ضیائے صحابیات  

(سیّدہ ) ام عبدالرحمٰن( رضی اللہ عنہا)

ام عبدالرحمٰن بن طارق بن علقمہ،یحییٰ بن محمود نے اجازۃً باسنادہ ابن ابی عاصم سے،انہوں نے حسن بن علی سے،انہوں نے ابوعاصم سے،انہوں نے ابن جریج سے،انہوں نے،عبیداللہ بن ابی یزید سے،انہوں نے عبدالرحمٰن بن طارق سے،انہوں نے اپنی والد سے روایت کی،کہ حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم داریعلی کے ایک مکان میں تشریف لاتے اور کعبے کی طرف منہ کر کے دعاکرتے پھر آپ کے ساتھ ہم باہر نکلتیں،آپ دعا فرماتے،ہم اسلام قبول کرچکی تھیں،ابنِ مندہ ابونعیم نے ان ک...

(سیّدہ ) ام عبد( رضی اللہ عنہا)

ام عبد دختر سود بن قویم بن صاہلہ ہذلیہ،یہ خاتون بقولِ ابوعمر عبداللہ بن مسعود کی والدہ تھیں اور ان کا نام اللہ تعالیٰ کے نام کی طرف مضاف نہیں تھا،ابن مندہ اور ابونعیم نے ام عبداللہ بن مسعود لِکھا ہے اور ان سے ان کے بیٹے نے روایت کی،یہ دونوں ایک ہیں اور ابوعمرکا قول صحیح ہے،کیونکہ حضور اکرم عبداللہ بن مسعود کو ابن ام عبدکہتے ہیں۔ ام عبد نے حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلّم سے روایت کی،کہ آپ دعائے قنوت قبل از رکوع پڑھتے تھے اور ابو...

(سیّدہ ) ام عبس( رضی اللہ عنہا)

ام عبس انصاریہ،محمد بن سعد نے اپنی دختر میں ان کا ذکر کیا ہے،اور ام عبس دختر مسلمہ اور ام محمد بن مسلمہ تحریر کیا ہے،ان سے ابوعبس بن جبربن عمرو نے نکاح کیا،ان کی اولاد ہوئی،انہوں نے اسلام قبول کیا،آپ سے بیعت کی،اشیری نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ...

(سیّدہ ) ام العلاء( رضی اللہ عنہا)

ام العلاء انصاریہ،حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے بیعت کی،عبدالوہاب بن ہبتہ اللہ نے باسنادہ عبداللہ سے،انہوں نے اپنے والد سے،انہوں نے ابوکامل سے،انہوں نے ابراہیم بن سعد سے ،انہوں نے ابنِ شہاب اور(ح)یعقوب سے،انہوں نے اپنے والد سے،انہوں نے ابن شہاب سے،انہوں نے خارجہ بن یزید بن ثابت سے،انہوں نے ام العلاء سے یہ خاتون ان کے قبیلے سے تھی،یعقوب کہتے ہیں کہ انہیں اس خاتون نے بتایا،کہ انہوں نے رسولِ کریم سے بیعت کی اور ...

(سیّدہ ) ام ِعمیس( رضی اللہ عنہا)

(سیّدہ ) ام ِعمیس( رضی اللہ عنہا) ام عمیس بن مسلمہ بن سلمہ بن خالد بن عدی انصاریہ جو محمد اور محمود پسران مسلمہ کی ہمشیرہ تھیں اور رافع بن خدیج کی زوجہ،ان کے بارے میں یہ آیت نازل ہوئی،" وَاِنِ امرَاَۃٌ خَافَت مِن بَعلِھَا نُشُوزًااَواِعرَاضًا "بقولِ ابن حبیب انہوں نے حضور اکرم سے بیعت کی۔ ...

(سیّدہ ) امِ محجن( رضی اللہ عنہا)

امِ محجن،ابن بریدہ نے اپنے والد سےروایت کی کہ حضورِ اکرم ایک بار ایک نئی قبر کے پاس سے گزرے دریافت فرمایا،یہ کس کی قبر ہے،صحابہ نے عرض کیا،یہ ام محجن کی قبر ہے،جو مسجد نبوی کی صفائی میں بڑی دلچسپی لیتی تھی،فرمایا،مجھے کیوں نہ بتایا،صحابہ نے گزارش کی،آپ آرام فرمارہے تھے ہم نے جگانا نہ چاہا،فرمایاایسامت کیا کرو کیونکہ میری دعاسے ان کی قبر میں نور جگمگااٹھتاہے،اس کے بعد صحابہ نے صف باندھی اور آپ نے قبر پر نماز ادافرمائییحییٰ بن ابوان...

(سیّدہ ) امِ محمدخولہ( رضی اللہ عنہا)

ام محمد خولہ دختر قیس،آدم بن ابولیاس نے ابومعشر سے،انہوں نے سعید المقبری سے،انہوں نے عبید سنوطا سے روایت کی،کہ ایک بار خولہ دختر قیس ہمارے ہا ں آئیں(وہ پیشتر ازیں حضرت حمزہ کی زوجہ تھیں،ان کے بعد ان سے نعمان بن عجلان سے نکاح کرلیاتھا)ہم نے ان سے کہا،ہمیں رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی کوئی حدیث سنائیے،اس پر ان کے خاوند نعمان نے کہا،تم بنیِ کریم کی حدیث سنانے لگے ہو،حالانکہ بغیر از ثبوت آپ سے کوئی بات منسوب کرنابہت بڑا گناہ...

حضرت اسماء بنت ابی بکر

حضرت اسماء بنت ابی بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہا آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہا حضرت سیدنا ابو بکر صدیق رضی ا للہ تعالیٰ عنہ کے سب سے بڑے بیٹے حضرت سید ناعبد اللہ بن ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی سگی بہن ہیں اور آپ ہی حضرت سیدنا حضرت سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی سب سے بڑی بیٹی ہیں، ہجرت کے موقع پر زاد سفر باندھنے کےلیے کوئی کپڑا نہ تھا آپ نے ہی اپنے کمر بند کے دو ٹکڑے کر کے باندھا تھا اس وقت سے آپ ذَاتُ النَطَاقَیْن کےلقب سے مشہور ہوگئیں۔حضرت س...