Companions of the Holy Prophet  

Shaheed e Uhud Syedna Amr Bin Al-Jamooh Bin Zaid Al-Ansari

   بن زیدبن حرام بن کعب بن سلمہ۔انصاری سلمی۔بنی جثم بن خزرج سے ہیں۔بیعت عقبہ اوربدرمیں شریک تھے مگرابن اسحاق نے ان کو شرکائے بدرمیں ذکرنہیں کیا۔احد کے دن شہید ہوئےتھےاوریہ اورعبداللہ بن عمروبن حرام حضرت جابرکے والدایک ہی قبرمیں مدفون ہوئے تھےیہ دونوں سالے بہنوئی تھے۔شعبی نے روایت کی ہے کہ انصاری کے خاندان بنی سلمہ سے کچھ لوگ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے حضور میں آئے توآپ نے پوچھاکہ اے بنی سلمہ تمھارا سردارکون ہے لوگوں نے جواب دیا کہ...

Shaheed e Uhud Syedna Amr Bin Sabit Bin Waqsh Al-Ansari

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا عمرو بن ثابت بن وقش الانصاری  رضی اللہ تعالیٰ عنہ  بن وقش بن زعبہ بن زعوراء بن عبدالاشہل انصاری اوسی اشہلی ۔سلمہ بن ثابت کے بھائی اورعباد بن بشرکے چچاکے بیٹے تھے۔عمروکالقب اسیرم بنی عبدالاشہل زیادہ مشہورہے۔یہ حذیفہ بن یمان کی بہن کے بیٹے تھے۔احد کے دن شہید ہوئے انھیں کی بابت کہاگیاہے کہ یہ ایسے جنتی ہیں جنھوں نے ایک وقت کی بھی نماز نہیں پڑھی یہ طبری کاقول ہے ہمیں ابوجعفر یعنی احمد نے اپنی سند کے ساتھ یونس بن بکی...

Shaheed e Uhud Syedna Aamir Bin Mukhallad Al-Ansari

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا عامر بن مخلد بن حارث الانصاری  رضی اللہ تعالیٰ عنہ  بن حارث اوربعضوں نے کہاعامربن مخلد جنگ احد میں شہیدہوئے۔اس کو ابوموسیٰ بن عقبیٰ نے ابن شہاب سے روایت کرکے بیان کیا۔اوریہ انصار میں سے ہیں۔ان کا تذکرہ ابونعیم اور ابوموسیٰ نے لکھاہے۔ (اسد الغابۃ جلد بمبر 6-7)...

Shaheed e Uhud Syedna Imara Bin Ziyad Bin Sakan Al-Ansari

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا عمارۃ بن زیاد بن سکن الانصاری  رضی اللہ تعالیٰ عنہ  بن سکن بن رافع انصاری اشہلی۔ان کا نسب ان کے باپ کے ذکرمیں پہلے بیان ہوچکا۔یہ جنگ احد میں شہیدہوئےابوجعفربن سمین نے اپنی اسنادکے ساتھ یونس بن بکیرسے روایت کرے مجھ کوخبردی انھوں نے ابن اسحاق سے روایت کی وہ کہتے تھے مجھ سےحصین بن عبدالرحمن نے بیان کیا انھوں نے محمودبن عمروبن یزیدبن سکن سے روایت کی وہ کہتےتھے کہ جنگ احدمیں  جب قوم کفار نے رسول اللہ صلی اللہ عل...

Shaheed e Uhud Syedna Shammas Bin Usman Al-Makhzumi

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا شماس بن عثمان المخزومی رضی اللہ تعالیٰ عنہ شہید غزوہ احد حضرت سیدنا شماس بن عثمان المخزومی رضی اللہ تعالیٰ عنہ مہاجر ہیں غزوہ بدر میں شریک تھےاورغزوہ احد میں شہیدہوئے اس کو ابن مندہ نے بیان کیاہے اورانھوں نے یونس بن بکیرسے انھوں نے ابن اسحاق سے ہجرت کے ذکر میں روایت کی ہے کہ پھرمصعب بن عمیراور عثمان بن مظعون اور شماس بن عثمان بن شرید اورایک گروہ جن کا انھوں نے اپنی روایت میں نام بیان کیاہے(ہجرت کے واسطے)نکلےاورابن مندہ ن...

