Search Results کل نتائج ( 22 )

Hazrat Allama Mufti Abdul Muqtadir Badayuni

حضرت علامہ مفتی عبدالمقتدر بدایونی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ حضرت تاج الفحول مولانا شاہ عبد القادر بد ایونی قدس سرہٗ کے بڑےلڑکے، گیارہ جمادی الاولیٰ دوشنبہ کے دن، صبح صادق کے وقت ۱۲۸۳ میں ولادت با سعادت ہوئی، تاریخی نام غلام پیر رکھا گیا، حضرت سیف اللہ المسلول نے‘‘مطیع الرسول محمد عبدالمقتدر’’ نام تجویز فرمایا، مولانا حکیم سراج الحق ابن مولانا فیض احمد بد ایونی نے رسم تسمیہ ادا کرائی، حضرت تاج الفحول نے حکیم صاحب کو بسلسلۂ تعل...

Hazrat Molana Khawaja Qamaruddin Sialvi

شیخ الاسلام والمسلمین حضرت خواجہ محمدقمرالدین سیالوی چشتی نظامی رحمۃ اللہ علیہ  نام ونسب: اسمِ گرامی:خواجہ محمدقمرالدین سیالوی۔لقب:شیخ الاسلام والمسلمین۔سلسلۂ نسب اسطرح ہے: شیخ الاسلام والمسلمین حضرت مولانا خواجہ قمر الدین سیالوی،بن قدوۃ السالکین خواجہ محمد ضیاء الدین سیالوی ،بن عارف کبیر خواجہ محمد الدین سیالوی،بن شیخ المشائخ خواجہ محمدشمس الدین سیالوی۔علیہم الرحمہ۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادتِ باسعادت15،جمادی الاول،1324ھ،بمطابق1905ء،کوقدوۃ...

Hazrat Allama Mufti Ahmed Yaar Khan Naeemi

مفسرقرآن مفتی احمد یارخان نعیمی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی:مفتی احمد یارخان۔لقب:حکیم الامت۔تخلص:سالک۔سلسلہ نسب اسطرح ہے: حضرت مولانا مفتی احمد یار خان بن مولانا محمد یار خان  بد ایونی بن مولانا منور خان علیہم الرحمہ۔ تاریخِ ولادت: 4/جمادی الاول،1314ھ،بمطابق ،یکم مارچ 1894ء بروز جمعرات بوقتِ فجر "قصبہ اوجھیانی" ضلع بدایوں (انڈیا)کے ایک دیندار گھرانے میں  پیدا ہوئے۔ تحصیلِ علم: آپ نے ابتدائی تعلیم اپنے والد ماجد سے حاصل کی ، پھ...

Hazrat Ubaidullah Bin Ibrahim Ibadi

حضرت عبیداللہ بن ابراہیم عبادی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ عبید اللہ بن ابراہیم بن احمد بن عبد الملک بن دمر بن عبد العزیز بن محمد جمال الدین المحبوبی العبادی نسب آپ کا عبادہ بن الصامت صحابی کی طرف منتہی ہوتا ہے اس لیے آپ کو عبادی کہتے تھے اور چونکہ محبوب بھی آپ کے اجداد میں سے ایک کا نام تھاا س لیے محبوبی بھی کہتے تھے۔۵؍جمادی الاولیٰ۵۴۶ھ میں پیدا ہوئے۔ علم امام زادہ محمد بن ابی بکر صاحب شرعۃ الاسلام اور شمس الائمہ عماد الدین عمر بن کر زر نجری اور فقہ ق...

Hazrat Jamaluddin Mehmood Bin Ahmad Haseeri

حضرت جمال الدین محمود بن احمد حصیری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ (صاحبِ وقایہ) محمود بن احمد بن عبدالسید بن عثمان بن نصر بن عبد الملک بخاری حصیری: ابو المحامد کنیت اور جمال الدین لقب تھا،باپ آپ کا تاجر کے نام سے معروف تھا اور بوریا بافوں کے محلہ میں رہا کرتا تھا۔آپ نے اپنے زمانہ کے امام فاضل،فقیہ متجر، محدث کامل تھے،آپ کے وقت میں ریاست مذہب کی آپ پر منتہیٰ ہوئی۔فقہ آپ نے حسن بن منصور قاضی خاں سے حاصل کی یہاں تک کہ کمالیت کے رتبہ کو پہنچے۔ اور صحیح مسلم ...

Hazrat Sheikh Ali Bin Dawood

شیخ علی بن داؤد قہقاری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ علی بن داؤدن بن یحییٰ بن حیان بن عبد الملک قحقازی: نجم الدین لقب اور ابو الحسن کنیت تھی۔امام فاضل،فقیہ محدث،اصولی،نحوی،شیخ اہلِ دمشق تھے۔ بڑے بڑے علماء و فضلاء سے علم اخذ کیا چنانچہ فقہ شمس حریری اور اصول بدربن جماعہ سے اخذ کیا اورحدیث کو نجم شقرادی سے سنا ۔نحو علاء بن مطرزی اور عربی محمد تونسی سے پڑھی اور سوا کتاب مناسک حج اور کچھ نظم و نثر کے آپ نے تصنیف اس واسطے نہ کی کہ لوگ مصنفین پر عیب پکڑتے ہیں...

Arif-e-Kamil Hazrat Syed Noor Al-Hasan Shah Bukari

حضرت سیدنور الحسن شاہ بخاری  رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی: حضرت سید نورالحسن۔لقب: سراج السالکین،عمدۃ العارفین۔سلسلہ نسب اس طرح ہے:عارف کامل حضرت سید نور الحسن شاہ  بن حضرت سید غلام علی  شاہ بن حضرت سید حیات شاہ۔علیہم الرحمہ۔آپ کا سلسلۂ نسب حضرت امام حسین ﷜ تک پہنچتا ہے۔آپ کے آباؤ  اجداد با کمال بزرگ تھے۔(تذکرہ اکابر اہل سنت:551) تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت 27/جمادی الاول 1306ھ مطابق 30/جنوری 1889ء بروز بدھ،بو...

Anwar Raza Khan

مولانا محمد رضا خاں صاحب  کے صاحب زادے انواررضا خاں ۶؍جمادی الاولیٰ ۱۳۵۰ھ میں تولّد ہوئے؛ مگر ابھی زندگی کی دو بہاریں بھی ٹھیک سے نہ دیکھ پائے تھے کہ قاصدِ اجل آپہنچا، اور ۹؍محرم الحرام ۱۳۵۲ھ کوراہیِ ملکِ بقاہوگئے، اپنے پردادا مولانا نقی علی خاں کے پائنتی میں مدفون ہیں۔...