Hanafi Scholars  

Hazrat Shams-ul-Aima Muhammad Bin Abdul Sattar

حضرت شمس الآئمہ محمد بن عبد الستار کردری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ محمد بن عبد الستار بن محمد کردری عمادی: ابو الواحد کنیت شمس الائمہ لقب تھا۔امام محقق،فاضل مدقق،فقیہ محدث،عارف مذاہب،محیی اصول فقہ تھے۔ ۱۸؍ ماہ ذی قعدہ۵۵۹؁ھ میں پیدا ہوئے علم ادب پہلے ناصر الدین مطرزی صاحب مغرب سے پڑھا،پھر اور علوم میں مشغول ہوئے اور امام زادہ صاحب شرعۃ الاسلام تلمیذ شمس الائمہ بکر بن محمد زرنجری شاگرد حلوائی سے اخذ کیا اور نیز منہاج الشریعہ قوام الدین صفار تلمیذ اپنے ...

Hazrat Syed Ibrahim Bin Muhammad Dimashqi

حضرت سید ابراہیم بن محمد دمشقی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ            سید ابراہیم بن محمد بن محمد کمال الدین بن محمد بن حسین بن محمد بن حمزہ دمشقی: آپ کا نسب پیغمبر خدا کی طرف منتہیٰ ہوتا ہے اور اپنے اسلاف کی طرح ابن حمزہ کی کنیت سے معروف تھے۔اپنے زمانہ کےعلامہ،محدث،نحوی،اعلام محدثین   اور علمائ جبذہ میں سے حرانی الاصل تھے۔دمشق میں سہ شنبہ کی رات کو مابین مغرب عشاءکے ۵ ماہ ذی القعدہ ۱۰۵۴ھ کو پ...

Hazrat Molana Basharat Ali Khan Afridi Arman Qadri

حضرت مولانا بشارت علی خان آفریدی ارمان قادری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ مولانا بشارت علی خان آفریدی ارمان قادری بن مولوی امداد حسین خان بن اکبر آباد (انڈیا) میں ۱۹۰۱ء کو تولد ہوئے ۔ تعلیم و تربیت: آپ خود لکھتے ہیں : ’’فارغ التحصیل ہو چکا تھا‘‘۔ (حیات قدسی ) اس سے یقین ہو جاتا ہے ۔کہ آپ فارغ التحصیل عالم تھے لیکن تفصیلات کا علم آپ کی تعلیم یافتہ اولاد کو بھی نہیں ہے۔ آپ کی علمیت شاعری اور حیات قدسی (تصنیف)سے آشکارا ہے ۔ ...

Hazrat Allama Molana Ghulam Fareed Lahori

حضرت علامہ مولانا غلام فرید لاہوری  رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ                 مولوی غلام فرید لاہوری: عالمِ اجل،فاضل اکمل،جامع کمالات ظاہری وباطنی،عابد زاہد،ذاکری شاغل تھے،عمام عمر درس و تدریس میں مشغول رہے اور دنیا سے سروکارنہ رکھتے تھے،تجریدو تفرید آپ کی طبیعت پر نہایت غالب تھی۔ وفات آپ کی ۱۲۱۶؁ھ میں ہوئی۔ (حدائق الحنفیہ)...

Ibraheem bin mosa karki

           ابراہیم بن موسیٰ کرکی[1]: برہان الدین لقب تھا۔فاضل جلیل القدر، علامۂ عصر،جامع علوم عقلیہ و نقلیہ تھے۔تفسیر علاؤ الدین ترکمانی کا حاشیہ نہایت عمدہ بہ عبارت رشیقہ تالیف کیا۸۵۳؁ھ میں وفات پائی۔’’برگزیدۂ خدا‘‘ تاریخ وفات ہے۔   1۔ ولادت ۷۷۵؁ھ یا ۷۷۶؁ھ (مرتب) (حدائق الحنفیہ)   ...

Hazrat Shah Abdul Aziz Muhaddis Dehlvi 3

(۹۴) حضرت شاہ عبد العزیز محدث دہلوی علیہ الرحمہ ۱۱۵۹ھ ۱۲۳۹ھ           آپ شاہ ولی کے فرزند ارجمند اور جا نشین اکبر ہیں ۲۵/رمضان ۱۱۵۹ھ  بروز پنجشنبہ دہلی میں پیدا ہوئے۔ شاہ عبد العزیز نے ابتدائی اپنے والد شاہ ولی اللہ کے دو ممتاز شاگردوں خواجہ امین  اور عاشق پھلتی سے حاصل کی اس کے بعد والد گرامی شاہ ولی اللہ کے مدرسہ رحیمیہ میں داخل  ہو گئے آپ ے والد صاحب سے قرأت و سماعت کے ذریعہ پوری تح...

Hazrat Abdul Qadir Haji Shah Jilani

حضرت سید عبدالقادر پیر حاجی شاہ جیلانی علیہ الرحمۃ  ف ۱۳۶۳ھ           آپ کا شجرہ اس طرح ہے: سید عبدالقادر جیلانی  المعروف پیر  حاجی شاہ جیلانی بن حضرت سید سخی  بچل شاہ(ثانی) جیلانی بن سید شجاع محمد جیلانی بن سید بچل شاہ (اول) جیلانی  بن  سید علی اکبر شاہ جیلانی بن حضرت سید فتح  محمد  شاہ جیلانی بن سید  نور محمد  جیلانی بن سید اسماعیل  جیلانی بن سید...

Hazrat Shah Abu Saeed Mujadidi Rampuri

حضرت شاہ ابو سعید مجددی رام پوری قدس سرّہ زبدۃ الابرار حضرت خواجہ لیف الدین فرزند خامس،حضرت مجدد الف ثانی کے پوتے(حضرت شاہ صفی القدر) فرزند اجمند،دوسری ذیعقدہ ۱۱۹۶ھ کو رام پور میں ولادت ہوئی،گیارہ برس کی عمر میں حافظ قرآن ہوئے،حضرت مولانا شرف الدین مفتیٔ عدالت رام پور اور مولانا شاہ رفیع الدین سے اخذ علوم کیا،حضرت شاہ عبد العزیز سندِ حدیث حاصل کی طالب علمی ہی میں والد ماجد سے طریقہ آبائی میں مرید ہوئے،والد ماجد کے ایماء سے حضرت شاہ درگاہی محبوب ا...