تلاش کے نتائج یوم وفات 1 شوال المکرم کل نتائج ( 179 )

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا عنترۃ مولی سلیم بن عمرو الانصاری

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا عنترۃ مولی سلیم بن عمرو الانصاری  رضی اللہ تعالیٰ عنہ یہ عنترہ سلمی ذکوانی ہیں بنی سواد بن غنم بن کعب بن سلمہ کے جوانصارکی ایک شاخ کے حلیف تھے بدر میں شریک تھےابن ہشام نےایساہی بیان کیاہےاورابن اسحاق اورابن عقبہ نے کہاہے کہ یہ سلیم بن عمروبن حدیدہ انصاری کے غلام تھے۔بدرمیں شریک تھے اوراحد میں شہید ہوئے ان کونوفل بن معاویہ ویلمی نے شہید کیاتھا۔ہمیں عبداللہ بن سمین نے اپنی سند کے ساتھ یونس بن بکیرسے انھوں نے ابن اسحاق ...

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا قیس بن مخلد الانصاری

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا قیس بن مخلد الانصاری  رضی اللہ تعالیٰ عنہ بن ثعلبہ بن صخربن حبیب بن حارث بن ثعلبہ بن مازن بن نجار۔انصاری خزرجی مازنی۔بدر میں  شریک تھےیہ ابن شہاب اورابن اسحاق کاقول ہےاوراحد میں شہید ہوئے۔ان کا تذکرہ ابوعمر اورابوموسیٰ نے لکھاہے میں کہتاہوں کہ ابوموسیٰ نے قیس بن مخلد کا تذکرہ اپنی کتاب میں دوجگہ کیا ہے ایک جگہ تویوں لکھاہےکہ قیس بن مخلد انصاری اوراپنی سند کے ساتھ ابن شہاب سے شرکائے بدرکے ناموں میں انصارکے خاندان...

حضرت علامہ مفتی خادم حسین جتوئی

حضرت علامہ مفتی خادم حسین جتوئی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ مردم خیز سرزمین سندھ نے اسلام اور اسلامی علوم و فنون کے عروج کے دور میں جن علمی شخصیات کو جنم دیا ان میں اسے استاد العلماء ، شیخ طریقت ، عالم باعمل ، امام المناطقہ حضرت علامہ الحاج کادم حسین جتوئی بھی ایک ہیں۔ ولادت: مولانا خادم حسین بن فقیر محمد جیئل، بلوچ قبلہ کی جتوئی شاخ سے تھے او رنسبی تعلق سندھ کے آخری کلہوڑا حاکم میاں عبدالنبی کے سپہ سالار اور معتمد خاص دگانو خان جتوئی سے تھا۔آپ کی ول...

استاذ العلماء مفتی محمد عبداللہ بلوچ نعیمی شہید

استاذ العلماء مفتی محمد عبداللہ بلوچ نعیمی شہید رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی:مفتی محمد عبداللہ ۔اپنے قبیلہ کی نسبت سے "بلوچ" کہلائے۔والد کا اسمِ گرامی:محمد رمضان بلوچ مرحوم تھا۔ تاریخِ ولادت: آپ 1344ھ،بمطابق 1925 ایرانی "مکران"کے محلہ ریکسرادارہ پل،مقام چاہ بہار ،مکران ایران میں پیداہوئے۔1935 میں آپ کے والد ماجد نقل مکانی کر کے بلوچستان کے راستےسے سندھ آگئے، اور ملیر (کراچی ) میں مستقل آباد ہو گئے ۔ تحصیلِ علم: ابتدائی تعلیم کا ...

حافظ العلوم حضرت علامہ مفتی محمد ہاشم یاسینی

حافظ العلوم حضرت علامہ مفتی محمد ہاشم یاسینی  علیہ الرحمۃ مفتی محمد ہاشم بن محمد بخش سومرو، شہداد کوٹ( ضلع لاڑکانہ ) میں ۱۲۵۹ھ کو تولد ہوئے ۔  تعلیم و تربیت: شہداد کوٹ کی نامور دینی درسگاہ میں داخل ہوئے جہاں استاد الکل ، سند الکاملین ، حضرت علامہ نور محمد شہداد کوٹی قدس سرہ سے تعلیم و تربیت حاصل کرنے کے بعد فارغ التحصیل ہوئے۔ بیعت : شیخ طریقت ، ولی کامل حضرت مولانا میاں تاج محمد صاحب قادری سجادہ نشین درگاہ کٹبار شریف ( بلوچستان ) کے دست...

