Taraveeh ke Mutalliq 3 Sawal

06/23/2016 AZT-20767

Taraveeh ke Mutalliq 3 Sawal


سلام فقیر کو چند مسائل کے جوابات مطلوب ہیں رہنمائی فرمائیں۔ کہ کیا فرماتے ہیں علمائے دین و شرع متین درج سے مسائل کے بارے میں: ۱۔ حافظ صاحب نے نماز عشاء باجماعت نہیں پڑھی اب وہ تراویح باجماعت پڑھا سکتے ہیں یا نہیں ؟ ۲۔ تراویح پڑھانے والا حافظ بالغ العمر دکھتا ہے لیکن عمر کم ہو تو کیا وہ حافظ تراویح پڑھا سکتا ہے ؟ ۳۔ حافظ صاحب کی داڑھی ایک مشت نہیں، کیا وہ تراویح پڑھا سکتے ہیں ؟ جوابات کا منتظر نوٹ : اگر ممکن ہو تو مندرجہ بالا ۳ سوالات کے علیحدہ علیحدہ جواب عنایت فرمائیں ۔ جزاک اللہ تبارک و تعالی خیرا

الجواب بعون الملك الوهاب

(1): حافظ صاحب صرف تراویح پڑھا سکتے ہیں۔ اور یہی حکم مقتدی کا ہے کہ اگر عشاء جماعت سے نہیں پڑھی تو تراویح جماعت سے پڑھ سکتا ہے، وتر نہیں۔ حوالہ: فتاوى رضویہ، جلد10، صفحہ605، رضا فاؤنڈیشن لاہور۔

(2):  شیخ الاسلام والمسلمین امام احمد رضا خان علیہ الرحمہ تحریر فرماتےہیں:"نابالغ کے پیچھے بالغوں کی کوئی نماز جائز نہیں"۔  حوالہ: فتاوى رضویہ، جلد10، صفحہ607، رضا فاؤنڈیشن لاہور۔

(3): اگر داڑھی آ رہی ہے اور ایک مشت کی نہیں ہوئی تو  وہ تراویح پڑھا سکتے ہیں۔ اور داڑھی کٹواتے ہیں تو  وہ نہیں پڑھا سکتے۔

  • رئیس دارالافتاء مفتی محمد اکرام المحسن فیضی

All Related

Comments