Miscellaneous Topics  

qabron ko mismar karana

کیافرماتے ہیں علماء دین اس مسئلہ کے بارے میں کہ جگہ کی کمی کی وجہ سے قبروں  پر بلڈوز کرانا کیسا ہے؟ الجواب بعون الملك الوهاب بلڈوز لگوانا کسی طرح جائز نہیں,  مُردہ دفن ہونے کے بعد بلا عذرشرعی قبر کھولنا حرام ہے اور قبر پر بیٹھنا بھی حرام ہے اور جس اشیاء سے زندہ لوگوں کو تکلیف ہوتی ہے مُردوں کو بھی ان سے تکلیف ہوتی ہے۔ امام اہلسنت امام احمد رضاخان علیہ رحمۃ الرحمن صحیح مسلم شریف کے حوالے سے لکھتے ہیں:" عمروبن العاص رضی اللہ تعالی عنہ سے ...

Tuf ke Mana

تف کا مطلب لعنت ہے؟ اگر کوئی گفتگو میں کسی کو بار بار کہے تف ہے تم پر اور اس سے لعنت مراد ہوگا یا اس کا مطلب افسوس مراد ہوگا؟ الجواب بعون الملك الوهاب اردو ادب کی مشہور اور معتمدکتاب" علمی اردو لغت" میں ہے: تُف:(1) تھوک، لعاب دہن۔(2) نفرت کا لفظ، لعنت، ملامت۔[علمی اردو لغت، تصنیف: وارث سرہندی ایم اے، نظر ثانی محمد احسن خان، صفحہ: 456، مطبوعہ: علمی کتاب خانہ اردو بازار لاہور]۔ لہذا  اگر کوئی شخص غصے یالڑائی میں تُف کہتا ہے اور اس سے مراد لعنت...

Madina Me Sab Se Pehle

السلام علیکم! مدینہ میں سب سے پہلے کونسی آیت نازل ہوئی؟ الجواب بعون الملک الوھاب صحابی رسول حضرت ابن عباس   رضی اللہ تعالی عنہ نے فرمایا: قرآن پاک( کے آخری پارہ میں سورۃ مُطَفِّفِّیْنَ (سورت نمبر 83)) کی پہلی آیات  سب سے پہلے مدینہ منورہ میں نازل ہوئیں۔[تفسیر  الدر المنثور، تالیف: امام جلال الدین سیوطی،  سورت مطففین، مطبوعہ دار الفکر بیروت  لبنان۔ تفسیر قرطبی۔]...

Medan e Mehshar

میدان محشر ملک شام میں واقع ہوگا یا میدان عرفات میں۔ الجواب بعون الملک الوہاب مسند احمد بن حنبل میں ہے: قَالَ:تُحْشَرُونَ هَاهُنَا وَأَوْمَأَ بِيَدِهِ إِلَى نَحْوِ الشَّامِ مُشَاةً وَرُكْبَانًا. ترجمہ: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کہ تم جمع کیے جاؤگے پیٹ کے بل اور گٹھنوں کے بل۔  اور آپ  نے شام کی طرف اشارہ کیا۔[مسند احمد بن حنبل,  مسند البصريين, جلد 33, صفحہ 225، حدیث(20022)،  مؤسسۃ الرسالہ بیروت]۔ بہار شریعت...

Islam me Wasiat

میرا سوال یہ ہے کہ کیا اسلام میں وصیت بنانا جائز ہے؟ الجواب بعون الملك الوهاب وصیت کرنا جائز اور مستحب ہے۔ وصیّت کرنے کامطلب یہ ہے کہ بطور احسان کسی کو اپنے مرنے کے بعد اپنے مال یا منفعت کا مالک بنانا۔قرآن کریم سے، حدیث شریف سے اور اجماع امت سے اس کا جواز ثابت ہے۔ قرآن پاک میں ہے: مِنْ بَعْدِ وَصِيَّةٍ يُوصِي بِهَا .ترجمہ: بعد اس وصیّت کے جو کرگیا[سورة النساء, آيت: 11]۔ ابن ماجہ کی حدیث ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:« مَنْ...

