تلاش کے نتائج یوم وفات 1 شعبان المعظم کل نتائج ( 114 )

ام المؤمنین سیدہ ام حبیبہ

 ام المؤمنین سیدہ ام حبیبہ  رضی اللہ عنہا نام ونسب: اسمِ گرامی :رملہ۔کنیت: ام حبیبہ ۔لقب: ام المؤمنین ۔آپ  سردار مکہ حضرت ابو سفیان رضی اﷲ تعالیٰ عنہ کی بیٹی اور حضرت امیر معاویہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہ کی بہن ہیں۔ آپ  کی ماں ""صفیہ بنت عاص"" ہیں جو امیر المومنین حضرت عثمان غنی رضی اﷲ تعالیٰ عنہ کی پھوپھی ہیں۔ سیرت وخصائص: حضرت ام حبیبہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہا کا نکاح پہلے عبید اﷲ بن حجش سے ہوا تھا اور میاں بیوی دونوں اسلام قبول...

یوسف بن حسین رازی

حضرت یوسف بن حسین رازی رحمۃ اللہ  علیہ     نام ونسب: اسم گرامی:شیخ یوسف بن حسین رحمۃ اللہ علیہ۔کنیت:ابو یعقوب۔لقب:شیخ الصوفیاء،امام العرفاء۔والد کااسم گرامی:شیخ حسین علیہ الرحمہ۔(نفحات الانس:110/سیر اعلام النبلاء،ج14،ص248) مقامِ ولادت: آپ کاتعلق ایران کےشہر"ہمدان"سے ہے۔(نفحات الانس:110) تحصیل ِعلم: ابتدائی تعلیم اپنے علاقے میں حاصل کی،جب سن تمیز کو پہنچے تو مزیدحصولِ علم کےلئے بلاد عرب کاسفر کیا۔آپ نے حضرت ذوالنون م...

حضرت شیخ ابوبکر زکریا یحیی بن غوثِ اعظم

حضرت شیخ ابوبکر زکریا یحییٰ  بن غوثِ اعظم رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ چھٹی ربیع الاول ۵۵۰ھ میں متولد ہوئے، اپنے والد ماجد اور محمد بن عبد الباقی رحمۃ اللہ علیہ سے تفقہ حاصل کیا اور حدیث سنی، حسنِ سیرت و مکارمِ اخلاق میں یگانہ اور انکسار و ایثار نفس میں منفرد تھے۔ بہت سے لوگ اِن سے مستفید ہوئے۔ صغر سنی میں ہی مصر چلے گئے۔ پھر کبر سنی میں معہ اپنے فرزند سید عبد القادر رحمۃ اللہ علیہ کے واپس بغداد تشریف لائے اور شبِ برات ۶۰۰ھ میں انتقال کیا اور اپنے ...

حضرت سید عمر گیلانی لاہوری

حضرت سید عمر گیلانی لاہوری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ سیّد محمد ہاشم گیلانی کے فرزندِ ارجمند اور مرید و خلیفۂ اعظم تھے۔ اپنے عہد کے شیخ الوقت، جیّد عالم اور مجتہد العصر تھے۔ سلوکِ نسبتِ قادریہ اور عقائد اہلسنّت دو بلند پایہ رسائل آپ کی علمی یادگار ہیں۔۱۰۳۱ھ میں پیدا ہُوئے اور ۱۱۱۵ھ میں وفات پائی۔ مرقد لاہور تکیہ املی والا میں واقع ہے۔ عمر چوں ز ونیا شد اندر بہشت عمرِ واصل شرعِ حق شد رقم ۱۱۱۵ھ   بتاریخ ترحیل آں باوقار عمر جاں نثار آمد اندر...

حضرت عبید اللہ بن حسین کرخی

حضرت عبید اللہ بن حسین کرخی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ عبید اللہ بن حسین بن دلال بن ولہم کرخی: اپنے زمانہ کے امام عالم فقیہ فاضل شیخ ثقہ طبقہ مجتہدین فی المسائل میں سے نزیل بغداد تھے،بد ابی خازم اور ابو سعید بروعی کے ریاست مذہب کی آپ پر منتہی ہوئی،علاوہ فضیلت علم کے آپ بڑے صاحب قدر،عابد،قانع،زاہد،متورع۔ کثیر الصوم والصلوٰۃ تھے۔ابو الحسن کنیت تھی،۲۶۰ھ؁ میں پید ہوئے،فقہ کو ابو سعدی بروعی تلمیذ اسمٰعیل بن حماد سے اخذ کیا اور حدیث کو اسمٰعیل بن قاضی اسحٰق...

شمس الائمہ عبد العزیز حلوائی

شمس الائمہ  عبد العزیز حلوائی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی:عبد العزیز ۔کنیت:ابومحمد۔لقب:شمس الائمہ حلوائی۔سلسلہ نسب اس طرح ہے:شمس الائمہ عبد العزیز حلوائی بن احمد نصر بن صالح حلوائی بخاری۔علیہم الرحمۃ والرضوان۔(الاعلام،للزرکلی:13) حلوائی نسبت: آپ  مٹھائی وحلوہ کا کاروبار کرتےتھے۔اس لئے حلوائی کہلاتے ہیں۔بعض علماء نے فرمایا کہ آپ کا تعلق قصبۂ "حلوان" سےتھا۔اس لئے علاقے کی نسبت سے حلوائی یا حلوانی کہلاتے ہیں۔اس سےمعلوم ہوا کہ ع...

حضرت شیخ عبداللہ ترکمانی ماردینی

حضرت شیخ عبداللہ ترکمانی ماردینی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ عبداللہ بن علی بن عثمان ترکمانی ماردینی: ۷۱۰ھ میں پیدا ہوئے۔جمال الدین لقب اور قاضی القضاۃ کا منصب آپ کو سپرد تھا۔علم اپنے والدِ ماجد سے پڑھا اور انہیں سے حدیث کو بیان کیا۔مدت تک شہر کاملیہ میں مدرس رہے اور تصنیف و تالیف میں اپنی عمر بسر کی۔جب آپ کے والد فوت ہوئے تو آپ ولایت مصر کی قضاء کے متولی ہوئے۔جمعہ کی صبح ۱۱؍شعبان ۷۶۹ھ میں وفات پائی۔آپ کے والد علاء الدین علی المشہور بہ ابن الترکمانی او...

حضرت شیخ محمد بن عبدالرحمٰن علامہ ابنِ صائغ

حضرت شیخ محمد بن عبدالرحمٰن علامہ ابنِ صائغ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ محمد بن عبد الرحمٰن بن علی المعروف بہ شمس الدین ابن[1]الصائغ: عالم ماہر،فاضل متجر،جامع علوم،ضابط فنون،کثیر الاستخصار،فقیہ محدث،بارع،لغوی، نحوی،حسن النظم والنشر جس الاخلاق اور روساء کے لیے کثیر المعاثرہ تھے۔۷۱۰؁ھ میں پیدا ہوئے۔فقہ وغیرہ شہاب بن مرحل اور ابی حیان اور فخر زیلعی سے پڑھی اور حدیث کو شام مصر میں دبوسی اور ابی الفتح یعمیر سے سُنااور روایت کیا اور آپ سے علامہ عزالدین محمد ...