ضیائے مشائخِ قادریہ رضویہ  

حضرت علی کرم اللہ وجہ الکریم

حضرت علی کرم اللہ وجہ الکریم نام ونسب: اسمِ گرامی:والدنے آپ کا نام"علی"اور والدہ ماجدہ نے"حیدر"رکھا۔کنیت:ابوالحسن اورابو تراب ہے۔القاب:امیر المؤمنین،امام المتقین،صاحب اللواء،اسداللہ(شیرِ خدا)،کرار،مرتضیٰ،اور مولا مشکل کشا مشہور القاب ہیں۔والد کی طرف سے سلسلہ نسب:علی بن ابی طالب بن عبدالمطلب بن ہاشم بن عبدِ مناف بن قصی بن کلاب بن مرہ۔والدہ کی طرف سے سلسلہ نسب: فاطمہ بنت اسد بن ہاشم بن عبد المطلب الیٰ آخرہ۔ تاریخِ ولادت: آپ 13رجب المرجب،بروز ...

شیخ سیدعلی بغدادی﷫

شیخ سیدعلی بغدادی﷫ نام ونسب: اسم گرامی: شیخ سید علی بغدادی﷫۔لقب:زبدۃ الاصفیاء۔سلسلہ نسب اس طرح ہے: شیخ سید علی بغدادی بن سید محی الدین ابو نصربن عمادالدین ابو صالح نصرعلیہم الرحمۃ والرضوان۔آپ کاخاندانی تعلق ساداتِ کرام کےعالی گھرانےسےہے۔والدگرامی سلسلہ عالیہ قادریہ کےامام اور شیخِ طریقت اورامام الوقت تھے۔ مقامِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت بغداد معلیٰ عراق میں ہوئی۔(تذکرہ مشائخِ قادریہ رضویہ:271) تحصیلِ علم: آپ کی تعلیم وتربیت اپنے والدِ گرامی ک...

حضرتِ میرسیِّدموسٰی﷫

حضرتِ میرسیِّدموسٰی﷫ حضرتِ میر سید موسیٰ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ بغداد شریف میں پیدا ہوئے۔آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے اپنے والد گرامی میر سید علی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ سے نسبت و اِرادت اور تلقینِ اَذکار و خلوت گزینی پائی۔شیخ المشائخ، سردار الاولیاء، سرورزُمَرہ اصفیاء سرکار میر سید موسیٰ رحمۃ اللہ علیہ بڑے کامل، عبادت و ریاضت میں بے مثل اور صاحبِ تصرفات ظاہر و باطن تھے۔ آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی ذات سے اکثر افراد نے فیض پایا اور علوم و معارف کو ب...

حضرت شیخ عمادالدین ابو صالح نصر(نبیرء غوث الاعظم)﷫

حضرت شیخ عمادالدین ابو صالح نصر(نبیرء غوث الاعظم)﷫ حضرتِ سیِّدابو صالح نصر رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ۲۴ ربیع الثانی۵۶۲ھ میں بَغداد شریف میں پیدا ہوئے ۔آپ حضرت سیِّد عبد الرزاق قادری علیہ رحمۃ اللہ الھادی کے بیٹے اور حضور سیِّدُنا غوث الاعظم علیہ رحمۃ اللہ الاکرم کے پوتے ہیں ۔کنیت ابوصالح اور لقب عمادُالدین ہے ۔آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے اپنے والد ِمحترم کے سائے میں رہ کر عُلو مِ حدیث کی تکمیل کی اور ان کے عِلاوہ بھی دیگر جیدعُلَماء سے علمِ فقہ و حدی...

حضرت امام حسین﷜

حضرت امام حسین﷜ نام ونسب:اسمِ گرامی: حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ۔کنیت: ابو عبداللہ۔القاب: ولی، زکی، طیب، مبارک،ریحانۃ الرسولﷺ،سبط الرسولﷺ۔شہید، سید،التابع المرضات اللہ۔سلسلہ نسب :امام حسین بن امیرالمؤمنین علی المرتضی کرم اللہ وجہہ الکریم بن ابی طالب بن عبدالمطلب بن ہاشم۔والدہ کی طرف سے امام حسین بن سیدۃ النساء حضرت فاطمۃ الزہراء سلام اللہ علیہا بنت سیدالانبیاء حضرت محمد مصطفیٰ ﷺبن عبداللہ بن عبدالمطلب بن ہاشم۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت  ب...

