تلاش کے نتائج یوم وفات 1 محرم الحرام کل نتائج ( 241 )

شیخ حسین خوارزمی

حضرت شیخ حسین خوارزمی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ آپ طریقت میں حضرت محمد اعظم جامی کے مرید تھے۔ وہ شاہ علی بیدئی اور وہ شیخ رشید الدین مجداسفرائی اور وہ شیخ عبداللہ برا شابادی اور وہ شیخ اسحاق ختلانی اور وہ شیخ علی ہمدانی کے مرید تھے۔ آپ متاخرین بزرگان دین میں سے صاحب کرامت و خوارق تھے آپ کے پیر مخدوم حاجی اعظم کا وصال ۹۳۷ھ میں ہوا۔ اور شیخ حسین خوارزمی کا وصال ۹۵۸ھ میں ہوا تھا۔ پیر اعظم حاجی بیت الحرامگفت تاریخ وصال اوخرد    قطب عالم ...

خواجہ اختیارالدین عمر

حضرت خواجہ اختیارالدین عمر رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ آپ کے آباء و اجداد علاقہ ایرج کے رئیس لوگوں میں سے تھے جو حکومت کے بڑے بڑے عہدوں پر فائز المرام تھے، آپ نے اپنے جذبہ حق کی وجہ سے دنیاوی عزت، سامان راحت اور بڑے اونچے عہدے کی بڑی تنخواہ وظیفہ برضا و رغبت ترک کرکے علم و زہد میں قدم رکھا اور شیخ نصیرالدین محمود دہلوی کے مرید و خلیفہ قاضی محمد ساوی سے جو اس زمانہ کے بہت بڑے صالح عالم تھے، تعلیم حاصل کرنے میں مشغول ہوگئے، تحصیل علم کے بعد انہی سے بیعت...

جان محمد لاہوری

مولوی جان محمد لاہوری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ مولوی جان محمد لاہوری ۱۱۹۳ھ میں پیدا ہوئے۔عالمِ اجل،فاضل اکمل، حاوی فروع واصول،وعظ،متقی،صاحب خرق عادات تھے۔مدت تک آپ نے ہنگامۂ نشر علوم بذریعہ تدریس و تصنیفات کے گرم رکھا۔وعظ ایسا مؤثر کرتے تھے کہ بڑے بڑے گنہگار اپنے گناہوں سے توبۃ النصوح کرتے اور ہزاروں بے نماز نمازی ہوجاتے تھے۔آپ عامل بھی پورے درجہ کے تھے،سینکڑوں لوگوں کی آپ کے عمل سے حل مشکلات ہوجاتی تھیں۔آپ کے شاگردوں میں سے مولوی محمد عالم صاحب فا...

شیخ بنان جمال مصری

حضرت شیخ بنان جمال مصری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ آپ واسط کے رہنے والے تھے اور مصر میں زندگی بسر کی، حضرت ابراہیم خواص کی مجلس میں بیٹھتے تھے۔ شیخ ابوالحسن نوری کے پیروں میں سے تھے، ظاہری اور باطنی علوم میں جامع تھے، علوم تصوف فقہ، اصول، حدیث و تفسیر میں عبور تھا کرامت اور خوارق میں بڑے بلند مقام پر فائز تھے۔ایک دفعہ حاکم مصر آپ پر ناراض ہوگیا آپ کو شیر کے آگے پھینک دیا گیا شیر نے آپ کو سونگھا اور آپ کے پاؤں چاٹنے لگا، آپ کو وہاں سے نکالا گیا لوگوں ...

مفتی خان محمدرحمانی

استاذالعلماءمفتی خان محمدرحمانی رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ اسمِ گرامی: آپ کا نامِ نامی خان محمد بن الحاج اللہ بن فضل محمد عباسی ہے۔  تاریخ ومقامِ ولادت: استاد العلماء مفتی خان محمد رحمانی بن الحاج اللہ اوبھایو عباسی گوٹھ فرید آباد (تحصیل میہڑ، ضلع دادو،سندھ ) میں 1929 ء کو تولد ہوئے ۔ تحصیلِ علم: خان محمد جب پڑھنے کے لائق ہوئے تو فرید آباد کے سندھی پرائمری اسکول میں داخل کرائے گئے۔ تعلیم کے ابھی ابتدائی دن تھے کہ آپ کو استاد العلماء حضرت عل...

شیخ محمد مظہر بن احمد سعیددہلوی

حضرت شیخ محمد مظہر بن احمد سعیددہلوی رحمۃ اللہ علیہ         محترم، عالم، صالح،محمد مظہر بن احمد سعید بن ابی سعید، عمری، حنفی، دہلوی، مدینۃ الرسول ﷺ کی طرف ہجرت کرنے والے، آپ کی دہلوی شہر میں ۴ / جمادی الاولیٰ ۱۲۴۸ھ میں ولادت ہوئی، علما ور مشیخت کی گود میں پرورش پائی مولانا حبیب اللہ کے علاوہ دوسرے علماء وقت سے بھی علم حاصل کیا پھر اپنے والد ہی کی صحبت اپنے لئے لازم کر لی۔ اور ان سے ان کے ددا کے مکتوبات ربا...