ضیائے مشائخِ سہروردیہ  

حضرت مخدوم سید جلال الدین سرخ بخاری سہروردی

حضرت مخدوم سید جلال الدین سرخ بخاری سہروردی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی:مخدوم سیدجلال الدین۔لقب:سرخ بخاری۔سلسلہ نسب اسطرح ہے:حضرت سید مخدوم جلال الدین سرخ بخاری بن سید ابو المؤید علی بن سید جعفر حسینی بن سید محمود بن سید احمد بن سید عبد اللہ بن سید علی اصغر بن سید جعفر ثانی بن امام محمد نقی رحمۃ اللہ علیہم اجمعین ۔آپ کاتعلق سادات بخاراسےہے۔ سرخ بخاری کی وجہ تسمیہ: عرف عام میں آپ کو جلال الدین سرخ بخاری کے نام سے پکارا اور لکھا جاتا ہے۔...

حضرت سید جلال الدین سرخ پوش بخاری

حضرت سید جلال الدین سرخ پوش بخاری           آپ شیخ بہاؤ الدین ذکریا  ملتانی کے مرید اور مخدوم جہانیاں کے دادا ہیں آپ بخارا سے سندھ کے مشہور شہر بکھرمیں وارد ہوئے پھر بعض خاندانی وجوہ سے بکھر کو چھوڑ کر اوچ شریف میں آکر یا د الہٰی میں مشغول ہوگئے اوریہیں  وفات پائی، بدرالدین بکھری جو بکھر کے امراء میں تھے، کی بیٹی سےآپ کی شادی ہوئی کہتے ہیں کہ اس رشتہ کی بشارت سید صاحب کو اور خود بدالدین کو خو...

قلندر علی سہروردی

حضرت مولانا صوفی قلندر علی سہروردی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی:سید قلندر علی سہروردی۔کنیت:ابوالفیض۔القاب:غوثِ زمان،مجددسلسلہ سہروردیہ۔سلسلہ نسب اسطرح ہے: حضرت ابولفیض سید قلندر علی سہروردی بن سید حافظ رسول بخش بن قاضی محمد جمال الدین بن مولوی کرم الہی بن سید غلام مصطفیٰ بن سید سلطان محمد بن سید مفتی خدابخش بن سید محمد مقیم بن سید نعمت اللہ بن سید عطاء اللہ بن سید محمد حفیظ شاہ بن سید لقمان بن سید محمد عیسیٰ بن سید ابوالفتح  خان بہاد...

سید بہاؤ الدین جھولن شاہ بخاری

حضرت سید بہاؤ الدین جھولن شاہ بخاری سہروردی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ المشہور بابا گھوڑے شاہ ٓپ کا اسم گر امی محمد حفیظ بتایا جا تا ہے اور جھولن شاہ کے نام سے موسوم تھے،آپ کے والد گرامی کا نام سید شاہ محمد سید عثمان جھولہ بخاری جن کا مزار شاہی قلعہ کے اندر ے ہے تھے،اصل نام سید بہاء الدین رحمتہ اللہ علیہ تھا، پانچ برس کی عمر میں ہی آپ کو گھو ڑے کی سواری کا بہت شوق تھا اور یہ شو ق عشق کی صورت اختیار کر گیا تو جو کوئی بھی آپ کے پاس مٹی کا بنا ہوا ...

شیخ محمد طاہر بندگی لاہوری

حضرت شیخ محمد طاہر بندگی لاہوری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت 948ھ، بمطابق 1576ء کو اکبر کے بادشاہ کے زمانے میں لاہور میں ہوئی،آپ کی رہائش اندرون شہر محلہ شیخ اسحاق میں تھی۔ جہاں آج کل موتی بازار ہے۔ تحصیلِ علم: آپ کے والد سادہ لوح اور نیک انسان تھے آپ کی ابتدائی تعلیم و تربیت لاہور کے علمی ماحول میں ہوئی۔ جب آپ پڑھنے لکھنے کے قابل ہوئے تو آپ کے والد ماجد نے ایک قریبی مسجد میں قرآن پاک پڑھنے کے لئے بٹھایا آپ نے تھوڑی...

حضرت شیخ صفی الدین ابو الفتح اسحاق سہروردی اردبیلی

حضرت شیخ صفی الدین ابو الفتح اسحاق سہروردی اردبیلی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ   مشائخ کبار اور اولیاء کرام میں صاحب کرامات عظیم مانے جاتے تھے۔ نفحات الانس میں لکھا ہے کہ شیخ نجیب الدین حضرت شیخ شہاب الدین سہروردی کی خدمت میں حاضر ہونے کے لیے بغداد کو روانہ ہونے لگے تو شیخ شمس الدین صفی بھی آپ کے ساتھ تھے شیخ شمس الدین نے آپ سے قرآن سیکھا۔ اور شیخ نجیب الدین نے بعض خصوصی مقامات عبور کیے اس طرح دونوں نے خرقہ خلافت بھی حاصل کیا۔ اور شیراز کی طرف روا...