Hazrat Khuwaja Abu Yousuf Hamdani  

Salamati Ka Amal

سلامتی کا عمل  آپ سے لوگوں نے پوچھا کہ جب اہل اللہ ہم سے روپوش ہوجاتے ہیں تو ہمیں کیا کرنا چاہیے تاکہ ہم سلامت رہ سکیں، آپ نے فرمایا: ’’کہ اُن کی باتیں دہراتے رہو‘‘۔ یعنی ان کا ذکرِ خیر کرتے رہو ،اور ان کی سیرت پر عمل کرتے رہو۔...

Sima Ki Haqiqat

سماع کی حقیقت سماع ایک سفیر ہے حق تعالیٰ کی طرف اور ایلچی ہے حق تعالیٰ کی طرف سے وہ ارواح کی خوراک، اجسام کی غذا قلوب کی زندگی اور اسرار کی بقا ہے۔ وہ پردہ کے پھاڑ نے والا اور بھید کے ظاہر کرنے والا ہے اور برقِ درخشاں اور آفتابِ تاباں ہے۔ وہ دنیا میں ہر فکر، ہر لحظہ، ہر تدبر و تفکر، ہر ہوا کے جھونکے، ہر درخت کی حرکت ا ور ہر ناطق کے نطق سے ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ تو اہلِ حقیقت کو سماع میں سرگشتہ و حیران، مقید و اسیرا و رصاحبِ خشوع و مست دیکھتا ہے۔...

Khuda Ko Apna Jalees Banao

خدا تعالیٰ کو اپنا  جلیس بناؤ تم خدا تعالیٰ کے ساتھ صحبت رکھو۔ اگر یہ میسر نہ آئے تو اُس شخص کے ساتھ صحبت رکھو جو اللہ تعالیٰ کے ساتھ صحبت رکھتا ہے۔...

Aasmano Ke Sufia

آسمانوں  کے صوفیاء اللہ تعالیٰ نے اپنی زیبائی کے نور سے ملائکہ مقربین میں سے ستر ہزار فرشتے پیدا کیے اور اُن کو اپنی بارگاہ میں عرش و کرسی کے درمیان کھڑا کیا۔ اُن کا لباس ’’سبز صوف‘‘ ہے اور اِن کے چہرے چودھویں رات کے چاند کی مانند چمکتے ہیں۔ وہ اپنی پیدائش کے وقت سے حالتِ وجد میں سرگشتہ و حیران اور فروتن و مست کھڑے ہیں اور شیفتگی کی شدت کے سبب سے رکنِ عرش سے کرسی تک دوڑتے ہیں پس وہ اہلِ آسمان کے صوفیہ اور نسبتوں کے ل...