تلاش کے نتائج یوم وفات ذوالحجہ کل نتائج ( 223 )

حضرت مرزا حیات بیگ کشمیری

حضرت مرزا حیات بیگ کشمیری رحمۃ اللہ علیہ آپ میر محمد کبروی کشمیری کے خلفاء میں سے ہیں۔ شیخ آدم نبوری نقشبندی سے بھی فیض صحبت حاصل کیا تھا وایٔ کشمیر میں علم مشیخیت بلند کیا۔ خلق خدا کی رہنمائی کی آپ کی محفلیں عشق کے ذوق و شوق سے معمور ہوتیں تھیں جو شخص آتا مست و مدہوش ہوتا۔ اٹھنے کا نام نہ لیتا۔ آپ کی وفات اسی سال میں بتاریخ ۲؍ ماہ ذوالحجہ ۱۱۲۰ھ میں ہوئی آپ اپنے باغ حسن آباد جو آپ کا زر خرید تھا۔ آسودۂ خاک ہوئے۔ ز دنیا دوں شد بجنت رواں ز خورش...

حضرت شیخ مرزا کامل بدخشی کشمیری

حضرت شیخ مرزا کامل بدخشی کشمیری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ آپ احمد یسوی ترکستانی کی اولاد و امجاد سے تھے آپ کے دادا اپنے وطن سے تاشقند آئے وہاں سے بدخشاں پہنچے اور ایک عرصہ تک قیام پذیر رہے۔ اکبر بادشاہ کے زمانے میں برصغیر ہندوستان میں آئے دربار میں ملازمت کرلی ملک محمد خان کا خطاب پایا اور کشمیر کی نظامت ملی ان دنوں مرزا کامل ابھی بچے ہی تھے اور خواجہ حبیب اللہ عطار کے زیر تربیت تھے بارہ سال کی عمر میں بیعت ہوئے اور دنیا اور احوال دنیا سے کنارہ کش&nb...

حضرت خواجہ حافظ عبدالخالق اویسی

حضرت خواجہ حافظ عبدالخالق اویسی رحمۃ اللہ علیہ آپ اویسیہ خاندان کے کبریٰ مشائخ اور عظیم اولیاء اللہ میں سے تھے۔ صاحب وجد و سماع تھے۔ ذوق و شوق کے مالک تھے۔ سکرو جذب میں یگانہ روزگار تھے فقر و تجدید میں بڑی ثابت قدمی سے رہے بڑے بلند رتبہ تھے۔ روحانی فیضان جناب حضرت قرنی قدس سرہ سے پایا تھا۔ صاحب اجازت تھے اور تلقین و ارشاد میں معروف ہوئے ساری زندگی لوگوں کی اصلاح و ہدایت میں گذار دی چونکہ آباواجداد سے علم و فضل کی دولت ملی تھی۔ اس لیے جامع فضل ظاہ...

ڈاکٹر حبیب الرحمن برق

ڈاکٹر حبیب الرحمن برق رحمۃ اللہ علیہ           حضرت ڈاکٹر حبیب الرحمن برق ابن حضرت حاجی محمد رمضان لدھیا نہ میں پیدا ہوئے اپنے وقت کے ممتاز فاضل سے علم حاصل کیا ، فرنگی محل (لکھنؤ) دیو بند ار جامعہ ازہر ، مصر کے فاضل تھے ۔ کچھ عرصہ مسلم یونیورسٹی علی گڑھ میں بھی رہے ۔ عربی، فارسی، اردو اور انگریز ی میں ایم ۔ اے کیا ، پی ایچ ڈی کی ڈگری بی حاصل کی ، چاروں زبانون میں بلا تکلف گفتگو فرماتے۔طبقۂ مشائخ میں...

غوث زماں حضرت خواجہ محمد عبد الرحمن چھوہروی

غوث زماں حضرت خواجہ محمد عبد الرحمن چھوہروی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی: حضرت خواجہ عبدالرحمن ۔لقب:غوثِ زمان۔چھوہر کی نسبت سے "چھوہروی"کہلائے۔والد کااسمِ گرامی: خواجہ فقیر محمد المعروف بہ خواجہ خضری رحمۃ اللہ علیہ،آپ  اپنے وقت کے ولیِ کامل تھے۔آپ کا لقب"غوثِ وقت"تھا۔آپ نسباًٍعلوی ،مذہباً حنفی،مشرباً،قادری تھے ۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت 1262ھ،بمطابق 1846ء کو  ایک گاؤں"چھوہر"(نزد ہری پور ہزارہ،خیبرپختونخواہ،پاکستان) می...

