Aqaid (beliefs)  

Allah Tallah Ke Mutalliq Uper Wala Kehna

بعض لوگ اللہ کے متعلق اوپر والا کہتے ہےتو كیا ایسا کہنا  جائز ہے، جیسا یہ تحریک انصاف کی پارٹی نے نعرہ بنایا کہ  اوپر اللہ نیچے بَلا۔ الجواب بعون الملك الوهاب اللہ تعالی کے لئے ایسے الفاظ کا استعمال جس میں اللہ کے لئے کسی جہت یا مکان میں ہونے کا معنی پایا جائے شرعا کفر ہے۔ اس لئے کہ ان الفاظ میں اللہ تعالی کے لئے جگہ کا تعین کرنا لازم آتا ہے اور اللہ تعالی مکان اور جہت سے پاک ہے۔  مذکورہ الفاظ سے بلندی اور برتری کے معنی  مراد...

12 Rabi ul Awwal Rasool ullah Ki Wafat Ya Wladat

باره ربيع الاول رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کی وفات یا  ولادت ہے؟   الجواب بعون الملك الوهاب حضور پُر نورامام الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت باسعادت مفتی بہ قول کے مطابق12ربیع الاول ہے۔ امام اہلسنت امام احمد رضاخان علیہ رحمۃ الرحمن اس سوال کے جواب میں فرماتے ہیں:" سائل نے یہاں تاریخ سے سوال نہ کیا اس میں اقوال مختلف ہیں ۔دو ،آٹھ ،دس ،بارہ ،سترہ ،اٹھارہ، بائیس ،سات قول ہیں مگر اشہر و اکثر ماخوذ ومعتبر بارھویں ہے مکہ مع...

Kyun Azmata Hai

کیا فرماتے ہیں علماء دین و مفتیان شرح متین اس مسئلے کے بارے میں کہ اللہ رب بندے کو آزماتا ہے کیا؟ اور اگر آپ کا جواب اثبات میں ہے تو فرمائیے کہ یہ کیسے ممکن ہے کہ جو عالم الغیب ہو وہ بندے کو آزمائے۔۔ کیونکہ منطقی اصول تو یہ سمجھ آتا ہے کہ جسکے بارے میں جانکاری نہ ہو اسے آزمائش میں ڈال کر پرکھا اور سمجھا جاتا ہے اور پھر اسکے بارے میں فیصلہ کیا جاتا ہے۔ البتہ اللہ رب العزت کے بارے میں ہمارا عقیدہ ہے کہ وہ عالم الغیب و الشھادت ہے۔۔۔ آزمائش والی بات ...

Allah Miyah Kehne Ka Hukum

اللہ میاں کہنا جائز ہے ؟ الجواب بعون الملك الوهاب اللہ تعالی کے ساتھ لفظ"میاں" لگانا   ناجائز ہے اور ایسا کہنے سے  بچنا ضروری ہے۔ کیونکہ میاں کا ایسا معنی بھی ہوتا ہے کہ جس کواللہ  تعالی کیلئے بولنا حرام ہے، مثلاً  میاں کا معنی "شوہر" بھی ہے۔ شیخ الاسلام والمسلمین امام  احمد رضانے فرمایا: اورمیاں کا اطلاق نہ کیا جائے کہ وہ تین معنی رکھتاہے ان میں دو رب العزت کے لئے محال ہیں، میاں: آقا اور شوہر۔  اور مرد عورت میں...

Gano Mein Kahe Jane Wale Kufria Ashar

درج ذیل اشعار کہنے، سننے اور اس کو صحیح کہنے والے کا کیا حکم ہے؟ (1): حسینوں کو آتے ہیں کیا کیا بہانے       خدا بھی نہ جانے ہم کیسے جانیں (2): خدا بھی جب زمیں پر آسماں سے دیکھتا ہوگا                 مرے محبوب کو کس نے بنایا، سوچتا ہوگا (3): رب نے بھی مجھ پہ کیا ستم کیا ہے           &n...

