ضیائے انبیاء کرام  

حضرت سید الانبیاء رحمۃ اللعالمین سیدنا محمد مصطفی صلی اللہ تعالی علیہ وسلم

حضرت سید الانبیاء رحمۃ للعالمین سیدنا محمد مصطفیﷺ بسم اللہ الرحمٰن الرحیم حضور امامُ الاولیاء،سرورِ انبیاء، باعثِ ایجاد عالم، فخر موجودات، محبوب رب العالمین، رحمۃ للعالمین، شفیع المذنبین، منبع فیض انبیاء ومرسلین، معدن علوم اولین و آخرین، واسطہ ہر فضل و کمال، مظہر ہر حسن و جمال اور خلیفہ مطلق و نائب کل حضرت باری تعالیٰ جل جلالہ کے ہیں۔ اوّل تخلیق: اللہ تعالیٰ نے سب سے پہلے آپﷺ کے نور کو پیدا کیا۔ پھر اسی نور کو واسطہ خلقِ عالم ٹھہرایا۔ عالم ار...

حضرت زکریا علی نبینا

حضرت زکریا علی نبینا علیہ السلام حضرت مریم علیہا السلام کے کفیل حضرت زکریا علیہ السلام: فَتَقَبَّلَهَا رَبُّهَا بِقَبُوْلٍ حَسَنٍ وَّ اَنْۢبَتَهَا نَبَاتًا حَسَنًالا وَّ كَفَّلَهَا زَكَرِیَّا كُلَّمَا دَخَلَ عَلَیْهَا زَكَرِیَّا الْمِحْرَابَلا وَجَدَ عِنْدَهَا رِزْقًاج قَالَ یٰمَرْیَمُ اَنّٰى لَكِ هٰذَا قَالَتْ هُوَ مِنْ عِنْدِ اللّٰهِ اِنَّ اللّٰهَ یَرْزُقُ مَنْ یَّشَآءُ بِغَیْرِ حِسَابٍo (پ ۳ سورت آل عمران ۳۷) تو اسے اس  کے رب نے اچھی ...

حضرت آدم صفی اللہ علیہ السلام

حضرت آدم صفی اللہ علیہ السلام   وَاِذْ قَالَ رَبُّکَ لِلْمَلٰئِکَۃِ اِنِّیْ جَاعِلٌ فِی الْاَرْضِ خَلِیْفَۃً (البقرۃ: ۳۰) اور یاد کیجیے! جب آپ کے رب نے فرشتوں سے فرمایا: بے شک میں بنانے والا ہوں زمین میں (اپنا نائب)۔ حضرت آدم علیہ السلام کی پیدائش: وَاِذْ قَالَ رَبُّکَ لِلْمَلٰئِکَۃِ اِنِّیْ خَالِقٌ بَشَرًا مِّنْ طِیْنٍ ھو آدم (سورۃ ص، جلالین)یاد کرو اس وقت کو جب آپ کے رب نے فرشتوں سے کہا بے شک میں ایک بشر کیچڑ سے بنانے والا ہوں اس سے م...

حضرت ادریس علیہ السلام

حضرت ادریس علیہ السلام   آپ کا اصل نام "اخنوخ بن یرد"ہے۔اور معروف حضرت ادریس علیہ السلام اور کے نام سے ہیں۔آپ کےاور حضرت نوح علیہ السلام کے درمیان ایک ہزار سال کا فاصلہ ہے یہ حضرت نوح علیہ السلام کے باپ کے دادا ہیں۔ حضرت ادریس علیہ السلام کا نسب:اخنوخ بن یرد بن مھلابیل بن انوش بن قیتان بن شیث بن آدم علیہ السلام۔ حضرت ادریس علیہ السلام کی ایجادات: سب سے پہلے ستاروں میں نظر کرنا اور حساب کرنا آپ سے ہی ثابت ہے لیکن یہ خیال رہے کہ آپ کا ست...

حضرت نوح علیہ السلام

حضرت نوح علیہ السلام حضرت نوح علیہ السلام کے باپ کا نام لامک بن متوشلخ بن اخنوخ (یہ ادریس علیہ السلام کا نام) (مدارک پ۸ ع۱۵ زیر آیت لقد ارسلنا نوحا) آپ علیہ السلام کو چالیس سال کے بعد اعلان نبوت کا حکم دیا گیا اور ساڑھے نو سو (۹۵۰) سال آپ اپنی قوم میں ٹھہرے  اور اپنی قوم کو تبلیغ فرمائی۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: فَلَبِثَ فِیْھِمْ اَلْفَ سَنَۃٍ اِلَّا خَمْسِیْنَ عَامًا (العنکبوت ۱۴) تو وہ ان میں پچاس سال کم ہزار برس رہے۔ طوفان کے بعد آپ دو سو ...

