تذکرہ نگاری  

حضرت شرف الدین ابو اسحاق شامی

حضرت شرف الدین ابو اسحٰق شامی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ اولیاء کے تاج، اصفیا کے روشن چراغ، تمام مشائخ کے بادشاہ، اپنے عہد  کے مقتدا، خواجہ ابو اسحاق چشتی ہیں۔ جو عالم نیاز کے سلطان، دنیائے راز کے بادشاہ  تھے آپ نے خرقہ خلافت جناب خواجہ ممثاد علؤ دینوری سے پہنا تھا۔ ایک بزرگ آپ کی نسبت یوں ارشاد فرماتے ہیں۔ وبہ اقتدی من اھل چشست شیو خھم کل ولی اللہ فی میلادہٖ منھم ابو اسحاق اکبر شیخھم طود سماء من شیخ اطوادہ اضحی ھداۃ الذین یتبعونہ لا یعدلون ...