تلاش کے نتائج یوم وفات 1 شعبان المعظم کل نتائج ( 114 )

حضرت شیخ عبداللطیف قادری سہروردی کشمیری

حضرت شیخ عبداللطیف قادری سہروردی کشمیری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ عالم باعمل صوفی کامل اور عارف خدا تھے آپ شیخ اسماعیل انبور، سبلی سے نسبت رکھتے تھے۔ آپ سے بے اختیار کشف و کرامات ظہور میں آتیں تھیں۔ لقمہ حلال کی تلاش میں رہتے جہاں کہیں رزق مشکوک ہوتا۔ آپ کو غیب سے اطلاع ہوجایا کرتی تھی۔ آپ طعام سے ہاتھ کھینچ لیتے تھے۔ حضرت خواجہ ابوالفتح قلی جو مولانا حیدر علامہ سے نسبت رکھتے تھے آپ کے خاص دوست  تھے سلسلہ کبرویہ اور سہروردیہ کے فوائد سے بہرہ ور...

حضرت پیر سید جماعت علی شاہ لاثانی

حضرت پیر سید جماعت علی شاہ لاثانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ منبع خیرو برکت ،پیکر رشد و ہدایت حضرت پیر سید جماعت لاثانی ابن حضرت سید علی شاہ قدس سرہما 21 ماہ ساون 1916ء بکر (1276ھ/1860ء )[1] جمعۃ المبارک کہ کے روز بمقام علی پور سیداں پیدا ہوئے ۔ آپ حسینی سادات میں سے تھے ۔ آپ کے اجدا د میں ایران کے نامور بزرگ حضرت نظام الدین شاہ شیرازی رحمہ اللہ تعالیٰ ولی کامل گزرے ہیں ۔ حضرت پیر سید جماعت علی شاہ لاثانی قدس سرہ بچپن یں کم گو اور تنہائی پسند و...

فاضل متجر مولانا محمد عمر الدین ہزاروی

فاضل متجر مولانا محمد عمر الدین ہزاروی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب:اسمِ گرامی:مولانا عمرالدین۔لقب:علاقہ ہزارہ کی نسبت سے "ہزاروی"کہلاتے ہیں۔سلسلۂ   نسب اسطرح ہے: مولانا عمر الدین بن مولانا قمر الدین بن علاء الدین بن مراد بخش بن گل محمد ۔(علیہم الرحمہ )۔ مولدوموطن:  آپ " کوٹ نجیب اللہ" (ضلع ہری پور ہزارہ سے چھ میل دور ایک قصبہ ہے) میں پید ا ہوئے۔ تحصیلِ علم: ابتدائی تعلیم اپنے گھر پرہوئی۔والدِ گرامی جید عالمِ دین تھے،ان سے  اکتسا...

حضرت بابا ذہین شاہ تاجی

حضرت بابا ذہین شاہ تاجی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ حضرت مولانا محمد طاسین فاروقی المعروف بابا ذہین شاہ تاجی بن پیر زادہ دیدار بخش فاروقی 1904ء کو کھنڈیلہ ، ضلع توڑاوائی ، ریاست جے پور ( راجستھان ، انڈیا) میں حضرت سلطان التارکین صوفی حمید الدین ناگوری ؒ کی اولاد اناس میں سے ہیں ۔ صوفی حمید الدین ،سلطان الہند حضرت خواجہ غریب نواز سید معین الدین چشتی اجمیری قدس سرہ الاقدس کے خلیفہ اول ہیں ۔ صوفی حمید الدین کی زیر نگرانی میں دربار خواجہ غریب نواز تعمیر ہو...

حضرت سیّد داؤد

حضرت سیّد داؤد رحمۃ اللہ علیہ  ولادت ۱۱ / شعبان المعظم ۲۴۵ھ میں مدینہ طیبہ میں ہوئی۔ ذی الحجّہ ۲۷۷ھ میں اپنے والد مکرّم سے خلافت پائی۔ ۱۲ / شعبان المعظم ۳۲۱ھ میں مکّہ معظّمہ میں وفات پائی۔ اور وہیں مدفون ہوئے۔ (شریفُ التواریخ)...