تلاش کے نتائج یوم وفات 1 جمادی الثانی کل نتائج ( 69 )

حضرت امام محمد بن الحسن الشیبانی

حضرت امام محمد بن حسن شیبانی رضی اللہ عنہ نام ونسب: کنیت ابو عبداللہ اسم گرامی محمد، سلسلۂ نسب اسطرح ہے ،محمد بن حسن بن فرقد شیبانی، قبیلہ شیبان کی طرف نسبت ولاء کی وجہ سے شیبانی کہلائے۔ تاریخِ ولادت:امام محمد132ھ میں " واسط " میں پیدا ہوئے۔ پھر والدین نے "کوفہ "کو وطن بنایا اور یہیں آپکی پرورش ہوئی۔ تحصیلِ علم:امام محمد علیہ الرحمہ نے ابتدائی تعلیم اپنے گھر کے قریبی مکتب یا معلّمِ خاص (جیساکہ اہلِ ثروت کے ہاں گھر میں پڑھانے کیلئے استاذ آتا ...

محمد بن قاضی القضاۃ شمس الدین

شیخ الاسلام محمد بن قاضی القضاۃ شمس الدین رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ شیخ الاسلام محمد بن قاضی القضاۃ شمس الدین ابی عبداللہ محمد بن عبداللہ دیری: آپ اپنے باپ کی ہی کنیت و لقب یعنی ابی عبداللہ و شمس الدین سے مشہور تھے۔’’قدس میں ماہ محرم ۷۷۰ھ میں پیدا ہوئے اور کل علوم و فنون میں عالم فاضل ہوکر تدریس وافتاء میں مشغول رہے اور ۱۳جمادی الآخر ۸۴۱ھ میں وفات پائی۔ ’’قطب خلق‘‘ تاریخ وفات ہے۔ (حدائق الحنفیہ)...

حضرت مولانا یقین الدین بریلوی

حضرت مولانا یقین الدین بریلوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ مفتی دارالفتاء بریلی (تلمیذ اعلیٰ حضرت) بریلی کے باشندے، امام اہل سنت حضرت مولانا شاہ احمد رضا قدس سرہ کے تلمیذ رشید اور مرید وخلیفہ تھے، ترک تقلید وغیرہ مسائل میں شیخ طیّب مکی پرنسپل مدرسہ عالیہ رامپور کے رد میں کتاب تالیف کی، دار الافتاء رضویہ بریلی میں فتویٰ نوسی کرتے تھے، حافظ قرآن تھے، اس سے زیادہ آپ کا حال معلوم نہ ہوسکتا، ۱۱جمادی الاخریٰ ۱۳۷۰ھ میں وصال ہوا، وہیں مدفن ہیں۔...

حضرت مولانا ضیاء القادری بدایونی

حسانِ پاکستان، حضرت مولانا ضیاء القادری بدایونی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ حضرت مولانا کا تاریخی نام ’’محمد فضل الرحمن ‘‘ عرفی نام ’’ محمد یعقوب حسین ‘‘ قلمی نام ضیاء القادری تخلص ’’ ضیاء ‘‘ اور خطابات لسان الحسان ، شاعر اہل سنت ، حسان پاکستا ن اور مورخ اہل سنت ملے ہوئے تھے ۔ ۲۶، رجب المرجب شب معراج نبوی ۱۳۰۰ ھ بمطابق ۲، جون ۱۸۸۳ء کو بعد نماز عشاء مدینۃالعلم بدایون ( بھارت ) ...