱۶، ربیع الاخر ۱۳۰۵ھ بروز اتوار صبح کو تولد ہوئے۔ ’’صدر اعظم ‘‘ سے ان کی تاریخ ولادت نکلتی ہے: پرمش از میلاد او کردم سروش ’’صدر اعظم‘‘ گفت تاریخش بگوش ۱۳۰۵ھ تعلیم و تربیت : مفتی محمد قاسم صاحب نے اپنے والد ماجد علامہ محمد ہاشم یا...

Hazrat Molana Makhdoom Ghulam Muhammad Malkani

حضرت مولانا مخدوم غلام محمد ملکانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ پیر طریقت، عاشق مصطفی ﷺ ، حضرت مولانا غلام محمد ملکانی کی ولادت با سعادت بلوچ قبیلہ کی شاخ ملکانی خاندان کی آغوش میں ۱۴، رمضان المبارک ۱۲۷۶ھ میں درگاہ ملکانی شریف (ضلع دادو) میں ہوئی۔ والد صاحب نے غلام محمد اور والدہ صاحبہ نے غلام احمد نام تجویز فرمایا۔ تعلیم و تربیت: ابتدا میں حضرت مخدوم جنید علیہ الرحمۃ کے خاندان کے آخوند عبدالکریم کے مکتب میں قرآن کریم ناظرہ پڑھا۔ اس کے بعد ایک دوسرے ...