تلاش کے نتائج یوم وفات شعبان المعظم کل نتائج ( 267 )

حضرت شیخ عبداللہ ترکمانی ماردینی

حضرت شیخ عبداللہ ترکمانی ماردینی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ عبداللہ بن علی بن عثمان ترکمانی ماردینی: ۷۱۰ھ میں پیدا ہوئے۔جمال الدین لقب اور قاضی القضاۃ کا منصب آپ کو سپرد تھا۔علم اپنے والدِ ماجد سے پڑھا اور انہیں سے حدیث کو بیان کیا۔مدت تک شہر کاملیہ میں مدرس رہے اور تصنیف و تالیف میں اپنی عمر بسر کی۔جب آپ کے والد فوت ہوئے تو آپ ولایت مصر کی قضاء کے متولی ہوئے۔جمعہ کی صبح ۱۱؍شعبان ۷۶۹ھ میں وفات پائی۔آپ کے والد علاء الدین علی المشہور بہ ابن الترکمانی او...

حضرت شیخ محمد بن عبدالرحمٰن علامہ ابنِ صائغ

حضرت شیخ محمد بن عبدالرحمٰن علامہ ابنِ صائغ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ محمد بن عبد الرحمٰن بن علی المعروف بہ شمس الدین ابن[1]الصائغ: عالم ماہر،فاضل متجر،جامع علوم،ضابط فنون،کثیر الاستخصار،فقیہ محدث،بارع،لغوی، نحوی،حسن النظم والنشر جس الاخلاق اور روساء کے لیے کثیر المعاثرہ تھے۔۷۱۰؁ھ میں پیدا ہوئے۔فقہ وغیرہ شہاب بن مرحل اور ابی حیان اور فخر زیلعی سے پڑھی اور حدیث کو شام مصر میں دبوسی اور ابی الفتح یعمیر سے سُنااور روایت کیا اور آپ سے علامہ عزالدین محمد ...

حضرت شیخ عبداللطیف قادری سہروردی کشمیری

حضرت شیخ عبداللطیف قادری سہروردی کشمیری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ عالم باعمل صوفی کامل اور عارف خدا تھے آپ شیخ اسماعیل انبور، سبلی سے نسبت رکھتے تھے۔ آپ سے بے اختیار کشف و کرامات ظہور میں آتیں تھیں۔ لقمہ حلال کی تلاش میں رہتے جہاں کہیں رزق مشکوک ہوتا۔ آپ کو غیب سے اطلاع ہوجایا کرتی تھی۔ آپ طعام سے ہاتھ کھینچ لیتے تھے۔ حضرت خواجہ ابوالفتح قلی جو مولانا حیدر علامہ سے نسبت رکھتے تھے آپ کے خاص دوست  تھے سلسلہ کبرویہ اور سہروردیہ کے فوائد سے بہرہ ور...

حضرت پیر سید جماعت علی شاہ لاثانی

حضرت پیر سید جماعت علی شاہ لاثانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ منبع خیرو برکت ،پیکر رشد و ہدایت حضرت پیر سید جماعت لاثانی ابن حضرت سید علی شاہ قدس سرہما 21 ماہ ساون 1916ء بکر (1276ھ/1860ء )[1] جمعۃ المبارک کہ کے روز بمقام علی پور سیداں پیدا ہوئے ۔ آپ حسینی سادات میں سے تھے ۔ آپ کے اجدا د میں ایران کے نامور بزرگ حضرت نظام الدین شاہ شیرازی رحمہ اللہ تعالیٰ ولی کامل گزرے ہیں ۔ حضرت پیر سید جماعت علی شاہ لاثانی قدس سرہ بچپن یں کم گو اور تنہائی پسند و...

