تلاش کے نتائج یوم وفات ذیقعدہ کل نتائج ( 169 )

حضرت علامہ خواجہ پیر محمد اکرم شاہ جمالی

شیخ الحدیث پیر طریقت حضرت علامہ خواجہ پیر محمد اکرم شاہ جمالی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ موت العالم موت العالم خانقاہِ عالیہ سندیلہ شریف کی عظیم روحانی شخصیت اور قبلہ فیض محمد شاہ جمالی کے صاحبزادے، شیخ الحدیث والتفسیر، مرکزی نائب امیر جماعت اہلسنت پاکستان (سندیلہ شریف، ڈیرہ غازی خان) حضرت علامہ مولانا پیر محمد اکرم شاہ جمالی بروز منگل یکم اگست 2017ء بمطابق 8 ذو القعدۃ 1438 ہجری رات گئے طویل علالت کے بعد اس دارِ فانی سے انتقال فرماگئے۔ انا للہ...

حضرت امام شاہ سیّد بخاری

حضرت امام شاہ سیّد بخاری رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ ف۱۱۲۰ھ           حضرت بابا سیّد امام شاہ بخاری علیہ الرحمۃ طریقۂقادریّہ بانوا کےروحِ رواں ہیں،  صاحبِ فضل  و کرامت بزرگ گزرے ہیں۔ آپ نے ۱۷؍ ذیقعدہ /۱۱۲۰ھ بروز  یکشنبہ  وفات فرمائی ہے، آپ کا مزارِ پُر انوار مسجدِ خضرا (ہری) نانک واڑہ کراچی میں مرجعِ  خلائق ہے۔ آپ کے مزید حالات معلوم نہ ہوسکے۔( راقم کی حاصل کردہ معلومات ) (تذکرہ اولی...

حضرت خواجہ محمد زمان مخدوم اول

حضرت خواجہ محمد زمان مخدوم اول رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی: حضرت خواجہ محمد زماں۔لقب:مخدوم زماں،مخدوم اول،سلطان الاولیاء۔سلسلہ نسب اس طرح ہے:حضرت خواجہ محمد زمان بن  شیخ حاجی عبداللطیف نقشبندی بن شیخ طیب بن شیخ ابراہم بن شیخ عبدالواحد بن شیخ عبداللطیف بن شیخ احمد بن شیخ بقا بن شیخ محمد بن شیخ فقرا للہ بن شیخ عابد بن شیخ عبد اللہ بن شیخ طاؤس بن شیخ علی بن شیخ مصطفیٰ بن شیخ مالک بن شیخ محمد بن ابوالحسن بن محمد بن طیار بن عبدالباری بن ع...

حضرت مولانا ابو یزید جلال الدین پورانی

حضرت مولانا ابو یزید جلال الدین پورانی علیہ الرحمۃ           آپ نے علوم شرعیہ حاصل کیے تھے اور شریعت کی رعایت اور سنت کی متابعت سے مقابلہ عالیہ تک پہنچے تھے۔آپ اکثر اوقات وظائف شرعی کو ادا کر کے مسلمانوں کی ضرورت کو پورا کرتے تھے۔جو شخص کسی مطلب میں آپ کی طرف رجوع کرتا ،حتی الامکان اس میں سعی فرماتے اور اس کو پورا کرنے کے لیے جس دنیادار کی طرف جاان مناسب ہوتا،آپ خود جاتے۔جو وعظ و نصیحت آپ کی زبان ...

شیخ الاسلام امام ابو الحسن دارقطنی

شیخ الاسلام امام ابو الحسن دارقطنی رضی اللہ عنہ نام ونسب: اسم گرامی علی، کنیت ابو الحسن۔لقب:شیخ الاسلام،امام الحدیث،حافظ الحدیث۔ سلسلۂ نسب یہ ہے: علی بن عمر احمد بن مہدی بن مسعود بن نعمان بن دینار بن عبداللہ بغدادی دارقطنی۔ آپ کا مولد و مسکن  بغداد معلیٰ کا محلہ "دار قطن" ہے جس کی طرف نسب کرتے ہوئے دار قطنی کہلائے۔ تاریخِ ولادت: چوتھی صدی ہجری کا آغاز ہوچکا تھا۔ دنیائے اسلام کی عظیم علمی شخصیتیں رخصت ہوچکی تھیں۔ علمی محفلیں بے نور ہوگئی ایسے...

ملک المدرسین امام المناطقہ حضرت علامہ مولانا عطاء محمد بندیالوی

ملک المدرسین امام المناطقہ حضرت علامہ مولانا عطاء محمد بندیالوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نام ونسب:  اسمِ گرامی:عطاء محمد۔کنیت:ابوالفداء۔لقب۔بندیالوی،چشتی،گولڑوی۔سلسلہ نسب اسطرح ہے:علامہ عطاء محمد بندیالوی بن اللہ بخش بن غلام محمدبن محمد چراغ  بن خدابخش بن بصارت بن دلیل بن خدایار(الیٰ اخرہ)۔ آپ کاسلسلہ نسب حضرت محمد بن حنفیہ کے ذریعے حضرت علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ تک پہنچتا ہے۔ تاریخِ ولادت:  آپ 1334ھ بمطابق 1916ء کو"ڈھوک دھمن "نزدقص...

صاحبزادۂ بانی شمس العلوم حضرت مولانا قاسم سیالوی

صاحبزادۂ بانی شمس العلوم حضرت مولانا قاسم سیالوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ بانیٔ شمس العلوم جامعہ رضویہ حضرت علامہ غلام محمد سیالوی دامت برکاتہم العالیہ کے بڑے صاحبزادے حضرت مولانا قاسم سیالوی بروز ہفتہ ۹ ذی القعدۃ ۱۴۳۷ہجری بمطابق ۱۳۔اگست ۲۰۱۶ء حرکتِ قلب بند ہوجانے کی وجہ سے انتقال فرماگئے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون...

درویش اہلسنت رہبر شریعت مناظر اسلام شیخ الحدیث حضرت علامہ پیر سید مراتب علی شاہ سیالوی

درویش اہلسنت رہبر شریعت مناظر اسلام شیخ الحدیث  حضرت علامہ پیر سید مراتب علی شاہ سیالوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ ( سجادہ نشین، سلسلہ عالیہ سہلوکی شریف،ضلع گجرانوالہ) درویش اہلسنت رہبر شریعت مناظر اسلام شیخ الحدیث حضرت علامہ پیر سید مراتب علی شاہ سیالوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ( سجادہ نشین، سلسلہ عالیہ سہلوکی شریف،ضلع گجرانوالہ)  بروز منگل ۱۲ ذوالقعدۃ ۱۴۳۷ ہجری بمطابق ۱۶ اگست ۲۰۱۶ ء رضائے الہی سے انتقال فرماگئے۔ ِانا للہ وانا الیہ راجعون...

حضرت علامہ مفتی محمد منیر احمد قادری

حضرت علامہ مفتی محمد منیر احمد قادری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ حضرت علامہ مفتی محمد منیر احمد قادری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ (رہنما ا ہلسنت و جماعت و  سینٹرل جیل مسجد کے خطیب) بروز پیر ۱۱ ذوالقعدۃ ۱۴۳۷ہجری بمطابق ۱۵ اگست ۲۰۱۶ء  بلدیہ ٹاؤن حب ریور روڈ پر حادثے میں شہید ہوگئے  ہیں۔ انا للہ وانا الیہ راجعون...