Kapray Par ya Jaib Mein Tasveer

04/18/2016 AZT-18784

Kapray Par ya Jaib Mein Tasveer


میرا سوال یہ ہےکہ جیب میں NIC  وغیرہ کی تصویر ہوتی ہے یا  شرٹ وغیرہ پر ہو   تو اس کے ساتھ نماز میں کوئی کراہت آتی ہے؟

الجواب بعون الملك الوهاب

صدر الشریعہ مفتی امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ نے  فتاوى شامی کے حوالے سے لکھا: جس کپڑے پر جاندار کی تصویر ہو اسے پہن کر نما زپڑھنا مکروہ تحریمی ہے۔ نماز کے علاوہ بھی ایسا کپڑا پہنناناجائز ہے۔ یوہیں  نمازی کے سر پر یعنی چھت ميں ہو یا لٹکی ہوئی ہو، یا محل سجود میں ہو کہ اس پر سجدہ واقع ہو تو نماز مکروہ تحریمی ہوگی۔ یوہیں  نمازی کے آگے، یا  داہنے، یا بائیں تصویر کا ہونا مکروہ تحریمی ہے  اور  پیٹھ کے پیچھے ہونا بھی مکروہ ہے۔

ایک مقام پر فرمایا: تھیلی یا جیب میں تصویر چھپی ہوئی ہو تو نماز میں کراہت نہیں۔[ بہار شریعت، نماز کا بیان، مکروہات نماز،  جلد 1، حصہ 3،  صفحہ 627، 628، مکتبۃ المدینہ کراچی]۔

  • رئیس دارالافتاء مفتی محمد اکرام المحسن فیضی

All Related

Comments