علامہ عبد الغفور ہزاروی

شیخ القرآن ابو الحقائق حضرت علامہ مولاناعبدالغفور ہزاروی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی:عبدالغفور۔کنیت:ابوالحقائق۔لقب:شیخ القرآن ۔سلسلہ نسب اسطرح ہے:شیخ القرآن علامہ عبد الغفور ہزاروی بن مولانا عبد الحمید بن مولانا محمد عالم بن فقیر غلام محمدعلیہم الرحمہ۔آپ کا سلسلسہ نسب والد کی طرف سےحضرت محمد بن حنفیہ کے ذریعے حضرت مولا علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ ،اور والدہ ماجدہ کی طرف سے حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ سے ملتاہے۔آپ کانام اخوند عبدالغفور...

فاضل متجر مولانا محمد عمر الدین ہزاروی

فاضل متجر مولانا محمد عمر الدین ہزاروی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب:اسمِ گرامی:مولانا عمرالدین۔لقب:علاقہ ہزارہ کی نسبت سے "ہزاروی"کہلاتے ہیں۔سلسلۂ   نسب اسطرح ہے: مولانا عمر الدین بن مولانا قمر الدین بن علاء الدین بن مراد بخش بن گل محمد ۔(علیہم الرحمہ )۔ مولدوموطن:  آپ " کوٹ نجیب اللہ" (ضلع ہری پور ہزارہ سے چھ میل دور ایک قصبہ ہے) میں پید ا ہوئے۔ تحصیلِ علم: ابتدائی تعلیم اپنے گھر پرہوئی۔والدِ گرامی جید عالمِ دین تھے،ان سے  اکتسا...

حضرت خواجہ قوام الدین لکھنوی

حضرت خواجہ قوام الدین لکھنوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ آپ مخدوم جہانیاں سید جلال الدین بخاری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے مرید تھے آپ اپنے مریدوں کی تربیت اور ارشاد میں بڑے عالی مرتبت بزرگ تھے آپ کا مزار شریف لکھنؤ میں ہے جہاں سے خلق خدا فیض حاصل کرتی ہے اللہ عزوجل آپ کی تربت پر کروڑہا رحمتیں نازل فرمائے، آمین۔ (اخبار الاخیار)...

حضرت سیدہ ام کلثوم

حضرت سیدہ ام کلثوم رضی اللہ تعالیٰ عنہا نام و نسب: اسمِ گرمی:سیدہ ام کلثوم رضی اللہ عنھا۔سلسلہ نسب اسطرح ہے: سیدہ امِ کلثوم بنتِ  سید المرسلین حضرت محمد ﷺبن عبد اللہ بن عبد المطلب بن ہاشم بن عبدِ مناف بن قصی بن کالب بن مرہ بن کعب بن لوئی بن غالب بن فہر بن مالک ۔(رضی اللہ عنہم اجمعین) حضرت سیدہ ام کلثوم رضی اللہ تعالیٰ عنہا نبی مکرم ﷺ کی تیسری بیٹی ہیں یہ حضرت رقیہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے چھوٹی ہیں ۔یہ بھی حضرت خدیجہ رضی اللہ تعالیٰ عن...

حضرت سید محی الدین مسعود گیلانی رضی اللہ عنہ

حضرت سید محی الدین مسعود گیلانی رضی اللہ عنہ اوصافِ جمیلہ آپ سید الاولیا، سلطان الاصفیا، غوث المحققین، قطب المدققین، سراج العابدین، زَین العارفین، پیشوائے اہلِ طریقت، مقتدائے اصحابِ حقیقت، جمال المشائخ و العلماء تھے۔ حضرت سید ابو العباس ابو المسعود احمد گیلانی رحمۃ اللہ علیہ کے فرزند یگانہ و مرید و خلیفہ اعظم اور سجادہ نشین تھے۔ نام و لقبآپ کا نام نامی مسعود [۱] [۱۔ رسالہ الامجاز قلمی نسخہ الف ص ۶۔ بحر السرائر قلمی۔ شجرۃ الانوار ق...