تلاش کے نتائج یوم وفات 00 محرم الحرام کل نتائج ( 14 )

شمس الدین محمد ابن شحنہ

          شمس الدین ابو الفضل محمد بن محمد بن محمد بن محمد بن محمود بن غازی ثقفی حلبی المعروف بہ ابن شحنہ صغیر: فقیہ،محدث،اصولی،مؤرخ،ادیب،ناظم اور ناثر تھے۔۱۲؍رجب ۸۰۴؁ھ کو پیدا ہوئے حلب کے رؤسا میں سے تھے۔۸۳۶؁ھ میں حلب کے قاضی مقرر ہوئے،پھر مصر منتقل ہوگئے اور وہاں کاتب السر کے عہدے پر کام کرتے رہے،آخر عمر میں بڑی تکالیف کا سامنا کرنا پڑا،فالج ہوگیا جس کی وجہ سے ذہن پر بھی اثر پڑا۔محرم ۸۹۰؁ھ میں وفات پ...

داؤد بن عثمان رومی

داؤد بن عثمان بن یعقوب رومی: شہاب الدین لقب تھا۔بڑے عالم متجر تھے،فقہ ایک جماعت کثیر فضلاء سے حاصل کی مدت تک قاہرہ میں درس و تدریس میں مصروف رہے اور محرم کے مہینے ۷۰۵؁ھ میں فوت ہوئے۔’’خواجۂ ملک‘‘ تاریخ وفات ہے۔ حدائق الحنفیہ...

امام زیلعی

عبداللہ بن یوسف بن محمد زیلعی: جمال الدین لقب تھا۔علمائے اعلام میں سے فقیہ فاضل،محدث حافظ،جامع اصناف علوم،محقق و مدقق تھے۔حدیث کو اصحاب نجیب سے سماعت کیا اور فخر الدین زیلعی شارخ کنز اور علاء بن ترکمانی اور ابنِ عقیل سے اخذ کیا۔احادیث واقعہ ہدایہ اور خلاصہ اور تفسیر کشاف کی تخریج کی جس سے آپ کا تجر فن حدیث اور اسماء الرجال اور آپ کی وسعت نظر فروع حدیث وغیرہ نے جو آپ کے پیچھے ہوئے ہیں،بڑی امدادلی ہے۔دار لکامنہ میں حافظ ابن حجر عسقلانی نے لکھا ہے ک...

علامہ مسعود تفتزانی

حضرت علامہ مسعود تفتزانی﷫ مسعود بن عمر بن عبداللہ تفتازانی: سعد الدین لقب تھا۔ ۷۲۲؁ھ شہر تفتازان واقع خراسان میں پیدا ہوئے۔علوم قطب اور عضد سے اخذ کیے یہاں تک کہ امامِ اجل،علامہ،فاضل،صرف ونحو معانی بیان کے عالم ماہر اور اصول مذہب و منطق وغیرہ کے عارف اکمل،استاذ علی الاطلاق،مشہور آفاق ہوئے۔مدت تک آپ امیر تیمور کی مجلس میں صدر الصدوررہے۔کفوی نے کہا ہے کہ آنکھوں نے آپ جیسا اعلام و اعیان میں کوئی نہیں دیکھا یہاں تک کہ سیّد شریف مبادی تالیف اور اثناء...