Apni Zindagi Me Jaidad Taqseem

کیا میں اپنے سب سے چھوٹے بیٹے کو ساری جائیداد تحفۃً دے سکتا ہوں؟ جبکہ میری چار بیٹیاں اور ہیں؟ الجواب بعون الملك الوهاب جو شخص زندگی میں اپنے ورثاء کے درمیان اپنی جائیداد تقسیم کرنا چاہتا ہے  تو اسے چاہیے کہ اپنے بیٹے اور بیٹیوں کے درمیان جائیداد برابر برابر تقسیم کرے اور بیٹیوں کو محروم نہیں کرنا چاہئے۔ علامہ ابن عابدین شامی نے فرمایا: الفتوى على قول أبي يوسف: من أن التنصيف بين الذكر والأنثى. ترجمہ: فتوی امام ابو یوسف کے اس قول پر ہے کہ ب...

Mal e Hram Ka Kia hukum Hai?

کسی شخص کےپاس رشوت، سود،  ڈاکہ وغیرہ کےپیسےہیں اب اس شخص نے ان تمام چیزوں سےتوبہ کرلی ہے تو ان پیسوں کاکیاحکم ہے؟ الجواب بعون الملك الوهاب شیخ الاسلام والمسلمین  امام احمد رضا  خاں علیہ الرحمہ نےفرمایا: سود ورشوت او راسی قسم کے حرام وخبیث مال جِن سےلیاہےاگروہ لوگ معلوم ہیں تو انھیں واپس دینا واجب ہے۔ اور اگر معلوم نہ رہے تو تمام کا(بغیر ثواب کی نیت سے )صدقہ کرنا واجب ہے۔فتاوى رضویہ، جلد 19،صفحہ 656،  رضا فاؤنڈیشن لاہور]۔...

about name

کیا میں اپنے بیٹے کا نام محمد بن خاور رکھ سکتی ہوں؟ جبکہ اس کے باپ کا نام خاور الیاس ہے۔(سدرہ رانا)الجواب بعون الملك الوهاب جی ہاں یہ نام رکھ سکتی ہیں۔...

huqooq ul ibaad

السلام علیکم! میرا سوال یہ ہے کہ اگر بیٹی یا بیٹے نے اپنے والد یا والدہ کے ساتھ کچھ غلط کیا اور انہوں نے خوشی سے معاف کردیا۔ تو کیا اولاد سے قیامت کے دن اس غلطی کے بارے میں بازپرس ہوگی یا پھر اللہ تعالیٰ انہیں سزا دے گا۔(صائمہ شیخ) الجواب بعون الملك الوهاب اگر والدین نے معاف کردیا تو اللہ تعالی بھی معاف فرمادیتا ہے اور قیامت کے دن باز پرس نہیں ہوگی۔ حوالہ: فتاوى رضویہ، جلد24, صفحہ 374، 375، رضا فاؤنڈیشن لاہور۔...

kia Huzur Per Jaado hua?

السلام علیکم!یہ سچ ہے کہ نبی پاک صلّی اللہ تعالٰی علیہ وسلّم پر کفّار کے جادو کا اثرہوا اور اِس سانحے سے متعلّق حدیث ضعیف ہے؛ نیز، امام ابو حنیفہ رضی اللہ تعالٰی عنہ بھی اس سانحے کی تردید کرتے ہیں۔ ایک اور بات یہ کہ نظرِ بد کی کوئی حقیقت نہیں۔ از راہِ کرم میری رہ نمائی فرمائیں۔ میں نے قاری ڈار کا ایک لیکچر پڑھا، جس میں اُنھوں نے دلائل کے ساتھ (مثلاً معوّذتین بھی جادو سے متعلّق نہیں ہیں) مکمّل طور پر مذکورۂ بالا تمام باتوں کا انکار کیا ہے۔ شکریّ...