Hanafi Scholars  

Hazrat Sheikh Abu Abdul Rehman Bishr Bin Ghiyas Al-Mareesi Al-Faqeeh Al-Hanafi

حضرت شیخ ابو عبد الرحمن بشر بن غیاث المریسی الفقیہ الحنفی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  صاحب ارشاد  و مشائخ میں سے تھے، آپ کے والد کا نام غیاث تھا۔ مریس گاؤں میں رہتے تھے۔ یہ گاؤں مصر کے مضافات میں سے تھا، آپ فرمایا کرتے دنیا میں لگنے والے دل آخر کار مایوس ہوتے ہیں، آپ فرمایا کرتے کہ مجھے زندگی بھر کسی صوفی کا قول مطمئن نہ کرسکا۔ تاوقتیکہ مجھے قرآن و حدیث کی گواہی نہ ملی۔ آپ کی وفات ماہ ذوالحجہ ۲۱۸ھ میں ہوئی۔ خواجہ جن و انس و شیخ بشررحلتش ...

Hazrat Peer e Tareeqat Khuwaja Muhammad Hazrat Saifi

حضرت پیر طریقت خواجہ محمد حضرت سیفی شہید رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ بروز جمعۃ المبارک مورخہ ۱۵ ذوالقعدۃ ۱۴۳۷ہجری بمطابق ۱۹ اگست ۲۰۱۶ء کو حضرت پیر طریقت خواجہ محمد حضرت سیفی اور ان کے صاحبزادے شیخ الحدیث حضرت علامہ غلام حضرت حنفی سیفی رحمہما اللہ کو  پشاور میں دشمنانِ دین و مذہب نے شہید کردیا ہے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون موت العالِم موت العالَم...

Hazrat Sheikh ul Hadees Allama Ghulam Hazrat Hanfi Saifi

حضرت شیخ الحدیث علامہ غلام حضرت حنفی سیفی شہید رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ بروز جمعۃ المبارک مورخہ ۱۵ ذوالقعدۃ ۱۴۳۷ہجری بمطابق ۱۹ اگست ۲۰۱۶ء کو شیخ الحدیث حضرت علامہ غلام حضرت حنفی سیفی اور ان کے والد ماجد حضرت پیر طریقت خواجہ محمد حضرت سیفی  رحمہما اللہ کو  پشاور میں دشمنانِ دین و مذہب نے شہید کردیا ہے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون موت العالِم موت العالَم ...

Hazrat Abul Hassan Ahmad Imam Qadoori

حضرت ابوالحسن احمد امام قدوری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ احمد بن محمد بن احمد بن المعروف بہ قدوری: ۳۶۲؁ھ میں پید ہوئے،ابو الحسن کنیت تھی اور چومتے طبقہ کے فقہائے کبارا ور فضلائے نا مدار میں سے فقیہ فاضل محدث صدوق اور عالی قدرو منزلت تھے۔عراق میں ریاست مذہب حنفیہ کی آپ کی طرف منتہی ہوئی۔سمعانی نے کہا ہے کہ آپ فقیہ صدوق تھے اور عمدہ عبارات لکھتے اور ہمیشہ قرآن مجید پڑھا کرتے تھے۔فقہ و حدیث آپ نے ابی عبد اللہ محمد بن یحییٰ جر جانی شاگرد احمد جصاص سے پڑھی...

Qazi muhbullah bahari

                قاضی محب اللہ بہاری بن عبد الشکور: علوم کے بحرذخار،فقیہ،اصولی، منطقی،حاوئ فروع واصول،نتیجۃ السلف حجۃ الخلف تھے۔موضع کرہ میں جو مضافات بہار میں واقع ہے،پیدا ہوئے اوائل کتب درسیہ کو متفرق مقامات سے حاصل کیا، پھر درس قطب شمس آبادی میں داخل ہوئے جہاں سے بحر علوم اور بدر بین النجوم ہوکر دکھن کو تشریف لے گئے اور شاہ عالمگیر سے بلے،اس نے آپ لکھنؤ کا قاضی بنادیا پھر کچھ مدت بعد ح...

Abdul Malik Hamdani

           عبد الملک بن ابراہیم بن احمد ابو الحسن بن ابی الفضل ہمدانی: علوم ابراہیم بن محمد دہستانی شاگرد علی صندلی تلمیذ حسین صیمری سے حاصل کیے اور طبقات حنفیہ و شافعیہ تصنیف کیا۔ ماہ شوال ۵۲۱؁ھ میں وفات پائی۔ ’’نور دارین‘‘ تاریخ وفات ہے۔ (حدائق الحنفیہ)...

Abdul Hameed Bin Abdul Aziz

           عبد الحمید بن عبد العزیز بصری بغدادی: عالم فاضل ثقہ پرہیز گار رنون حساب ہو فراض میں ماہر کامل اور عمل محاضر و سجلات میں حاذق اور قاضی القضاۃ تھے،ابو حازم کنیت تھی۔علم عیسٰی بن ابان تلمیذ امام محمد اور نیز بکر بن محمد عمی اور ہلال بن یحییٰ بصری سے پڑھا اور اخذ کیا اور آپ سے امام طحطاوی اور ابو طاہر دباس نے تفقہ کیا اور ابو الحسن کرخی نے آپ سے مصاحبت کی۔آپ اصل میں بصرہ کے رہنے والے تھے جو...

Molana samaudden

            مولانا سماء الدین: جامع علوم عقلیہ و نقلیہ،واقف فنون رسمیہ وظاہریہ، صاحب تقویٰ دورع و قناعت تھے۔علوم مولانا سناء الدین سے جو میر سید شریف جرجانی کے شاگردوں میں سے تھے حاصل کیے۔پہلے آپ ملتان میں رہا کرتے تھےمگر سبب بعض وقائع کے جو وہاں روداد ہوئے وہاں سے تنہا نکل کر دہلی میں آئے اور یہیں توطن اختیار کیا۔اخیر عمر میں بسبب کبر سنی کے آپ کی بصارت زائل ہوگئی۔بغیر علاج کے خدا تعالیٰ نے آپ کو...

Barjandi

                عبد العلیٰ بن محمد بن حسین برجندی: جامع اصناف علوم محسوس و منقول، حاوی انواع مسائل فروع واصول،فقیہ محدث،صاحب زد و تقویٰ تھے خصوصاً علم نجوم و حکمیات وریاضی میں آپ کو ید طولیٰ حاصل تھا۔علم حدیث  کا خواجہ مولانا اصفہانی اور فنون حکمیہ مولانا منصور ولد مولانا معین الدین کاشی سے حاصل کیے، باقی علوم متداولہ مولانا کمال الدین شیخ حسین قنوی سے اخذ کیے اور مولانا سیف الدین ا...

Hazrat Allama Burhanuddin Abu Muhammad Ibrahim khujandi

حضرت علامہ برہان الدین ابو محمد ابراہیم خجندی الاصل ثم مدنی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ            علامہ برہان الدین ابو محمد ابراہیم بن احمد بن محمد بن محمد بن محمد خجندی الاصل ثم المدنی: ادیب فقیہ اور محدث تھے۔ان کے والد شیخ جلال الدین ابی طاہر احمد خجندی شارح قصیدہ بردہ خجند سے آکر مدینہ منورہ میں آباد ہوگئے جہاں علامہ ابراہیم ۷۷۵؁ھ میں پیدا ہوئے۔اپنے والد ماور عبد الرحمٰن بن علی انصاری زرندی قاضی مد...