تلاش کے نتائج یوم وفات شوال المکرم کل نتائج ( 309 )

قائدِملتِ اسلامیہ حضرت علامہ مولانا شاہ احمد نورانی صدیقی

قائدِملّتِ اسلامیہ حضرت علامہ مولانا شاہ احمد نورانی صدّیقی رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی: علامہ شاہ احمد نورانی صدّیقی﷫۔ القابات: قائد اہل سنت، قائد ملت اسلامیہ، امام انقلاب، مجاہدِ اسلام،غازیِ ختم نبوّت، عالمی مبلغ اسلام،یادگارِاسلاف۔ سلسلۂ نسب: امام شاہ احمدنورانی صدّیقی بن شیخ الاسلام شاہ محمد عبد العلیم صدّیقی بن حضرت شاہ عبد الحکیم صدّیقی(﷭)۔آپ کا سلسلۂ نسب 39 واسطوں سے خلیفۂ اوّل حضرت سیّدنا ابوبکر صدّیق ﷜ سے ملتا ہے۔آپ کی...

عبد الملک ہمدانی  

           عبد الملک بن ابراہیم بن احمد ابو الحسن بن ابی الفضل ہمدانی: علوم ابراہیم بن محمد دہستانی شاگرد علی صندلی تلمیذ حسین صیمری سے حاصل کیے اور طبقات حنفیہ و شافعیہ تصنیف کیا۔ ماہ شوال ۵۲۱؁ھ میں وفات پائی۔ ’’نور دارین‘‘ تاریخ وفات ہے۔ (حدائق الحنفیہ)...

حضرت ابو المصطفی شیخ طیب رفیقی

حضرت ابو المصطفی شیخ طیب رفیقی علیہ الرحمۃ شیخ طیب بن احمد بن مصطفیٰ بن معین الحق والملۃوالدین رفیقی: ابو المصطفیٰ کنیت تھی۔۱۱۹۱ھ میں پیدا ہوئے،اپنے زمانہ کے شیخ الاسلام والمسلمین،قطب العارفین،غوث المحققین،فقیہ محدث،بحر زخار علوم تھے،قرآن کو اخوند خیر الدین بن اخوندابی البقاء بانڈے سے پڑھا اور علوم و فنون و فقہ وحدیث و تفسیر و کلام و معارف وحقائق و دقائق و تصووف و سلوک کو اپنے باپ اور تایا اور تایا کے بیٹون اور شیخ ابی یوسف عبد الغفور سے حاص...

حضرت ابو الحسن علاؤ الدین علی بن بلبان

 حضرت ابو الحسن علاؤ الدین علی بن بلبان مرتِّب ِ معجم طبرانی و صحیح ابن حبان علی بن بلبان بن عبداللہ فارسی: ابو الحسن کنیت اور علاء الدین لقب تھا۔ اصول و فروع میں بڑے متجر،عدیم النظیر،فقید المثیل،فقیہ،نحوی،محدث،حسن الذاکرہ تھے،اصول و فقہ کوعلاء  قونوی اور شمس الدین ابی العباس احمد سروجی اور صدر الامین محمد بن عبدا خلاطی سے اخذ کیا اور حدیث کو دمیاطی و محمد بن علی بن صاعد اور ابن عسا کرو غیر ہم سے سنا اور نحوابی حیان سے پرھی یہاں تک کہ ا...

حضرت شیخ امیر کاتب اتقانی

حضرت شیخ امیر کاتب اتقانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ امیر کاتب العمید بن امیر عمرو بن[1]امیر غازی اتفاقی: آپ کا مولد قصبہ اتقان تھا جو ملک ترکستان میں نہر سیحون کے پار کی طرف واقع ہے۔کنیت ابو حنیفہ اور قوام الدین لقب رکھتے تھے۔بعض نے کہا ہے کہ نام آپ کا لطف اللہ تھا۔ماہِ شوال۶۸۵؁ھ میں پیدا ہوئے۔احمد بن اسعد خرلفینی شاگرد حمید الدین علی ضریر بخاری تلمیذ شمس الائمہ کردری اور اپنے ملک کے دیگر علما ء کرام و فضلائے عظام سے متعدد علوم حاصل کئے اور نیشا پور ...

شیخ ابو الحسن نوری

شیخ ابوالحسن نوری رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی:احمد ۔کنیت: ابوالحسن ۔لقب: نوری۔’’شیخ ابوالحسن نوری‘‘ کےنام سے معروف ہیں۔سلسلہ نسب اس طرح ہے:شیخ احمد بن محمد بن الفتوری علیہم الرحمہ۔آپ کے والد ماجد بغشور افغانستان کے رہنے والے تھے۔ جو ہرات اور مرو کے درمیان  کاعلاقہ ہے۔پھر افغانستان سےبغداد کی طرف ہجرت فرمائی۔ نوری کہنے کی وجہ تسمیہ: آپ کو نوری اس لیے کہا جاتا ہے کہ رات کی تاریکی میں گفتگو فرماتے تو منہ سے...

حضرت خواجہ یحیی بن عمار شیبانی ہراتی

حضرت خواجہ یحیی بن عمار شیبانی ہراتی  رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ آپ ہرات کے عظیم مشائخ میں سے تھے، آپ عبداللہ بن خفیف کی صحبت میں وقت گزارتے تھے، سب سے پہلے ہرات میں جو شخص علم تصوّف، رسوم دینیہ اور اتباع سنت وہ آپ کی شخصیت  تھی، چنانچہ قاضی ابوعمر بسطامی رحمۃ اللہ علیہ ہرات میں آئے ، حضرت خواجہ یحییٰ کی مجالس میں حاضری دی تو کہنے لگے میں مشرق و مغرب کے تمام ممالک میں گیا ہوں، مگر میں نے ہرات میں دین کو تروز تازہ پایا، اور یہ حضرت شیبانی رحم...

حضرت سید ابو تراب المعروف شاہ گدا حسینی

سید ابو تراب المعروف شاہ گدا حسینی قادری شطاری لاھوری  رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ آپ حسینی سید تھے۔ شیراز کے رہنے والے تھے۔ طلب خداوندی کے شوق نے آپ کو شیراز سے ہندوستان پہنچایا۔ گجرات آئے۔ اور شیخ وجیہ الدین گجراتی کی خدمت میں پہنچے۔ مرید ہوئے اور تکمیل کو پہنچے۔ مرشد کی وفات کے بعد لاہور آئے اور مستقل سکونت اختیار کرلی۔ آپ کی آبائی نسبت حضرت جعفر صادق﷜ سے ان واسطوں سے ملتی ہے۔ سید ابوتراب۔ بن نجیب الدین بن سید شمس الدین بن اسد الدین بن زین الدی...