Hanafi Scholars  

Hazrat Allama Burhanuddin Abu Muhammad Ibrahim khujandi

حضرت علامہ برہان الدین ابو محمد ابراہیم خجندی الاصل ثم مدنی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ            علامہ برہان الدین ابو محمد ابراہیم بن احمد بن محمد بن محمد بن محمد خجندی الاصل ثم المدنی: ادیب فقیہ اور محدث تھے۔ان کے والد شیخ جلال الدین ابی طاہر احمد خجندی شارح قصیدہ بردہ خجند سے آکر مدینہ منورہ میں آباد ہوگئے جہاں علامہ ابراہیم ۷۷۵؁ھ میں پیدا ہوئے۔اپنے والد ماور عبد الرحمٰن بن علی انصاری زرندی قاضی مد...

Ismael Bin Ahmed Bin Ishaq

            اسمٰعیل بن احمد بن اسحٰق بن ثیث صفار: ابو ابراہیم کنیت تھی۔فقہ آپ نے باپ سے پڑھی اور امام اعظم کی کتاب عالم و متعلم کو اپنے والد ماجد کے ساتھ ابی یعقوب یوسف بن منصور سیاسی سے سماعت کیا،چونکہ آپ بڑے صادق القول و حق گو تھے اور سچ کہنے میں کسی سے نہ ڈرتے تھے،اس لیے ۴۲۱؁ھ میں خاقان نے آپ کو قتل کرادیا۔ (حدائق الحنفیہ)...

Hazrat Molana Qawwamuddin Kashmiri

حضرت مولانا قوام الدین کاشمیری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ   شیخ الاسلام مفتی قوام الدین محمد بن مولانا سعد الدین صادق بن مولوی مغر الدین امان اللہ شہید بن مولوی خیر الدین ابو الخیر کاشمیری:۲۴؍ماہ شعبان ۱۲۵۲؁ھ میں پیدا ہوئے،اپنے زمانہ کے عالم فاضل محدث کامل فقیہ جید،جامع کمالات ظاہری و باطنی تھے۔بعد ختم قرآن شریف کے شیخ زحمت اللہ اور ملّا مقیم السنہ ٹوپیگر اور اخوند نور الہدے ٹوپیگر د کے حلقۂ درس میں داخل ہوئے اور صغر سنی میں ہی علوم و فنون حاصل ک...

Hazrat Khawaja Abdul Rehman Sarhandi

حضرت خواجہ عبدالرحمن سرہندی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی: خواجہ عبدالرحمن سرہندی۔لقب:مجددی،سرہندی،قندھاری،ثم سندھی۔والد کا اسمِ گرامی:  خواجہ عبدالقیوم سر ہندی تھا۔آپ حضرت امام ربانی مجدد الف ثانی شیخ احمد فاروقی سر ہندی علیہ الرحمہ کے خانوادہ سےتعلق رکھنے والی وہ پہلی شخصیت  ہیں جو سندھ آکر رہائش پذیر ہوئی اور جس سے مجددی سلسلہ کو سندھ میں فروغ حاصل ہوا ۔ آپ کا سلسلہ نسب صرف نو واسطوں سے حضرت امام ربانی سے اور اکتالیس واسطوں ...

Hazrat Allama Molana Mufti Muhammad Suleman Chishti

حضرت علامہ مولانا مفتی محمد سلیمان چشتی  رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ مولانا مفتی محمد سلیمان چشتی آزاد کشمیر ضلع پونچھ، تحصیل عباس پور، علاقہ چھاترہ ، رقبہ بھنگوال میں ۱۹۳۵ء کو تولد ہوئے۔ آپ کی قوم گجروں کے مشہورقبیلے کا لس راجپوت ہیں۔ آپ کے والد میاں شیر محمد گاوٗں کے امام مسجد تھے۔ آپ کے پانچ بھائی تھے جو کہ اب سب انتقال کر چکے ہیں ۔ جب آپ تین سال کی عمر کو پہنچے تو والد انتقال کر گئے اور کچھ عرصہ کے بعد والدہ کا سایہ بھی سر سے اٹھ گیا۔ تعل...

Hazrat Allama Mufti Muzaffar Ahmad Dehelvi

حضرت علامہ مولانا مفتی مظفر احمد دہلوی  رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ مفتی مظفر احمد ، حضرت علامہ مفتی محمد مظہر اللہ دہلوی ؒ کے سب سے بڑے صاحبزادے اور نامور اسکالر پروفیسر ڈاکٹر محمد مسعود احمد صاحب کے بڑے بھا ئی تھے۔ دہلی میں تولد ہوئے۔ پاکستان بننے کے بعد کراچی منتقل ہو گئے۔ تعلیم و تربیت : مدرسہ عالیہ جامع مسجد فتحپوری دہلی میں قاری فضل الدین سے آپ نے قرآن مجید حفظ کیا اور تجوید و قراٗت کی تعلیم حاصل کی۔ پھر اسی مدرسہ میں نامور علماء سے علوم ع...

Hazrat Allama Hussamuddin Akhseeksi

حضرت علامہ حسام الدین اخسیکثی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ           آپ نے امام غزالی کی کتاب منخول کی تردید میں،جو امام ابو حنیفہ کی تشنیع پر شامل ہے،ایک نفیس رسالہ چھہ فصلوں میں لکھا اور اس میں ہر ایک قول غزالی کی تردیدی کر کے امام ا بو حنیفہ کے مناقب کو بیان کیا،اگر چہ شیخ فاضل تھے،اصول فقہ میں ایک مختصر المعروف بہ منتخب حسامی تصنیف کی جس کی ایک جم غفیر فقہاء کاملین نے شرحیں لکھیں چنانچہ اس کی ایک شرح امیر...

Hazrat Zain ul Abideen Syed Qadri Jilani

حضرت سید زین العابدین قادری جیلانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ           آپ کا اصل نام احمد بخش تھا لیکن مشہور زین العابدین  کے نام سے ہوئے ہیں۔ آپ حضور غوث اعظم کی اولاد امجاد سے ہیں۔ آپ کے والد گرامی کا نام عبدالقادر المعروف حاجی  شاہ ہے۔ آپ کی ولادت باسعادت درگاہ نورائی شریف (حیدرآباد) سندھ ۱۳۳۲ھ ۲۳شوال المکرم پیر کی شب میں ہوئی ہے۔ آپ کی ولادت سے پہلے آپ کے والد کے پاس ایک فقیر آیا تھا اور یہ ...

Hazrat Shams-ul-Aima Muhammad Bin Abdul Sattar

حضرت شمس الآئمہ محمد بن عبد الستار کردری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ محمد بن عبد الستار بن محمد کردری عمادی: ابو الواحد کنیت شمس الائمہ لقب تھا۔امام محقق،فاضل مدقق،فقیہ محدث،عارف مذاہب،محیی اصول فقہ تھے۔ ۱۸؍ ماہ ذی قعدہ۵۵۹؁ھ میں پیدا ہوئے علم ادب پہلے ناصر الدین مطرزی صاحب مغرب سے پڑھا،پھر اور علوم میں مشغول ہوئے اور امام زادہ صاحب شرعۃ الاسلام تلمیذ شمس الائمہ بکر بن محمد زرنجری شاگرد حلوائی سے اخذ کیا اور نیز منہاج الشریعہ قوام الدین صفار تلمیذ اپنے ...