Search Results کل نتائج ( 30 )

Hazrat Molana Syed Ahmed Sharif Kachochowi

حضرت مولانا سید احمد شریف کچھوچھوی علیہ الرحمۃ عالم ربّانی،عارف باللہ حضرت مولانا سید شاہ احمد اشرف قدس سرہٗ مشہور آفاق بزرگ اعلیٰ حضرت محبوب رحمانی سید شاہ علی حسین اشرفی میاں کچھوچھوی قدس سہر المتوفی ۱۳۵۵؁ھ کے بڑے صاحبزادے تھے۔۱۴؍شوال بروز جمعہ ۱۲۸۶؁ھ میں آپ کی ولادت با سعادت ہوئی،‘‘مولانا ابو المحمودسید شاہ احمد اشرف’’ ماوۂ تاریخ ولادت ہے،ابتدائی تعلیم اساتذہ کچھوچھہ سے پائی، مفتی لطف اللہ علی گڑھی سے درسیات کی تکمیل کی...

Hazrat Molana Hakeem Abdul Qayyum Shaheed Badayuni

حضرت مولانا حکیم عبدالقیوم شہید بدایونی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ شوال المکرم ۱۲۸۲؁ھ سال ولادت، ‘‘ذاکر رسول اللہ’’ تاریخی نام، پردادا مولانا شاہ فضل رسول بد ایونی نے محمد عبد القیوم نام رکھا، دادا کے حقیقی چھوٹے بھائی حضرت تاج الفحول نے تعلیم دی، ۱۲۹۸؁ھ میں حضرت تاج الفحول کے ہمراہ حج وزیارت سے مشرف ہوئے، تکمیل علوم کے بعد طب کی تحصیل مولانا حکیم سراج الحق سےکی، پھر دہلی جاکر حکیم عبد المجید خاں سے استفادہ کیا، حکیم محمود خاں ...

Zaheeruddin Hazrat Molana Muhammad Bin Umar Nohabazi

ظہیر الدین حضرت مولانا محمد بن عمر  رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ محمد بن عمر بن محمد نوجاباذی[1]: ظہیر الدین لقب،شہر نوجاباذ میں جو بخارا کے علاقہ میں واقع ہے۔۲۲؍ماہِ شوال۲۱۶؁ھ میں پیدا ہوئے۔اپنے وقت کے شیخ، عالم،فقیہ،عارف مذہب تھے۔فقہ شمس الائمہ کردری سے حاصل کی۔کتاب کشف الایہام الرفع الاوہام اور کشف الاسرار فی اصول الفقہ وغیرہ تصنیف کیں اور دمشق میں تشریف لائے اور بغداد میں درس دیا۔   1۔ ظہیر الدین ابو المسفر بخاری وفات ۶۶۸ھ  حدائق الحن...

Hazrat Shah Waliullah Muhaddith Dehlvi

حضرت شاہ ولی اللہ محدث دہلوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ           شاہ ولی اللہ احمد بن عبد الرحیم بن وجیہ الدین شہید بن معظم بن منصور دہلوی: قطب الدین لقب تھا،آپ کا نسب تیس واسطوں سے حضرت عمر فاروق خلیفہ ثانی تک پہنچتا ہے۔آپ افضل علمائے متأخرین اور سید المفسرین سند المحدثین تھے۔ولادت آپ کی چار شنبہ کے روز بوقت طلوع آفتاب۴؍ماہ شوال ۱۱۱۴ھ میں ہوئئی۔پانچویں سال میں مکتب میں بیٹھے اور ساتویں سال میں آپ کے والد...

Hazrat Molana Ameer Katib Itqani

حضرت شیخ امیر کاتب اتقانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ امیر کاتب العمید بن امیر عمرو بن[1]امیر غازی اتفاقی: آپ کا مولد قصبہ اتقان تھا جو ملک ترکستان میں نہر سیحون کے پار کی طرف واقع ہے۔کنیت ابو حنیفہ اور قوام الدین لقب رکھتے تھے۔بعض نے کہا ہے کہ نام آپ کا لطف اللہ تھا۔ماہِ شوال۶۸۵؁ھ میں پیدا ہوئے۔احمد بن اسعد خرلفینی شاگرد حمید الدین علی ضریر بخاری تلمیذ شمس الائمہ کردری اور اپنے ملک کے دیگر علما ء کرام و فضلائے عظام سے متعدد علوم حاصل کئے اور نیشا پور ...

Hazrat Syed Abu Bakr Shamsuddin Abdul Aziz

حضرت سید ابو بکر شمس الدّین عبد العزیز بن غوث الاعظم رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ ستائیسویں شوال ۵۳۲ھ میں متولد ہوئے۔ اپنے والد بزرگوار اور ابن منصور رحمۃ اللہ علیہ اور عبد الرحمٰن بن محمد اتفراز رحمۃ اللہ علیہ وغیرہ سے حدیث سنی اور تفقہ حاصل کیا۔ بڑے عالم فاضل اور علومِ دینی و دنیوی میں کامل ہوئے۔ بہت سے علما و فضلا ان سے مستفید ہوئے۔ نہایت متدیّن، متشرّع، صالح، پرہیزگار، اور صاحب ریاضت و مجاہدہ تھے۔ انکسار و افتقار اور غربت و خاموشی کے ساتھ موصوف تھے۔...

Hazrat Khawaja Qadir Bakhsh

حضرت خواجہ قادر بخش جہانخیلی علیہ الرحمۃ سلسلہ نسب:آپ کا سلسلہ نوب یوں ہے۔ خواجہ قادر بخش بن دیدار بخش بن شیر محمد خان بن غلام محمد خان بن ممریز خاں بن موکل خاں بن مصری خان۔آپ کے مورث اعلیٰ مصری خاں قصبہ کلال گو علاقہ غزنی میں رہا کرتے تھے۔ موکل خان جو احمد شاہ درانی کے اعلیٰ رکن سلطنت تھے۔ ایک درویش با کمال گلزار محمد خاں قم مہمند زئی ملک افغانستان سے سلسلہ قادریہ میں بیعت ہوئے۔ ان کے پیر نے بغرض تعلیم و تلقین اپنے دو خلیفے شیر خاں غازی اور حاجی...

Hazrat Zain ul Abideen Syed Qadri Jilani

حضرت سید زین العابدین قادری جیلانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ           آپ کا اصل نام احمد بخش تھا لیکن مشہور زین العابدین  کے نام سے ہوئے ہیں۔ آپ حضور غوث اعظم کی اولاد امجاد سے ہیں۔ آپ کے والد گرامی کا نام عبدالقادر المعروف حاجی  شاہ ہے۔ آپ کی ولادت باسعادت درگاہ نورائی شریف (حیدرآباد) سندھ ۱۳۳۲ھ ۲۳شوال المکرم پیر کی شب میں ہوئی ہے۔ آپ کی ولادت سے پہلے آپ کے والد کے پاس ایک فقیر آیا تھا اور یہ ...