حضرت مولانا حکیم محمد ابراہیم لاکھو

حضرت مولانا حکیم محمد ابراہیم لاکھو  علیہ الرحمۃ حکیم مولانا حافظ محمد ابراہم بن محمد عباس لاکھو (گوٹھ مٹھا خان جو کھیہ تحصیل  دولت پور صفن ضلع نواب شاہ) تقریباً ۱۲۴۳ھ کو تولد ہوئے۔ میاں محمد ابراہم کو بچپن میں چہرے پر ماتا ہوئی جس کے سبب آنکھوں کی روشنی ختم ہوگئی۔ اس کے ساتھ ساتھ بچپن ہی میں والدین انتقال کر گئے اس طرح سخت تکالیف میں پرورش پائی۔ کفالت کا ذمہ آپ کے چچا نے اپنے سر اٹھایا۔ تعلیم و تربیت: گوٹھ دودوبگھیہ میں آخوند ہارون ...

حضرت علامہ مولانا مفتی مظفر احمد دہلوی

حضرت علامہ مولانا مفتی مظفر احمد دہلوی  رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ مفتی مظفر احمد ، حضرت علامہ مفتی محمد مظہر اللہ دہلوی ؒ کے سب سے بڑے صاحبزادے اور نامور اسکالر پروفیسر ڈاکٹر محمد مسعود احمد صاحب کے بڑے بھا ئی تھے۔ دہلی میں تولد ہوئے۔ پاکستان بننے کے بعد کراچی منتقل ہو گئے۔ تعلیم و تربیت : مدرسہ عالیہ جامع مسجد فتحپوری دہلی میں قاری فضل الدین سے آپ نے قرآن مجید حفظ کیا اور تجوید و قراٗت کی تعلیم حاصل کی۔ پھر اسی مدرسہ میں نامور علماء سے علوم ع...

تاج العارفین حضرت خواجہ امام علی شاہ نقشبندی

تاج العارفین حضرت خواجہ امام علی شاہ  نقشبندی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی:سید امام علی شاہ۔والد کا اسمِ گرامی: سید حیدر علی شاہ رحمۃ اللہ علیہ۔آپ علیہ الرحمہ" سامرہ "عراق کے خاندانِ سادات سے تعلق رکھتے تھے۔آپ کا تعلق خالصتاً دینی گھرانے سے تھا۔ آپ کے والد محترم سید حیدر علی شاہ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ عابد و زاہد بزرگ تھے۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت 1211ھ ،بمطابق 1796ء میں (موضع رتڑ چھتر ،کے علاقہ "مکان شریف"ضلع گوردا سپ...

الشیخ العارف حضرت مولانا محمد ظریف فیضی

الشیخ العارف حضرت مولانا محمد ظریف فیضی رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ ولادت: ۱۹۱۰ء والدِ محترم: حضرت مولانا الہٰی بخش قادری متوفی ۱۳۷۰ھ ابتدائی تعلیم: جامعہ جلالیہ اوچ شریف مولانا قطب الدین صاحب، والدِ محترم مولانا الہٰی بخش قادری صاحب۔ تکمیل: علوم عقلیہ نقلیہ بمع دورۂ حدیث شریف حضرت مولانا خواجہ فیض محمد شاہ جمالی علیہ الرحمہ حضرت مولانا غلام محمد گھوٹوی۔ بیعت: حضرت مولانا خواجہ فیض محمد شاہ جمالی علیہ الرحمہ۔ خلافت: حضرت مولانا خواجہ فیض محمد شاہ جمالی...

حضرت شاہ عبد القدوس

حضرت شاہ عبد القدوس علیہ الرحمۃ لکعلوی سادات میں سے تھے، عہد ترخانی میں حج  کے لیے اور حضرت  علی رضی اللہ تعالٰی عنہ کا موئئے مبارک  سے لے آئے، واپسی پر ٹھٹھہ  میں مقیم ہو گئے شہر کے شادات نے آپ کے سید ہونے کا انکار کیا، مگر آپ  کی کرامت سے املی کے درخت سے گھی اور شہد بہنے لگا جس کو دیکھ کر لوگ آپ کی سیادت اور  ولایت کے قائل ہوگئے۔ آپ کا مزار مکلی پر ہے۔ (تحفۃ الطاہرین ص ۶۶) (تذکرہ اولیاءِ سندھ )...