Search Results کل نتائج ( 25 )

Hazrat Molana Muhammad Abdullah Jhangvi

حضرت مولانا محمد عبداللہ جھنگوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ مولانا محمد عبد اللہ بن احمد یار (رحمہما اللہ تعالیٰ )۱۲،محرم ، ۱۵ ستمبر(۱۳۴۰ھ/ ۱۹۲۱ئ) کو لنگر انہ چک ۲۳۷،نزد محمد ی شریف ، ضلع جھنگ میں پیدا ہوئے ۔ محمدی شریف مین قرآن پاک پڑھنے کے بعد ابتدائی کتابیں پرھیں ، بعد ازاں بھیرہ ضلع سرگودھامیں مولانا سعید الرحمن ہزاروی سے علمی استفادہ کیا ، پھر موضع قفری (ضلع سرگودھا) میں مولانا خدا بخش سے درس نظامی کی آخری کتابیں حمد اللہ شرح لم ، مسلم الثبوت او...

Hazrat Sheikh Abul Fatah Jonpuri

حضرت شیخ ابوالفتح جونپوری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  آپ اپنے جد امجد قاضی عبدالمقتدر کے تلمیذ و مرید تھے اور اپنے دادا ہی کے طریقہ پر قائم رہے جوبڑے عقل مند عالم تھے اور انہی کی وصیت کے مطابق درس و تداریس اور عوام کو فائدہ پہنچانے میں مشغول رہے۔ عربی زَبان میں قصیدے اور فارسی زَبان میں اشعار کہا کرتے تھے۔ آپ کے قاضی شہاب الدین سے اصول علمِ کلام اور فقہی مسائل میں بہت مناظر ہوئے تھے۔ سیاہ بلی کے پسینہ کو شیخ پلید کہتے تھے اور قاضی صاحب طاہر اور ی...

Hazrat Sheikh Abu Saeed Fazlullah

حضرت شیخ ابو سعید بن ابوالخیر فضل اللہ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  آپ کا اسم گرامی فضل اللہ تھا اور خراسان کے رہنے والے تھے آپ مقتدائے اہل طریقت اور پیشوائے اہل حقیقت تھے صاحب علوم ظاہر و باطن اور مشرف القلوب تھے دنیا آپ کی گفتگو سے مسخر ہوجاتی تھی حضرت شیخ ابوالفضل بن حسن سرخسی﷫ تھے چند واسطوں سے سیّد الطائفہ جنید بغدادی کے مرید تھے آپ شیخ ابوالفضل حسن اور وہ ابوالنصر سراج اور وہ ابو محمد مرتعش اور وہ حضرت جنید بغدادی کے مرید تھے شیخ ابوالفضل کی...

Hazrat Molana Ghulam Qadir Ashrafi

حضرت مولانا غلام قادر اشرفی، لالہ موسیٰ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ مولانا غلام قادر اشرفی بن میاں باغ علی چشتی، ۱۴؍ محرم الحرام ۱۳۲۳ھ مطابق ۱۰؍ مارچ ۱۹۰۶ میں فرید کوٹ (بھارت) میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد میاں باغ علی چشتی کو حضرت میاں محمد شاہ چشتی بستی نو (ضلع ہوشیار پور) سے شرفِ بیعت حاصل تھا۔ ابھی آپ کا عہدِ طفولیّت ہی تھا کہ والدین کا سایہ سر سے اٹھ گیا۔ ۱۹۱۱ء میں سکول میں داخل ہوئے اور ۱۹۲۲ء میں امتیازی حیثیت سے میڑک کرنے کے بعد کالج میں داخلہ لے لی...

Hazrat Alhaj Mian Muhammad Hussain Qadri Naqshbandi

زبدۃ السالکین الحاج میاں محمد حسین قادری نقشبندی مجددی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ           زبدۃ الاصفیاء حضرت الحاج میں محمد حسین قادری نقشبندی ابن کرم الٰہی رحمہا اللہ تعالیٰ)۹؍محرم الحرام،۲۰نومبر بروز سہ شنبہ(۱۳۰۰ھ؍۱۸۸۲ئ) موضع جھگیاں ناگردہ مضافات لاہور میں پیدا ہوئے،والد ماجد نے ہوش سنبھالنے پر تعمیر سیرت پر پوری توجہ دی، ایک دن میاں محمد حسین کپاس کا پھول توڑ لائے،والد گرامی کو پتہ چلا تو خوب تواضع کی ...

Sheikh-ul-Islam Muhammad Bin Qazi-ul-Qaza Shamsuddin

شیخ الاسلام محمد بن قاضی القضاۃ شمس الدین رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ شیخ الاسلام محمد بن قاضی القضاۃ شمس الدین ابی عبداللہ محمد بن عبداللہ دیری: آپ اپنے باپ کی ہی کنیت و لقب یعنی ابی عبداللہ و شمس الدین سے مشہور تھے۔’’قدس میں ماہ محرم ۷۷۰ھ میں پیدا ہوئے اور کل علوم و فنون میں عالم فاضل ہوکر تدریس وافتاء میں مشغول رہے اور ۱۳جمادی الآخر ۸۴۱ھ میں وفات پائی۔ ’’قطب خلق‘‘ تاریخ وفات ہے۔ (حدائق الحنفیہ)...

Hazrat Shah Ismail Hassan Marharwi

حضرت سیدنا ابوالقاسم شاہ اسماعیل حسن مارہروی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ حضرت مولانا شاہ اسماعیل حسن ابن حضرت شاہ محمد صادق ابن حضرت شاہ اولاد رسول ابن حضرت شاہ آل برکات ستھرے میاں ابن حضرت شاہ حمزہ ۱۲۷۳ھ میں مارہرہ مقدسہ میں پیدا ہوئے،حضرت شاہ آل رسول قدس سرہٗ نے بسم اللہ پڑھائی اور اپنے نانا شاہ غلام محی الدین سے مرید ہوئے،حضرت تاج الفحول مولانا شاہ عبد القادر بد ایونی سے کسب علوم کیا،اپنے والد حضرت شاہ محمد صادق صاحب اور حضرت نوری میاں سےخلافت و اجا...