Gustakh e Rasool Ki Saza

(1 توہینِ رسالت سے کیا مراد ہے؟ 2) گستاخ شخص کب قرار دیا جا سکتا ہے؟ 3) توہین رسالت کرنے والے کی قرآن میں کیا سزا ہے؟ 4) توہین رسالت کرنے والے کی صحیح الاسناد احادیث میں کیا سزا ہے؟ 5) اگر ایک مسلمان دوسرے مسلمان کے سامنے توہین رسالت کرتا ہے تو کیا قرآن اور صحیح الاسناد احادیث کے مطابق دوسرے مسلمان کو  پہلے مسلمان جس نے توہین رسالت کی، قتل کی اجازت ہے؟ 6)  اگر کوئی غیر مسلم کسی مسلمان کے سامنے توہین رسالت کرتا ہے تو کیا قرآن اور صحیح...

Gher-Sunni-Ke-Mutalliq-Fatwa

السلام علیکم و رحمة اللّٰه و بركاته کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان عظام ایسے شخص کے بارے میں جو مندرجہ ذیل عقائد و نظریات رکھتا ہے: • تخلیق میں اول شئ نور محمدی نہیں، بلکہ پانی ہے۔ • حدیث جابر یعنی اول ما خلق اللّٰہ نور نبیک یا جابر کے بارے میں کہتا ہے کہ موضوع ہے اور اسکی کی کوئی اصل نہیں۔ •کنت نبیا و ادم بین الماء و الطین، اس حدیث کے بارے میں کہتا ہے کہ غیر صحیح ہے۔  • حدیث لولاک ما خلقت الافلا ک کو موضوع بتاتا ہے...

Nam e Muhammad Choomnay wala Kaafir?

ہماری مسجد کے امام مجھ سے بولے تمہارے قریب جو آدمی نماز پڑھ رہا تھا وہ دیوبندی ہے کیونکہ جمعہ کی تقریر میں’’نامِ محمد آنے پر چومنے کے بہت فضائل بیان کئے مگر وہ آدمی نہیں چوما‘‘۔ کیا نہ چومنے کی بناء پر دیوبندی کہنا علماء کے نزدیک کفر ہے؟جواب بتانے والے مفتی اپنا نام اور کس جماعت سے تعلق رکھتے ہیں وہ بھی لکھ دیں۔ (سائل: حسنین احمد) الجواب بعون الملك الوهاب کسی بھی شخص کو بلا تحقیق دیوبندی کہنا درست نہیں ۔ ہاں! تقبیلِ ابہامین(انگوٹھے چومنے) کا م...

Allah Ke Liye Jama Ka Seegha?

حضرت پچھلے کافی وقت سے ایک سوال ذہن میں ہے، یہاں علماء سے جب پوچھا تو وہ اس کے جواب میں شرک اور کفر فتوی دیتے ہیں میں نے حضرت طاہر القادری اور حضرت پیر علاؤ الدین صدیقی جیسے ذمہ دار شخصیت کو ’’اللہ فرماتے ہیں‘‘ بولتے ہوئے سنا ہے، ذرا آپ تفصیلی جواب عنایت فرمائیے کہ ’’اللہ فرماتے ہیں‘‘ کہنا کیسا ہے؟(یاسر شمیم)الجواب بعون الملك الوهاب اللہ تعالی کیلئے "فرماتے " اور "فرماتا" دونوں استعمال کرسکتے ہیں، لیکن"فرماتا" استعمال کرنا زیادہ مناسب ہے،  ...

huzur mukhtar e kul hen

حضرت محمد صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم کو کون کون سے اختیارات دئیے گئے ہیں؟ قرآن و حدیث سے جوابات مرحمت فرمائیں۔(شاہد حسین)الجواب بعون الملك الوهاب حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم اللہ تعالی کے نائب مطلق ہیں، تمام جہان حضور کے تحت تصرف کردیا گیا، جو چاہیں کریں، جسے جو چاہیں دیں، جس سے جو چاہیں واپس لیں، تمام جہان میں اُن کے حکم کا پھیرنے والا کوئی نہیں,  تمام جہان اُن کا محکوم ہے اور وہ اپنے رب کے سوا کسی کے محکوم نہیں، تمام آدمیوں کے مالک ہ...