Shaheed e Uhud Syedna Utbah Bin Rabee Bin Rafay Al-Ansari

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا عتبہ بن ربیع بن رافع الانصاری  رضی اللہ تعالیٰ عنہ  بن رافع بن عبید بن ثعلبہ بن عبدبن ابجرانھیں ابجرکانام خدرہ ہے یہ عتبہ انصاری خدری ہیں غزوۂ احد میں شہید ہوئے یہ ابن اسحاق نے بیان کیاہے ان کاتذکرہ تینوں نے لکھاہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)...

Shaheed e Uhud Syedna Ubaid Bin Mualla Al-Ansari

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا عبید بن معلی الانصاری  رضی اللہ تعالیٰ عنہ  بن حارثہ بن زیدبن ثعلبہ بن عدی بن مالک بن زید مناہ بن حبیب بن عبدحارثہ بن مالک بن عضب بن جثم بن خزرج ۔مالک بن زیدمناہ کی اولاد بنی زریق کی حلیف تھی ۔اورحبیب اورزریق دونوں (آپس میں )بھائی بھائی تھے۔یہ عبیدانصاری زرقی ہیں۔غزوۂ احد میں شہیدہوئے ان کوعکرمہ بن ابی جہل نے شہیدکیاتھا۔اس کو ابن اسحاق نے بیان کیاہے ان کاتذکرہ تینوں نے لکھاہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)...

Shaheed e Uhud Syedna Abdullah Bin Amr Bin Haraam Al-Ansari

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا عبد اللہ بن عمرو بن حرام بن ثعلبہ الانصاری  رضی اللہ تعالیٰ عنہ ابن عمرو بن حرام بن ثعلبہ بن حرام بن کعب بن غنم بن سلمہ بن سعد بن علی بن اسد بن ساردہ بن یزیدبن جشم بن خزرج انصاری خزرجی سلمی۔ان کی کنیت ابوجابر ہے بوجہ اسکے کہ جابر بن عبداللہ ان کے بیٹے تھے۔یہ عبداللہ بیعت عقبہ میں شریک تھےاور غزوہ بدرمیں بھی شریک تھے اور بنی سلمہ کے نقیب تھے یہ بھی اور براء بن معرور بھی۔ان کو عروہ اور ابن شہاب اور موسیٰ بن عقبہ اور اب...

Shaheed e Uhud Syedna Abdullah Bin Amr Bin Wahb Al-Ansari

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا عبد اللہ بن عمرو بن وھب الانصاری  رضی اللہ تعالیٰ عنہ ابن عمروبن وہب بن ثعلبہ بن وقش بن ثعلبہ بن طریف بن خزرج بن ساعدہ۔انصاری خزرجی ثم الساعدی۔ابن شہاب اورابن اسحاق نے ان لوگوں کے نام میں جواحد کے دن قبیلہ بنی ساعدہ سے شہید ہوئے عبداللہ بن عمرو کانام بھی لکھاہے اور ابن اسحاق نے ظریف تک ان کا نسب بھی بیان کیا ہے ان کا تذکرہ تینوں نے لکھا ہےاور ابوعمر نے کہاہے کہ طریف کی جس قدر اولادہےوہ سعد بن معاذ کے گروہ میں شامل ہے...

Shaheed e Uhud Syedna Habaab Bin Qaizi Al-Ansari

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا حباب بن قیظی الانصاری  رضی اللہ تعالیٰ عنہ ابن قیظی۔ انکی والدہ صعبہ بنت تیہان ہیں جو بہن ہیں ابو الہیثمبن تیہان کی۔ احد کے دن شہید ہوئے ابن شہاب نے کہا ہے کہ رسول خدا ﷺ کے ہمراہ جو مسلمان انصار کی شاخ بنی نبیت سے شہید ہوئے تھے نان میں حباب بن قیظی بھی تھے اور ابن اسحاق نے کہا ہے کہ یہ بنی عبد الاشہل سے تھے۔ ان کا تذکرہ تینوں نے لکھا ہے میں کہتا ہوں کہ عبد الاشہل بھی نبیت کی شاخ ہے کیوں کہ نبیت لقب ہے عمرو بن مالکبن ...