حضرت سید سجاد سیدنا امام زین العابدین﷜

حضرت سید سجاد سیدنا امام زین العابدین﷜ نام ونسب: اسمِ گرامی:سید علی۔کنیت:ابومحمد،ابوالحسن۔لقب:سجاد،سید الساجدین،  زَین العابدین، امین۔ سلسلہ نسب:حضرت امام علی  زین العابدین  بن سیدالشہداء امام حسین  بن امیرالمؤمنین حضرت علی کرم اللہ وجہہ الکریم۔آپ کی والدہ کا اسمِ گرامی:شہربانو بنت یزگردہے۔ تاریخِ ولادت:  آپ بروز جمعرات 5شعبان المعظم/ 38ھ،بمطابق جنوری/659ء کو مدینۃ المنورہ میں پیداہوئے۔ سیرتِ مبارکہ:آپ  اپنے جد...

حضرت سیدنا امام محمد باقر﷜

حضرت سیدنا امام محمد باقر﷜ نام ونسب:اسمِ گرامی:سیدامام محمد۔(آپ کانام جدامجد سیدالانبیاء حضرت محمد مصطفیٰ ﷺکے نامِ نامی اسمِ گرامی پررکھاگیا)کنیت:ابوجعفر۔لقب:باقر،شاکر،ہادی۔سلسلہ نسب اسطرح ہے:حضرت امام محمد باقر بن علی زین العابدین بن سیدنا امام حسین بن علی المرتضی ۔ آپ کی والدہ ماجدہ کا اسم گرامی سیدہ فاطمہ بنت سیدنا امام حسن تھا۔ یہ آپ کی خصوصیات میں سے ہیں کہ آپ کاسلسلہ نسب دونوں طرف سے سیدالانبیاء حضرت محمدمصطفیٰ ﷺ تک پہنچتاہے۔(رضوان اللہ...

حضرت سیدنا امام جعفر صادق﷜

حضرت سیدنا امام جعفر صادق﷜ نام ونسب: آپ کا نام:حضرت  جعفرِ طیار رضی اللہ عنہ کی نسبت سے" جعفر "رکھا گیا۔ کنیت: ابو عبداللہ،ابو اسماعیل اور ابو موسیٰ ہے۔لقب:صادق ،فاضل،طاہر،اور کامل ہے۔ سلسلہ نسب اسطرح ہے:امام جعفر صادق بن امام محمد باقر بن علی امام زین العابدین بن سید الشہداء امام حسین بن حضرت علی المرتضیٰ (رضوان اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین )۔ آپکی والدہ  محترمہ کا اسمِ گرامی امِ فروہ  بنت قاسم بن محمد بن ابی بکر صدیق رضی اللہ تعالی...

حضرت امام موسی کاظم﷜

حضرت امام  موسی کاظم﷜ نام ونسب: کنیت:ابوالحسن ،ابو ابراہیم،اور ابوعلی ہے۔اسم گرامی:موسیٰ۔لقب:کاظم ،صالح اور صابر ہے۔سلسلہ نسب اسطرح ہے:حضرت امام موسیٰ کاظم بن امام جعفر صادق بن امام محمد باقر بن علی امام زین العابدین بن سید الشہداء امام حسین بن حضرت علی المرتضیٰ (رضوان اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین )۔آپ کی والدہ ماجدہ کا اسمِ گرامی امِ ولدحمیدہ بربریہ تھا۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت بروز اتوار،7صفرالمظفر 128 ھ بمقامِ ابواء(مکہ اور مدینہ کے درمی...

حضرت امام علی رضا﷜

حضرت امام علی رضا﷜ نام ونسب: اسم گرامی: امام علی بن امام موسیٰ کاظم۔کنیت: ابوالحسن۔القابات: صابر،ولی ،ذکی، ضامن ،مرتضیٰ اورسب سے مشہور لقب امام  علی رضا ہے۔آپ حضرت سیدنا امام موسیٰ کاظم رضی اللہ عنہ کےلختِ جگر اورآئمہ اہل بیت میں آٹھویں امام ہیں۔سلسلہ نسب اس طرح ہے: حضرت امام  علی رضا بن حضرت امام موسیٰ کاظم بن امام جعفر صادق بن امام محمد باقر بن علی امام زین العابدین بن سید الشہداء امام حسین بن حضرت علی المرتضیٰ (رضوان اللہ تعالیٰ عنہ...