Nakhun Polish Ki Halat Mein Wazu Ka Hukam
كيا فرماتے ہیں علماء کہ ناخن پالش لگی ہے اور وضو کیا تو وضو ہوجائیگا؟ الجواب بعون الملك الوهاب ناخن پالش جسامت والی چیزہے کہ جس کے نیچے اعضاء تک پانی نہیں پہنچتا،تو جس وقت وضویاغسل كيا جائے تواسے اتارکروضواورغسل کیا جائے۔ پالش کے ہوتے ہوئے وضو اور غسل نہیں ہوگا۔ حکیم الامت مفتی احمدیارخان نعیمی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں:" آج کل( عورتوں میں )ناخن پر پالش لگانے کا رواج ہے مگر پالش میں جسامت ہوتی ہے اس لئے اگر ناخنوں پر لگی ہوگی ...