حضرت ابراہیم علیہ السلام

حضرت ابراہیم  علیہ السلام حضرت ابراہیم علیہ السلام کا نسب:آپ تارخ ابن ناخور کے فرزند ہیں آپ کا نام ابراہیم اور آپ کا لقب ابو الضیفان (بہت بڑے مہمان نواز) ہے۔ آپ کا نسب یہ ہے: ابراہیم ابن تارخ ابن ناخور ابن سازوع ابن رعو ابن تاتع ابن عابر ابن شالح ابن ارفحشذ ابن سام بن نوح۔ (تفسیر حقانی) آپ کی پیدائش طوفان کی سترہ سو نو سال بعد اور عیسیٰ علیہ السلام سے تقریباً دو ہزار تین سو سال پہلے شہر بابل کے قریب قصبہ ’’کونی‘‘ می...

حضرت سیدنا لوط علیہ السلام

حضرت لوط علیہ السلام نام ونسب: حضرت لوط علیہ السلام بن ہاران بن تارخ،آپ حضرت ابراہیم علیہ السلام کے بھتیجے ہیں۔آپکا ذکر قرآن ِ مجید اور سابقہ کتب میں موجو دہے۔ وطن:حضرت لوط علیہ السلام  حضرت ابراہیم علیہ السلام کے ساتھ بابل (عراق)سے فلسطین میں آگئے۔ پھر لوط علیہ السلام حضرت ابراہیم علیہ السلام کے شہر سے تقریباً اٹھارہ میل دور  ایک شہر میں تبلیغ دین کے لیے آگئے اس شہر کا نام "سدوم" (بحرِ مردار کے نزدیک موجودہ اردن  کے شہروں میں...

حضرت یعقوب بن اسحاق علی نبینا

حضرت یعقوب علیہ  السلام حضرت یعقوب علیہ السلام حضرت اسحاق علیہ السلام کے بیٹے اور حضرت ابراہیم علیہ السلام کے پوتے ہیں اور حضرت یوسف علیہ السلام حضرت یعقوب علیہ السلام کے بیٹے ہیں۔حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"الکریم ابن الکریم ابن الکریم ابن الکریم یوسف بن یعقوب بن اسحاق بن ابراہیم"کریم ابن کریم ابن کریم بن کریم یوسف بن یعقوب بن اسحاق بن ابراہیم ہیں۔ یعقوب علیہ السلام کے بیٹے: یعقوب علیہ ال...

حضرت ہود

حضرت ہود علیہ السلام حضرت ہود علیہ السلام "عاد" قبیلہ سے ہیں۔ اس قبیلہ کو "عاد اولیٰ" کہا گیا ہے اور "عاد ثانیہ"حضرت صالح علیہ السلام کی قوم کو کہا جاتا ہے جو "قوم ثمود" کے نام سے زیادہ مشہور  ہے۔ حضرت نوح علیہ السلام کی اولاد میں سے ایک شخص کا نام "عاد" تھا اس کی طرف منسوب ہونے والی قوم کو "عاد" کہا گیا ہے۔حضرت ہود علیہ السلام کا نسب: ہود بن عبداللہ بن رباح بن خلود بن عاد  بن عوص بن ارم بن سام بن نوح علیہ السلام ۔ اسی وجہ سے اللہ تعا...

حضرت صالح علیہ السلام

    حضرت صالح علیہ السلام ’’قوم ثمود‘‘ کی طرف آئے، آپ علیہ السلام بھی ثمود قوم سے ہی ہیں ’’ثمود‘‘ ایک شخص کا نام تھا۔ اس کی اولاد ’’قوم ثمود کہلائی‘‘۔ ثمود کا نسب نوح علیہ السلام سے ملتا ہے۔ یعنی ثمود بن عابر بن ارم بن سام بن نوح اور حضرت صالح علیہ السلام کا نسب اس طرح بیان کیا گیا ہے۔ صالح بن عبید بن ماسخ بن عبد بن جاور بن ثمود۔ (روح البیان، حاشیہ جلالین ص۱۸۴) ا...