Companions of the Holy Prophet  

Shaheed e Uhud Syedna Aus Bin Arqam Bin Zaid Bin Qais

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا اوس بن ارقم بن زید الانصاری  رضی اللہ تعالیٰ عنہ ابن ارقم بن زید بن قیس بن نعمان بن مالک بن اغر ابن ثعلبہ بن کعب بن خزرج بن حارث بن خزرج انصاری خزرجی۔ قبیلہ بنی حاث بن خزرج سے ہیں۔ زید بن ارقم کے بھائی ہیں۔ احد کے دن سہید ہوئے۔ ہمیں ابو جعفر بن سمیں نے اپنی اسناد سے یونس بن بکیر تک خبر دی انھوںنے ابن اسحاق سے شہداء احد قبیلہ بنی حارث بن خزرج سے زید بن ارقم کے بھائی کا نام بھی روایت کیا ہے ہ وہ احد میں شہید ہوئے انھوں...

Shaheed e Uhud Syedna Anas Bin Nadar Bin DamDam Al-Ansari

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا انس بن النضر بن ضمضم الانصاری  رضی اللہ تعالیٰ عنہ ابن نضر بن ضمضم۔ انکا نسب انس بن مالک کے بیان میں گذر چکا ہے۔ یہ انس انس بن مالک خادم نبی ﷺ کے چچا ہیں۔ جنگ احد میں شہید ہوئے۔ ہمیں ابو عبداللہ محمد بن محمد بن سرایا بن علی بلدی وغیرہ نے اپنی سند سے محمد بن اسمعیل بخاری سے نقل کر کے خبر دی وہ کہتے تھے ہمیں زیاد نے خبر دی وہ کہتے تھے ہم سے حمید طویل نے انس ابن مالک سے انھوں نے اپنے چچا انس بن نضر سے نقل کر کے خبر دی ک...

Shaheed e Uhud Syedna Nofal Bin Salabah Al-Ansari

 شہید غزوہ احد حضرت سیدنا نوفل بن ثعلبہ بن عبد اللہ الانصاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ بن ثعلبہ بن عبد اللہ بن نضلہ بن مالک بن عجلان بن زید بن غنم بن سالم بن عوف بن عمرو بن عوف بن خزرج انصاری خررجی(پھر بنو سالم بن عوف سے) یہ صاحب غزوۂ بدر میں شریک تھے۔ عبید اللہ بن احمد نے باسنادہ یونس سے انہوں نے ابن اسحاق سے بہ سلسلۂ شرکائے بدر(از بنو سالم بن عوف نیز بنو عجلان سے) روایت بیان کی کہ نوفل بن عبد اللہ ایک صحابی تھے اسی طرح ابن اسحاق نے بھی ان کا نام...

Shaheed e Uhud Syedna Noman Bin Malik Al-Ansari

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا نعمان بن مالک بن ثعلبہ الانصاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ بن مالک بن ثعلبہ بن وعد بن فہر بن ثعلبہ بن غنم بن عوف بن خزرج: اور ثعلبہ بن دعد وہی آدمی ہیں جنہیں قوقل کہتے ہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ بڑی معزز اور مکرم آدمی تھے اور جب کوئی آدمی ان کے پاس پناہ لینے آتا تو وہ اسے اس لفظ قوقل سے پناہ کا یقین دلاتے اسی بنا پر اس کے بھائی عوف کے دونوں بھائیوں بنو غنم اور بنو سالم کو بھی قواقلہ کہتے تھے اور اسی وجہ سے بیت المال کے رجسٹر میں ...

Shaheed e Uhud Syedna Noman Bin Abd-e-Amr Al-Ansari

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا نعمان بن عبد عمرو الانصاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ بن عبدہ عمرو بن مسعود بن عبد الاشہل بن حارثہ بن دینار بن بخار انصاری خزرجی غزوۂ بدر میں اپنے بھائی ضحاک بن عبدِ عمرو کے ساتھ شریک تھے۔ ابو جعفر نے باسنادہ یونس سے انہوں نے ابن اسحاق سے بہ سلسلۂ شرکائے بدر جن کا تعلق بنو دینار بن بخار سے تھا پھر ان کا جن کا تعلق بنو مسعود بن عبد الاشہل سے تھا النعمان بن عبد عمرو بن مسعود اور ان کے بھائی نے ضحاک بن عبد عمرو کا ذکر کیا ہے جناب ...

Shaheed e Uhud Syedna Mujazzar Bin Ziyad Bin Amr

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا المجذر بن زیاد بن عمرو رضی اللہ تعالیٰ عنہ ہم ان کا نسب ان کے بھائی عبداللہ بن زیاد کے ترجمے میں بیان کر آئے ہیں۔ وہ خاندانی لحاظ سے بلوی ہیں، اور وہ انصار کے حلیف تھے۔ یہ وہی آدمی ہیں جنہوں نے زمانۂ جاہلیت میں سوید بن صامت کو قتل کیا تھا اور جنگ بعاث کی آگ بھڑک اُٹھی تھی۔ بعد میں مسلمان ہوگئے اور غزوۂ بدر میں شہادت پائی۔ ہمیں بحتری بن ہشام بن خالد بن اسد بن عبدالعزی نے ابوجعفر سے اس نے یونس سے، اس نے ابن اسحاق سے روایت ک...

Shaheed e Uhud Syedna Malik Bin Sinan Bin Obaid Al-Ansari

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا مالک بن سنان بن عبید الانصاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ بن سنان بن عبید بن ثعلبہ بن عبید بن الابجر (اور ابجر سے مراد خدرہ بن عوف بن حارث بن خزرج انصاری خزرجی خدری ہے جو ابو سعید خدری کے والد تھے) یہ صاحب غزوۂ احد میں شہید ہوئے تھے اور انھیں عراب بن سفیان الکتانی نے قتل کیا تھا۔ جب احد میں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرہ مبارک پر زخم آیا، تو مالک بن سنان نے حضور کے خون کو چوس کر نگل لیا، اس پر حضور نے فرمایا جو شخص ایسے آد...

Shaheed e Uhud Syedna Abu Sufyan Bin Haris

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا ابو سفیان بن حارث بن قیس الانصاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ ابوسفیان بن حارث بن قیس بن زید بن ضبیعہ بن زید بن مالک بن عوف انصاری اوسی،ایک روایت میں ہے کہ غزوہ ٔاحد میں شہیدہوئے،اورایک میں غزوہ ٔخیبرکاذکر ہے۔ ابوجعفرنےباسنادہ یونس سے انہوں نے ابن اسحاق سے،انہوں نے عمران بن سعد بن سہیل بن حنیف سے،انہوں نے بنوعمروبن عوف کے ایک آدمی سے روایت کی،کہ جب حضورِاکرم غزوۂ احد کو روانہ ہوئے تو آپ کے ساتھ ابوسفیان اورایک صحابی بھی تھے...