Ramazan  

حضرت سہل بن سعد رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جنت کے دروازوں میں سے ایک دروازے کا نام ’’ریان‘‘ ہے ، روز حشر اعلان ہوگا، روزہ دار کہاں ہیں؟ یہ آواز سن کر روزہ دار کھڑے ہوں گے تو انہیں ’’ریان‘‘ دروازہ سے داخل کیا جائے گا، جب تمام روزہ دار داخل ہو جائیں گے تو پھر کسی کو اس دروازہ سے داخلہ کی جازت نہیں ہوگی لہذا دروازہ بند کردیا جائے گا۔‘‘ (بخاری و مسلم، کتاب الصیام)...

شبِ قدر اور قرآن اللہ تعالیٰ ’’سورۃ القدر ‘‘میں ارشاد فرماتا ہے:۔ اِنَّاۤ اَنۡزَلْنٰہُ فِیۡ لَیۡلَۃِ الْقَدْرِ﴿۱﴾ۚۖ وَ مَاۤ اَدْرٰىکَ مَا لَیۡلَۃُ الْقَدْرِ ؕ﴿۲﴾ لَیۡلَۃُ الْقَدْرِ۬ۙ خَیۡرٌ مِّنْ اَلْفِ شَہۡرٍ ؕ﴿ؔ۳﴾ تَنَزَّلُ الْمَلٰٓئِکَۃُ وَ الرُّوۡحُ فِیۡہَا بِاِذْنِ رَبِّہِمۡ ۚ مِنۡ کُلِّ اَمْرٍ ۙ﴿ۛ۴﴾ سَلٰمٌ ۟ۛ ہِیَ حَتّٰی مَطْلَعِ الْفَجْرِ ٪﴿۵﴾ ’’بے شک ہم نے اسے شب قدر میں اتارا اور تم نے کیا جانا کیا (ہے) شب قدر...

شبِ قدر کے فضائل: شب قدر میں قرآن مجید کا نزول ہوا ۔ امام بخاری و امام مسلم رحمہما اللہ نے یہ حدیث نقل کی ہے ، ’’جس نے اس رات میں ایمان و اخلاص کے ساتھ شب بیداری کر کے عبادت کی اللہ تعالیٰ اس کے سال بھر کے گناہ بخش دیتا ہے ۔‘‘ مفتی سید نعیم الدین مرادآبادی علیہ الرحمۃ فرماتے ہیں :روایاتِ کثیرہ سے ثابت ہے کہ شب قدر، رمضان المبارک کے عشرۂ اخیرہ میں ہوتی ہے اور اکثر اس کی بھی طاق راتوں میں سے کسی رات میں، بعض علماء کے نزد...

شبِ قدرکی عبادت اور نوافل شبِ قدر میں سیدنا حضرت جبرائیل علیہ السلام بمعہ دیگر فرشتوں کے زمین پر اترتے ہیں ۔ اور وہ چار جھنڈے گاڑتے ہیں۔ ایک روضۂ اطہر پر، ایک کعبہ معظمہ کی چھت پر، ایک بیت المقدس پر، اور ایک آسمان اور زمین کے درمیان۔ پھر وہ فرشتے تمام اطراف میں پھیل جاتے ہیں۔ اور کوئی ایسا گھر باقی نہیں رہتا ۔ جہاں وہ داخل نہ ہوں۔ جو شخص عبادت میں مشغول ہوتا ہے فرشتے اس کو سلام دیتے ہیں اور یہ نقشہ طلوع فجر تک باقی رہتا ہے ۔ ...

ام المومنین سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں، کہ :’’ میں نے عرض کی کہ یا رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم آپ بتائیں کہ اگر مجھے لیلۃ القدر(شب قدر) کا پتہ چل جائے تو میں کون سی دعا مانگوں ‘‘ آپ نے ارشاد فرمایا :’’کہ تو یہ دعا مانگ ’’اے اللہ! بے شک تو معاف کرنے والا ہے اور معافی کو دوست رکھتا ہے مجھے بھی معاف کردے ۔ (رواہ الترمذی، مشکوٰۃ ۱۸۲، لطائف اشرفی ،جلد دوم ،صفحہ ۳۴۹) ...

رمضان کے مزدوروں کی اجرت کا دن حدیث شریف میں ہے کہ جب عید کا دن آتا ہے تو اللہ تبارک و تعالیٰ اپنے فرشتوں سے فرماتا ہے، اس مزدور کی کیا مزدوری ہے جس نے اپنا کام پورا کیا ہو ؟ فرشتے عرض کرتے ہیں کہ اے ہمارے پروردگار اس کی جزا یہ ہے کہ اسے پورا اجر دیا جائے، اللہ تبارک و تعالیٰ فرماتا ہے ، اے میرے فرشتو! میرے بندوں اور باندیوں نے میرے فریضہ کو ادا کردیا ہے پھر وہ (عید گاہ کی طرف)نکلے دعا کے لئے پکارتے ہوئے اور مجھے اپنی عزت و جلال...