Shajra Sharif of Naqshbandi Scholars

شجرہ شریف
مشائخ نقشبندیہ مجددیہ جماعتیہ رحمۃ اللہ علیہم اجمعین


یا الٰہی! خیر کر خیرلوریٰ کے واسطے
اور پیارے یارِ غارِ حرا کے واسطے

شیخ سلمان اور خواجہ قاسم پارسا
جعفر صادق رئیسِ اصفیا کے واسطے

بایزید برگزیدہ بوالحسن شیخِ بزرگ
بو علی فارمدی مردِ خدا کے واسطے

یوسفِ ہمدان و عبدالخالق اہل غجدوان
ریوگر کے خواجہ عارف پرصفا کے واسطے

خواجہ محمود فغنوی اور علی رامتینی
حضرت بابا سماسی مقتدا کے واسطے

سید میر کلال اور صدرِ بزم نقشبند
شاہ بہاء الدین سراپا اتقا کے واسطے

خواجگان عطار و یعقوب و عبیداللہ غنی
زاہد و درویشِ محمد اولیاء کے واسطے

خواجہ امکنگی و حضرت باقی باللہ مردِ حق
احمد سرہند مجدد باخدا کے واسطے

خواجہ معصوم اور ابوالقاسم محمد نقشبند
شاہ زبیر و خواجہ اشرف اتقیا کے واسطے

شاہ جمال اللہ شاہِ عیسیٰ محمد باوفا
خواجہ فیض اللہ غلام مجتبےٰ کے واسطے

خواجہ نور محمد و فقیر مصطفےٰ
حضرت شاہِ جماعت خوش ادا کے واسطے

صورت و سیرت میں یکتا سید محمد حسین
دین و دنیا میں ہمارے رہنما کے واسطے

اے خدا، اے مالکِ ارض و سما
بخش دے میرے گناہ سب اولیاء کے واسطے

مشکلیں آسان ہوں اور حاجتیں بر آئیں سب
نقشبندی سلسلہ کے اولیاء کے واسطے

(تاریخِ مشائخ نقشبند)


All Related

Comments