ضیائے صحابیات  

(سیّدہ )نحوبہ( رضی اللہ عنہا)

نحوبہ،عبدالغنی بن سعید حافظ کا بیان ہے کہ ان کا ذکر زائدہ کی حدیث میں عاصم سے،انہوں نے ابووائل سے ،انہوں نے مسروق سے،انہوں نے عائشہ سے بیان کیا ہے کہ جب حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا مرض شدید ہوگیا،تو ایک دن آپ نے مرض میں کچھ کمی محسوس کی اور بریرہ اور نحوبہ کی مدد سے باہر نکلے،ابو موسیٰ نے ذکر کیا ہے۔ ...

(سیّدہ )نسیبہ( رضی اللہ عنہا)

نسیبہ دخترِ حارث ام عطیہ انصاریہ،وہ اپنی کنیت سے مشہورہیں،ان کا ذکر کنیتوں کے تحت زیادہ تفصیل سے آئے گا،یہ و ہ خاتون ہیں جنہوں نے حضورِاکرم کی صاحبزادی کو غسل دیا تھا،ان سے حفصہ دختر سیرین نے روایت کی،یہ ابوعمر کا قول ہے،لیکن ابن مندہ اور ابونعیم نے انہیں دختر کعب لکھا ہے اور نیز لکھاہے،کہ اسی خاتون نے حضوراکرم کی صاحبزادی کو غسل دیا تھا،اور ان کا نام امِ عمارہ نسیبہ دختر کعب لکھا ہے،لیکن ابوعمر نے ان کا نام ام عطیہ دختر حارث بیان ...

(سیّدہ )نسکیہ( رضی اللہ عنہا)

نسکیہ ام عمرو بن جلاس،ان سے حبیبہ دختر سمعان نے روایت کی،ابوموسیٰ نے اذناً احمد بن عباس سے، انہوں نے محمد بن عبداللہ (ح) ابوموسیٰ نے حسن بن احمدسے،انہوں نے احمد بن عبداللہ سے، انہوں نےسلیمان بن احمد سے،انہوں نے محمد بن عبداللہ حضرمی سے،انہوں نے عبداللہ بن حکم بن ابی زیاد قطوانی سے،انہوں نے عبداللہ بن موسیٰ سے،انہوں نے ابراہیم بن اسماعیل سے،انہوں نے حبیبہ دختر سمعان سے،انہوں نے نسکیہ امِ عمرو سے روایت کی کہ حضرت عائشہ نے غلام کو کہا ...

(سیّدہ )نویلہ( رضی اللہ عنہا)

نویلہ دختر اسلم،ایک روایت میں مسلم مذکور ہے،بقول ابو نعیم اور ابن مندہ،یہ خاتون جعفر بن محمود بن مسلمہ کی دادی تھیں،بقولِ ابو عمر نویلہ دختر اسلم انصاریہ نے دونوں قبلوں کی طرف منہ کر کے نماز پڑھی،ان کی حدیث کے راوی جعفر بن محمود ہیں،جنہوں نے اپنی دادی نویلہ سے روایت کی۔ یحییٰ بن محمود نے اجازۃً باسنادہ ابن ابی عاصم سے،انہوں نے محمد بن سنان سے ،انہوں نے یزید بن اسحاق سے بن ادریس سے،انہوں نے ابراہیم بن جعفر سے،انہوں نے اپنے والد...

(سیّدہ )قفیرہ( رضی اللہ عنہا)

قفیرہ اور ایک روایت میں ملیکہ ہلالیہ مذکور ہے،عبداللہ بن ابی حدردکی زوجہ تھیں،ان سے صرف عبدالرحمٰن اعرج نے روایت کی ہے،مسلم نے کتاب الافراد میں ان کا ذکر کیا ہے،نیز ابوعلی غسانی نے ذکر کیا ہے۔ ...

(سیّدہ )قہطم( رضی اللہ عنہا)

قہطم دختر علقمہ بن عبداللہ بن ابوقیس جو سلیط بن عمربن عبدشمس بن عبدودبن نضر بن مالک بن حسل بن عامربن لوئی کی بیوی تھیں،دونوں میاں بیوی نے حبشہ کو ہجرت کی اور پھر دونوں نے اکٹھے ہی کشتی میں مدینے کو ہجرت کی،یہ ابن اسحاق کا قول ہے،ابوموسیٰ نے ذکر کیا ہے۔ ...