تذکرہ نگاری  

حضرت شیخ عبدالکبیر پانی پتی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ

آپ شیخ عبدالقدوس کے فرزند ارجمند بھی تھے اور خلیفہ بھی تھے سخاوت اور شجاعت میں بے مثال تھے ذوق اور سماع میں ثانی نہ رکھتے تھے کرامات اور بلند مقامات میں مشہور تھے۔ ایک دن سلطان سکندر بن بہلول اپنے دو وزیروں کو لے کر حضرت شیخ کی خدمت میں آیا وہ آپ کا امتحان لینا چاہتا تھا چنانچہ تینوں نے اپنے اپنے دل میں علیٰحدہ علیٰحدہ خواہش بنالی اور خیال کیا کہ اگر شیخ کو ہمارے دِلوں کا حال معلوم ہے تو ہمارے دل میں جس چیز کی کھانے کی خواہش ہے وہ مہیا کرے گا جس...