متفرق  

حضرت مولانا عبدالہادی بلوچ

حضرت مولانا عبدالہادی بلوچ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ مولانا الحاج عبدالہادی بن محمد سعید شر بلوچ گوٹھ نگر خان شر تحصیل فیض گنج ضلع خیر پور میرس میں ایک اندازے کے مطابق ۱۸۹۵ء کو تولد ہوئے۔ چھ ماہ کی عمر میں والد صاحب انتقال کر گئے ، والدہ ماجدہ اور برادر اکبر و سان خان کی کفالت میں تعلیمی مراحل طے کئے ۔ تعلیم و تربیت : مولانا رحمت اللہ شر آپ کے چچا زاد بھائی تھے اور حضرت شیخ طریقت حافظ محمد صدیق قادری ؒ بانی درگاہ بھر چونڈی شریف کے مرید و مستفیض تھے۔...

علامہ سید شاہ تراب الحق قادری

حضرت علامہ مولانا سیّد شاہ تراب الحق قادری رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ نام ونسب:اسمِ گرامی: اسمِ گرامی: شاہ تراب الحق۔آپ کانام ایک  عظیم بزرگ حضرت ’’شاہ تراب الحق‘‘ علیہ الرحمۃکے نام پر رکھا گیا، جن کا مزار حید آباد دکن ہندوستان میں ہے۔ سلسلۂ نسب اس طرح ہے: حضرت سیّدشاہ تراب الحق قادری بن حضرت سیّد شاہ حسین قادری بن سیّد شاہ محی الدین قادری بن سیّد شاہ عبداللہ قادری بن سیّد شاہ میراں  قادری اور والدۂ ماجد کی طرف سے ا...

شاہ ابوالمعالی چشتی انبیٹھوی

حضرت شاہ ابوالمعالی چشتی انبیٹھوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  آپ ہندوستان کے سادات خاندان سے تعلق رکھتے تھے اور شیخ داؤد چشتی رحمۃ اللہ علیہ کے خلیفہ تھے اگرچہ آپ کو شیخ محمد صادق گنگوہی رحمۃ اللہ علیہ سے تربیت ملی تھی مگر آپ نے شیخ داؤد سے تکمیل پائی اور اُن سے خرقۂ خلافت حاصل کیا آپ کے والد سید محمد اشرف سہانپور کے قریب قصبہ امٹہ میں رہتے تھے جب اُن کی وفات ہوئی تو شاہ ابو المعالی ابھی چھوٹے تھے آپ کی والدہ آپ کو شیخ محمد صادق گنگوہی رحمۃ اللہ...

شیخ الاسلام خواجہ قطب الدین بختیار کاکی

شیخ الاسلام خواجہ قطب الدین بختیار کاکی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نام ونسب: اسم گرامی: سید محمد بختیار۔لقب: قطب الدین، کاکی۔مکمل نام:  سید محمد قطب الدین بختیار کاکی﷫۔آپ﷫ کا خاندانی تعلق حسینی ساداتِ کرام  سے ہے۔سلسلۂ نسب اس طرح ہے:   خواجہ قطب الدین سید  بختیارکاکی بن  سید کمال الدین احمد  بن سید موسیٰ بن سید محمد بن سید  احمد  بن سید اسحاق حسن بن سید معروف بن سید احمد  بن سید رضی الدین بن سید حسام...

مفتی محمد وقار الدین قادری

حضرت مولانا مفتی محمد وقار الدین قادری رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی: مفتی محمد وقارالدین۔لقب: فقیہ العصر،مفتیِ اعظم پاکستان، وقارالملت والدین۔والد کا اسم گرامی: حافظ حمید الدین﷫۔ حضرت مفتی صاحب﷫کے آباؤ اجداد زراعت سے وابستہ اور زمیندار تھے۔مذہب کے اعتبار سے سب صوم و صلوٰۃ کے پابند ،اور عقیدتاً سنی تھے۔آپ کے والد اور چچا حافظ قرآن تھے۔اسی طرح آپ کے خاندان میں حفاظِ کرام کافی تعداد میں تھے۔ (حیات وقار الملت:4) تاریخِ ولادت:آپ کی ولادت با ...

حضرت مولانا نورالحق فرنگی محلی

سلطان العلماء حضرت مولانا نورالحق فرنگی محلی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ سلطان العلماء لقب، نور الحق نام، حضرت مولانا شاہ انوار الھق ابن ملا احمد عبدالحق ابن مولانا محمد سعید ابن ملک العلماء مولانا قطب الدین شہید سہالوی قدست اسرارہم کے بیٹے، والد ماجد اور حضرت مُلا مبین سے درسیات پڑھی، تکمیل حضرت مولانا عبدالعلی بحر العلوم فرنگی محلی قدس سرہٗ سے کی، والد ماجد کے مرید وخلیفہ تھے، بعد فراغت درس وتدریس میں مصروف ہوئے منکر المزاج، متواضع، اور بردبار تھے، آ...

رئیس القلم حضرت علامہ ارشد القادری

رئیس القلم حضرت علامہ ارشد القادری  رحمۃ اللہ علیہ اسمِ گرامی: آپ کا اسمِ گرامی ارشد القادری تھا۔ آپ کے والد ماجد بحر الاسرار حضرت شاہ عبدالعلیم آسیرحمۃ اللہ علیہ کے مرید اور سلسلۂ رشیدیہ کے سالک تھے، اسی وجہ سے آپ کا نام غلام رشید تجویز فرمایا  ۔ اور بعد میں ارشد القادری سے مشہور ہوئے۔ (رحمۃ اللہ علیہ) تاریخ ومقامِ ولادت:  اردو کےمشہور انشاء پر دراز رئیس التحریر حضرت علامہ ارشد القادری رضوی موضع سید پور، ضلع بلیا میں1924ء کو پید...

سلطان محمود غزنوی

یمین الدولہ سلطان محمود غزنوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ اسمِ گرامی: آپ کا اسمِ گرامی محمود بن سبکتگین رحمۃ اللہ علیہما ۔کنیت: ابوالقاسم تھی۔آپ محمود غزنوی کے نام سے مشہور ہوئے۔ تاریخِ ولادت:سلطان محمود غزنوی رحمۃ اللہ علیہ کی 361 ھ /بمطابق نومبر 971ء  میں ولادت ہوئی۔ بیعت: سلطان محمود غزنوی رحمۃ اللہ علیہ نے ابو الحسن خرقانی رحمۃ اللہ علیہ کے دستِ حق پرست پر بیعت کی۔ سیرت وخصائص: یمین الدولہ، امین الملت، فاتحِ ہند  سلطان محمود غزنوی رحم...

مہر علی شاہ گولڑوی

غوثُ الاسلام والمسلمین حضرت پیر سید مہر علی شاہ گولڑوی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب:اسمِ گرامی:سید پیرمہرعلی شاہ گولڑوی۔القاب:شیخُ الاسلام،مجددِزماں،غوثُ الاسلام والمسلمین،محافظِ ختمِ نبوت،فاتحِ قادیانیت،مامورعن الرسولﷺ۔والد کا اسمِ گرامی:سید نذر دین شاہ علیہ الرحمہ۔ آپ کا سلسلۂِ نسب پچیس واسطوں سے حضرت سیدنا غوث اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور چھتیس واسطوں سے حضرت    سید نا امام حسن رضی اللہ تعالیٰ عنہ تک پہنچتا ہے۔ تاریخِ ولادت: آپ بروزپ...