ضیائے مشائخِ نقشبندیہ  

حضرت خواجہ عبدالرحمن سرہندی

حضرت خواجہ عبدالرحمن سرہندی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی: خواجہ عبدالرحمن سرہندی۔لقب:مجددی،سرہندی،قندھاری،ثم سندھی۔والد کا اسمِ گرامی:  خواجہ عبدالقیوم سر ہندی تھا۔آپ حضرت امام ربانی مجدد الف ثانی شیخ احمد فاروقی سر ہندی علیہ الرحمہ کے خانوادہ سےتعلق رکھنے والی وہ پہلی شخصیت  ہیں جو سندھ آکر رہائش پذیر ہوئی اور جس سے مجددی سلسلہ کو سندھ میں فروغ حاصل ہوا ۔ آپ کا سلسلہ نسب صرف نو واسطوں سے حضرت امام ربانی سے اور اکتالیس واسطوں ...

حضرت مولانا امام الدین سیالکوٹی نقشبندی رائے پوری

حضرت مولانا امام الدین سیالکوٹی نقشبندی رائے پوری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ           یہ طریقت حضرت مولانا امام الدین ابن مولانا کرم الٰہی ( قدس سرہما غالباً ۳۰۴ ، ۱۲۸۳ھ/۱۸۶۷ میں چک عادل ، ضلع سیالکوٹ میں پیدا ہوئے ۔ ابتدائی تعلیم والد ماجد سے حاصل کی پر مختلف افاضل سے استفا دہ کرتے ہوئے فقیہ اعظم مولانا محمد شریف خلیفۂ اعلیٰ حضرت امام احمد رضا بریلوی قدس سرہما کی خدمت میں کوٹلی لوہارں حاضر ہو کر جملہ علو...

حضرت خواجہ محمد زبیر سرہندی

حضرت خواجہ محمد زبیر سرہندی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب:اسمِ گرامی: حضرت خواجہ محمد زبیر سرہندی﷫۔کنیت:ابوالبرکات۔لقب:شمس الدین،قیوم رابع۔سلسلہ نسب اس طرح ہے:حضرت خواجہ محمد زبیرسرہندی بن خواجہ شیخ ابوالعلی بن خواجہ حجۃ اللہ محمدنقشبند ثانی بن خواجہ محمد معصوم سرہندی بن امام ربانی حضرت مجدد الف ثانی۔علیہم الرحمۃ والرضوان۔(تاریخِ مشائخِ نقشبند:435) تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت 5/ذیقعدہ1093ھ مطابق 2/نومبر1682ء،بروز پیرکوہوئی۔(ایضا:435) تحصیلِ عل...

حضرت خواجہ عارف ریوگری

حضرت خواجہ عارف ریوگری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ حضرت خواجہ عبدالخالق غجدوانی قدس سرہ کے چار خلیفہ تھے۔ خواجہ احمد صدیق، خواجہ اولیائے کبیر، خواجہ سلیمان کرمینی اور خواجہ عارف ریوگری رحمۃ اللہ علیہم، خواجہ عارف ریوگری خلیفۂ اعظم تھے۔ تمام عمر اپنے پیر روشن ضمیر کی خدمت بابرکت میں رہے اور باطنی فیوض و برکات سے مالا مال ہوئے۔ علم و حلم، زہد و تقویٰ، عبادت و ریاضت اور رشد و ہدایت میں عالی شان رکھتے تھے۔ حضرت خواجہ عبدالخالق غجدوانی رحمۃ اللہ علیہ کی رحل...

حضرت خواجہ قادر بخش جہانخیلی

حضرت خواجہ قادر بخش جہانخیلی علیہ الرحمۃ سلسلہ نسب:آپ کا سلسلہ نوب یوں ہے۔ خواجہ قادر بخش بن دیدار بخش بن شیر محمد خان بن غلام محمد خان بن ممریز خاں بن موکل خاں بن مصری خان۔آپ کے مورث اعلیٰ مصری خاں قصبہ کلال گو علاقہ غزنی میں رہا کرتے تھے۔ موکل خان جو احمد شاہ درانی کے اعلیٰ رکن سلطنت تھے۔ ایک درویش با کمال گلزار محمد خاں قم مہمند زئی ملک افغانستان سے سلسلہ قادریہ میں بیعت ہوئے۔ ان کے پیر نے بغرض تعلیم و تلقین اپنے دو خلیفے شیر خاں غازی اور حاجی...

شیخ علامہ رجب صبحی دیب (شام)

شیخ ڈاکٹر مفسر محدث فقیہ عارف باللہ رجب صبحی دیب (دمشق،شام) رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ ملک شام کے معروف عالم دین  اور سلسلہ نقشبندیہ کے شیخ طریقت شیخ ڈاکٹر محدث مفسر فقیہ عارف باللہ حضرت رجب صبحی دیب ۱۰ رمضان المبارک وقت عصر ۱۴۳۷ھ بمطابق ۱۵جون ۲۰۱۶ء اس دارِ فانی سے انتقال فرماگئے۔ حضرت کی نمازِ جنازہ ۱۱ رمضان المبارک ۱۴۳۷ھ بمطابق ۱۶ جون ۲۰۱۶ء جامعہ ابو النور میں ادا کی جائے گی اور ان کے خاندانی قبرستان میں  سپردِ خاک کیا جائے گا۔...

میاں محمد حسین قادری نقشبندی

زبدۃ السالکین الحاج میاں محمد حسین قادری نقشبندی مجددی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ           زبدۃ الاصفیاء حضرت الحاج میں محمد حسین قادری نقشبندی ابن کرم الٰہی رحمہا اللہ تعالیٰ)۹؍محرم الحرام،۲۰نومبر بروز سہ شنبہ(۱۳۰۰ھ؍۱۸۸۲ئ) موضع جھگیاں ناگردہ مضافات لاہور میں پیدا ہوئے،والد ماجد نے ہوش سنبھالنے پر تعمیر سیرت پر پوری توجہ دی، ایک دن میاں محمد حسین کپاس کا پھول توڑ لائے،والد گرامی کو پتہ چلا تو خوب تواضع کی...

خواجہ بہاء الدین نقشبند

خواجہ بہاء الدین نقشبند  رحمۃا للہ علیہ نام ونسب:اسم گرامی: سید  محمد۔لقب: بہاء الدین ،نقشبند۔والد کا اسم گرامی:سید محمد۔مکمل نام اس طرح ہے: خواجۂ  خواجگان خواجہ سید محمد بہاء الدین نقشبند﷫۔آپ﷫ کا خاندانی تعلق ساداتِ کرام سے ہے۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت 4/محرم الحرام 718ھ مطابق 7/مارچ 1318ء کو’’قصر عارفاں‘‘جوبخارا کے مضافات میں واقع ہے،میں ہوئی۔ قبل از ولادت بشارت:  پیدائش سے پہلے حضرت بابا...