سراج الفقھاء علامہ مفتی ابوالفیض غلام عمر جتوئی
سراج الفقھاء علامہ مفتی ابوالفیض غلام عمر جتوئی رحمۃ اللہ علیہ سراج الفقہاء ، امام میراث ، سرمایہ ملت ، ماہر علوم و فنون ، عارف باللہ ، حضرت علامہ مولانا مفتی ابوالفیض غلام عمر جتوئی بن محمد صادق جتوئی کی ولادت با سعادت لاڑکانہ تحصیل کے گوٹھ سو نہ جتوئی میں تقریبا ۱۲۳۳ھ میں ہوئی ۔ تعلیم و تربیت : ابتدائی دور میں آپ کھیتی باڑی اور چروا ہے کا کام کرتے تھے ، جب جوان ہوئے تو گوٹھ کے بزرگ حضرت محمد عثمان ؒ کو دربار رسالت مآب ﷺ سے حکم ملا کہ غلام عمر...