قبلۂ عالم حضرت خواجہ نور محمد مہاروی

قبلۂ عالم حضرت خواجہ نور محمد مہاروی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی:خواجہ نورمحمد ۔پیدائشی نام:بابل۔ لقب:قبلۂ عالم۔علاقہ مہار شریف کی نسبت سے"مہاروی" کہلاتے ہیں۔والد کا اسمِ گرامی:ہندال تھا۔سلسلہ نسب: خواجہ نورمحمد مہاروی بن ہندال بن طاطاربن فتح بن محمودبن مرہ بن عزیزبن  داتا ۔الیٰ آخرہ۔ سلسلہ نسب مشہور عادل بادشاہ "نوشیرواں" سے ملتا ہے۔ آپ کاتعلق "قوم کھرل " سے ہے۔ تاریخِ ولادت: آپ 14/رمضان المبارک 1142ھ، بمطابق  اپریل/1730ء ...

حضرت علامہ جلال الدین تھانیسری

حضرت علامہ جلال الدین تھانیسری رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: آپ کا نام جلال الدین اور والد کا نام قاضی محمود ہے۔ آپ کا سلسلۂ نسب والد و والدہ دونوں کی طرف سے چند واسطوں کے بعد  حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالٰی عنہ سے ملتا ہے۔ تاریخ ومقامِ ولادت: آپ علیہ الرحمہ بلخ میں  894 ھ میں پیدا ہوئے۔ تحصیلِ علم:آپ نے ہندستان آنے سے قبل بلخ میں قرآن شریف حفظ کیا، ہندستان آکر تحصیلِ علومِ ظاہری میں مشغول ہوئےاور صرف ونحو،تفسیر،حدیث، فقہ، منطق وغیرہ میں دست...

ابو بکر شبلی، مجدد اسلام شیخ

مجدد اسلام شیخ ابوبکر شبلی ﷫ نام ونسب: اسمِ گرامی: جعفر۔ کنیت: ابو بکر۔ مکمل نام: ابوبکر جعفر بن یونس۔ ’’شیخ شبلی‘‘ کےنام سے معروف ہیں۔ آپ کو شبلی اس لئے کہاجاتا ہے کہ آپ موضع ’’شبلہ یا شبیلہ‘‘ کے رہنے والے تھے۔ مگر ایک قول یہ ہے کہ آپ کی ولادت’’ سرشتہ‘‘  میں ہوئی۔(تذکرہ مشائخِ قادریہ رضویہ:202) تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت 247 ھ، مطابق861ء کو ’’سامرا...

شیخ الحدیث مولانا افتخار احمد قادری

شیخ الحدیث مولانا افتخار احمد قادری رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی:مولانا افتخار احمدقادری۔لقب:قادری،عاشقِ مدینہ۔والد کااسمِ گرامی:سکندرخان مرحوم۔قوم کےپختون تھے۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت 1954کو گاؤں"کاٹلنگ، قصہ کڑکنی"ضلع مردان ،صوبہ  خیبرپختونخواہ،پاکستان میں ہوئی۔ تحصیلِ علم: گاؤں کاٹلنگ کی مسجد مامونی میں پیر آف مانکی شریف کے خلیفہ حضرت مولانا عبدالجلیل صاحب کے پاس ابتدائی تعلیم حاصل کی۔ اس کے بعد 1970ء میں دارالعلوم ام...

حضرت مولانا اقبال حسین نعیمی

حضرت مولانا اقبال حسین نعیمی رحمۃ اللہ علیہ مولانا اقبا ل حسین نعیمی بن ڈاکٹر فدا حسین پٹھان ایک اندازے کے مطابق ۱۹۳۲ء کو بریلی شریف (یوپی، بھارت) میں تولد ہوئے۔ تعلیم و تربیت: میٹر بریلی شریف سے پاس کی۔ ان دنوں تحریک پاکستان زوروں پر تھی بالآخر پاکستان وجو دمیں آیا اور آپ کا خاندان کراچی میں شفٹ ہو کر آیا۔ کراچی میں تاج العلماء  مفتی  محمد عمر نعیمی کے قائم کردہ مدرسہ مخزن عربیہ بحرالعلوم نزد آرام باغ سے تعلیم مکمل کرکے فارغ التحص...