Wozo  

Nakhun Polish Ki Halat Mein Wazu Ka Hukam

كيا فرماتے ہیں علماء کہ ناخن پالش لگی ہے اور وضو کیا تو وضو ہوجائیگا؟ الجواب بعون الملك الوهاب  ناخن  پالش جسامت والی چیزہے کہ جس کے نیچے اعضاء تک  پانی نہیں پہنچتا،تو جس وقت وضویاغسل كيا جائے تواسے اتارکروضواورغسل کیا جائے۔ پالش کے ہوتے ہوئے وضو اور غسل نہیں ہوگا۔ حکیم الامت مفتی احمدیارخان نعیمی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں:" آج کل( عورتوں میں )ناخن پر پالش لگانے کا رواج ہے مگر پالش میں جسامت ہوتی ہے اس لئے اگر ناخنوں پر لگی ہوگی ...

Wuzo Mein Agar Masah Karna

وضو میں مسح کرنا بھول گیا اور اعضاء بھی خشک ہو چکے ہیں اب یاد آیا کہ میں نے مسح نہیں کیا تھا تو کیا اب نئے سرے سے وضو کریگا یا صرف مسح كرلينے سے وضو مکمل ہوجائیگا۔ الجواب بعون الملك الوهاب وضو کیا اور مسح کرنا بھول گیا تو صرف مسح کرنے سے اس کا وضو مکمل ہوجائیگا، دوبارہ وضو کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ اسی طرح اگر غسل  جنابت میں ناک میں پانی ڈالنا یا کلی کرنا بھول گیا تو بعد میں  یاد آنے پر  کلی کرلے اور ناک میں پانی ڈال دے تو اس کا غسل م...

Ghusul Karne Ke Namaz Keliye Alag Wazu

میرا سوال یہ ہے کہ میں نے سنت کے مطابق  غسل کیا اور جب نماز کا ٹائم آیا تومیں نے  وضو نہیں کیا اورایسے ہی مسجد میں نماز ادا کرنے کیلئے چلا گیا میرے دوست نےکہا کہ نمازکےلئےالگ وضو  کرنا ضروری ہے، تو آپ یہ بتائیں کہ کیا  وضو کرنا ضروری ہے؟ الجواب بعون الملك الوهاب سنت کے مطابق غسل  کرنے سے وضو بھی ہوجاتا ہے۔ اگر وضو نہیں ٹوٹا تو نماز کے لئے نیا وضو کرنا ضروری نہیں ہے۔...

Likoria Ka Hukum

ایک عورت ہے اس کو لیکوریا کی بیماری ہے تو اس کے لئے قرآن کریم کو چھونا اور پڑھنا جائز ہے؟ الجواب بعون الملك الوهاب عورت کی اگلی شرم گاہ سے جو رطوبت بغیر خون کی آمیزش کے نکلتی ہے وہ پاک ہے اور اس سے وضو نہیں ٹوٹتا۔ لہذا ایسی عورت قرآن پڑھ سکتی ہے اور وضو کے ساتھ قرآن کو ہاتھ  بھی لگا سکتی ہے، پھر قطرے آنے کی وجہ سے اس کا وضو نہیں ٹوٹے گا۔ یہی حکم نماز کیلئے بھی ہے۔ صدر الشریعہ مفتی امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں:عورت کے آگے سے جو...

Ghusl Ke Waqt Lens Nikalna Zaroori Hai?

كيا فرماتے ہیں علماء کہ ایک شخص نے اپنی آنکھوں میں لینز لگوا رکھے ہیں چاہے وہ  بطور فیشن ہوں یا نظر   کی کمزوری کی وجہ سے تو کیا اس پر ضروری ہے کہ  غسل کے وقت  وہ لینز اتارے؟ الجواب بعون الملك الوهاب وضو اور غسل  میں آنکھوں کے   ڈھیلے یعنی اندرونی سطح کو دھونا ضروری نہیں ہے۔ لہذا لینز اتارے بغیر وضو اور غسل ہوجائیگا۔ شیخ الاسلام والمسلمین امام احمد رضا خاں علیہ الرحمہ نے فرمایا: منہ دھونا فرض ہے علاوہ مستثن...

iInjection Ke Zarye Khon Nikalne Se Wuzo Toot Jata He?

