Companions of the Holy Prophet  

عبداللہ بن بریدہ اسلمی ایک صحابی سے،عبداللہ بن مبارک نے کہمس بن حسن سے،انہوں نے عبداللہ بن بریدہ سے،انہوں نےایک صحابی سےروایت کی کہ رسولِ اکرم نےہمیں حکم دیا،کہ ہم کبھی کبھی موچھیں کٹوایاکریں اورسر میں تیل لگانےاوربالوں کوکھلاچھوڑدینےسےمنع فرمایا، ابن مندہ نے ذکرکیاہے۔ ...

عبداللہ بن حارث ایک صحابی سے،شعبہ نےعبدالحمیدصحاب الزیادی سے،انہوں نے عبداللہ بن حارث سے،انہوں نےایک صحابی سےروایت کی کہ حضورِاکرم نےفرمایا،کہ تم رمضان میں سحری ضرورکیاکرو،ایک گھونٹ پانی ہی سے کیوں نہ ہو،دونوں نےذکرکیاہے۔ ...

عامربن صعصعہ ایوب سخسیّانی بنوعامرکے ایک آدمی سے،اس نے قبیلے کے ایک آدمی سے،صحابہ نے کچھ جنگی قیدی پکڑے،میں آپ کی خدمت میں حاضرہوا،کھاناتناول فرمارہےتھے،فرمایا قریب آجاؤاورکھاؤ،عرض کیاروزے سے ہوں،حضوراکرم نے فرمایا،اللہ نے مسافرسےدورعایتیں کی ہیں،روزہ اورآدھی نماز،اسی طرح حاملہ عورت اوردودھ پلانے والی ماں کے لئے بھی رعایت ہے۔ اسی حدیث کوثوری وغیرہ نے ایوب سے،انہوں نے ابوقلابہ سے،انہوں نےانس ب...

عبدالجبارخولانی ایک صحابی سے،ابویاسرنےباسنادہ عبداللہ بن احمدسے،انہوں نےاپنےوالدسے، انہوں نےیزیدبن ہارون سے،انہوں نےعوام سےعبدالجبارخولانی سےروایت کیا،کہ ہماری محفل میں ایک صحابی تشریف لائےاورکعب ہمیں کہانی سُنارہاتھا،پوچھا،کون ہے،حاضرین نےکہا کعب ہے،جوہمیں کہانی سُنارہاہےانہوں نےکہا،میں نے رسولِ اکرم کوفرماتےسناکہ کہانی یاتوامیرسنائے ماموریاحیلہ ساز،اس کےبعدکعب نےفسانہ گوئی بندکردی تھی،ابونعیم نےذکرکیاہے۔ ...

عبدالرحمٰن بن ابی لیلیٰ نےایک صحابی سے،شریک وغیرہ نےیزیدبن ابی زیادسے،انہوں نے ابن ابی لیلیٰ سےروایت کہ،کہ جنگ صفین کے موقعہ پرایک شامی نےباآواز بلندکہا،کیاتم میں اویس قرنی موجودہیں،ہم نےجواب دیا،ہاں موجودہیں،لیکن تم کیوں پوچھ رہےہو،اس نےکہا،اس لئے کہ رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایاتھا،کہ اویس بوجہ وصف احسان وحسن سلوک خیرالتابعین ہے،اس پر وہ حضرت علی کےساتھ اندرداخل ہوئے،دونوں نےذکرکیاہے۔ ...

عبدالرحمٰن بیلمانی ایک صحابی سے،سفیان نےمحمدبن عبدالرحمٰن بیلمانی سے،انہوں نےاپنےوالد سے،انہوں نےایک صحابی سےروایت کی،حضورِاکرم نےارشادفرمایا،جس نےموت سےایک مہینہ پہلےتوبہ کرلی،اس کی توبہ قبول ہوجائےگی،ابنِ مندہ اورابونعیم نےذکرکیاہے۔ ...

عبدالرحمٰن ضابحی ایک صحابی سے،اوزاعی نےعبداللہ بن سعدسے،انہوں نےعبدالرحمٰن ضابحی سے،انہوں نےایک صحابی سےروایت کی،کہ حضورِاکرم نےمشکل اوردقیق مسائل میں توغل سے منع فرمایا،دونوں نےذکرکیاہے۔ ...

عبداللہ بن ابوہذیل ایک صحابی سے،قطربن خلیفہ نےعبداللہ بن ہذیل سے،انہوں نےایک صحابی سےروایت کی،کہ ایک وقت ہم پرایسابھی گزراہے،کہ بھوک کی وجہ سےبوقتِ رفع حاجت ہمارے پیٹ سےاونٹ کی مینگنیاں نکلتی تھیں،ابونعیم نےذکرکیاہے۔ ...

عبداللہ بن حکیم،بنوجہنیہ کےعمررسیدہ لوگوں سے،قاسم بن مخیمرہ نےعبداللہ بن حکیم سے،انہوں نےجہنیہ کےعمررسیدہ لوگوں سے روایت کی،کہ رسولِ اکرم نے انہیں لکھ کرانتباہ فرمایا، کہ مردار سےکوئی فائدہ نہ اٹھایاجائے،ابونعیم نےذکرکیاہے۔ ...

عبدالرحمٰن بن عویم بن ساعدہ انصارکےچندآدمیوں سے،ابوجعفرنےباسنادہ یونس سے،انہوں نے ابن اسحاق سے،انہوں نے محمدبن جعفربن زبیرسے،انہوں نے عبدالرحمٰن بن عویم ساعدہ سے، انہوں نےانصارکےچندآدمیوں سے روایت کی،کہ جب ہمیں مکے سے حضورِاکرم کی ہجرت کی خبر ملی،توہم آپ کے انتظار میں شہرسےباہردھوپ میں آکربیٹھ جاتےتھے،دونوں نے ذکرکیاہے۔ ...