Aalim  

Hazrat Syedna Bilal Habshi

مکّہ و یمن کے درمیان موضع سراۃ میں پیدا ہوئے، سابق الاسلام اور صادق الاسلام اور طاہر القلب تھے، حضرت ابو بکر صدّیق رضی اللہ عنہ نے امیہ بن خلف جمحی سے خرید کر آزاد کر دئیے، حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ ان کے حق میں فرمایا کرتے ابو بکر سیّدنا اعتق سیّدنا بلا لًا (بخاری) عاشقِ ذات نبوی تھے، تمام عمر مؤذّن رہے، حضور علیہ الصّلوٰۃ والسّلام نے اِن کے شان میں فرمایا ہے انا سابق العرب و بلال سابق الحبشۃ۔ ۲۰ھ میں دمشق میں فوت ہوکر بابِ صغیر کے پاس دفن ہوئ...

Hazrat Peer Baba Maskeen Shah Amri

میر عنایت اللہ نام، پیر مسکین شاہ امری خطاب، حضرت شیخ محمد میر معروف بہ میاں میر کے مرید و خلیفہ اور کمالاتِ ظاہری و باطنی سے مزیّن تھے۔ زراعت سے رزقِ حلال حاصل کرتے تھے۔ اتفاقاً ایک سال بارش نہ ہوئی۔ آپ کی زمین بالکل بارانی تھی۔ اس قحط سالی میں سب کے کھیت خشک رہے مگر آپ کی زمین سے فصل پک کر خوب غلّہ حاصل ہُوا۔ اسی وجہ سے آپ مسکین امری مشہور ہوگئے کہ آپ کی کھیتی امرِ الٰہی سے بارش کے بغیر پک گئی۔ ۱۰۵۲ھ میں بعہدِ شاہ جہان وفات پائی۔ مزار لاہور میں...

Abul Farah Yousuf Tartusi

حضرت ابو الفرح طرطوسی علیہ الرحمۃ اوصافِ جمیلہ : آپ امام العاشقین، امیر المتورعین، سلطان الواصلین، رئیس السّالکین، حجت رب العالمین، قطب الدنیا والدّین، قدوۂ اولیائے زمان، زبدۂ مشائخ جہان، سلطانِ طریقت، برہانِ حقیقت، صاحبِ مقاماتِ بلند و کراماتِ ارجمند تھے، حضرت شیخ عبد الواحد تمیمی رحمۃ اللہ علیہ کے اعاظم خلفا میں سے تھے۔  نام و نسب:  آپ کا نامِ نامی محمد، یوسف، کنیت ابو الفرح، لقب علاؤ الدین۔  والد بزرگوار کا نام شیخ عبد اللہ بن ی...