كيا فرماتے ہیں علماء کہ اگر کسی نے خون ٹیسٹ یا شوگر ٹیسٹ  کیلئے اپنا خون نکلوایا جیسا کہ اس کا مشہور طریقہ ہےیا سوئی کے ذریعے نکلوایا  تو کیا  اس سے وضو ٹوٹ جایئگا؟ الجواب بعون الملك الوهاب انجیکشن یا سوئی کے ذریعے اتنا خون نکلا کہ جس میں بہنے کی قوت تھی   تو اس سے وضو ٹوٹ جائیگا۔ اور اتنی قلیل مقدار میں نکلا کہ فقط جسم پر ظاہر ہوا بہہ نہیں سکتا  تھا تو اس سے وضو نہیں ٹوٹے گا۔ شیخ الاسلام والمسلمین امام احمد رضا خاں ...

Peshab Ke Qatray(Wuzu aur Namaz) Ka Hukum

اگر مرد میں یہ بیماری ہو کہ پیشاب کرنے کے بعد ۔یا کچھ دیر بعد دو تین کترے نکلتے ھو تو اسکے لئے کیا کرنا چاہیے؟اس سے کپڑے خراب ھو جاتے ہیں؟ الجواب بعون الملك الوهاب پیشاب کے قطرے نکلنے کی وجہ سے وضو ٹوٹ جائیگا۔ قطرے کپڑوں پر لگے اور  روپے کے ایک بڑے سکے کے برابر(لمبائی چوڑائی میں) کپڑے گیلے ہوگئے تو ان کوبھی دھونا ضروری ہے۔  اور اگر سکے کی مقدار سے کم گیلے ہوئے تو دھونا واجب نہیں،  ان کپڑوں سے نما ز ہوجائیگی۔  حوالہ: بہار شریعت...

Hawa Kharij Hui Aur Yaqeen Nahi

دورانِ نماز ایسا محسوس ہوا کہ ہوا خارج ہوئی ہے یقین(confirm) نہیں ہے توکیا اس صورت میں وضو دوبارہ کرنا ہوگا؟(عامر علی) الجواب بعون الملك الوهاب رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: « يَسْمَعَ صَوْتًا، أَوْ يَجِدَ رِيحًا». یعنی  وضو اس وقت ٹوٹے گا کہ جب آواز سنے یا بدبو محسوس کرے۔ (مسلم شریف,  حديث 361). جب آپ نے ہوا کے خروج کو محسوس کیا  اور اٍس پر آپ کو غالب گمان ہے کہ ہوا نکلی ہے  یقین اگرچہ نہیں ہے تو وضو ٹوٹ جائیگا اور اگر...

Sharamgaah ko choone se wuzu ka hukum?

سلام! کیا اپنی شرمگاہ کو ہاتھ لگانے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے ؟(نعمان عطاری)الجواب بعون الملك الوهاب شرمگاہ کو ہاتھ لگانے سے وضو نہیں ٹوٹتا۔ واللہ اعلم ورسولہ اعلم۔...

Kajal aur lipstick per wuzu ka hukum

کیا میک اپ سے وضو ہوجاتا ہے؟ خصوصا کاجل اور لپ اسٹک سے؟ (سمیہ حنیف)الجواب بعون الملك الوهاب کاجل اور لپ اسٹک اگر تہہ دار ہے کہ جس کی وجہ سے پانی جسم تک نہیں پہنچتا تو وضو نہیں ہوگا، اگر تہہ دار نہیں ہے اور پانی جسم تک پہنچ جاتا ہے تو وضو ہو جائیگا۔   اور یہی حکم میک اپ کا ہے۔ حوالہ: الدر المختار ورد المحتار، کتاب الطہارۃ، فرض الغسل، جلد1، صفحہ 154، دار الفکر بیروت۔...