تلاش کے نتائج یوم وفات رجب المرجب کل نتائج ( 307 )

حضرت شاہ عبد القادر دہلوی

حضرت شاہ عبد القادر دہلوی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی:شاہ عبدالقادر دہلوی۔سلسلہ نسب اس طرح ہے:حضرت  شاہ عبدالقادر بن شاہ ولی اللہ بن عبدالرحیم بن وجیہ الدین شہید بن معظم بن منصور بن احمد بن محمود بن قوام الدین۔الی اخرہ۔آپ کاسلسلہ نسب حضرت فاروق اعظم رضی اللہ عنہ تک پہنچتاہے۔آپ حضرت شاہ ولی اللہ محدث دہلوی کے تیسرے صاحبزادے ہیں۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت 1166ھ،مطابق 1753ء کو"دہلی" میں ہوئی۔ تحصیل علم: آپ کےوالد حضرت شاہ ولی اللہ...

پیکر عزم و استقامت، منبع رشد و ہدایت حضرت مولانا پیر عبد الرحیم شہید (بھرچونڈی)

پیکر عزم و استقامت، منبع رشد و ہدایت حضرت پیر عبدالرحیم بھرچونڈی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ پیکر عزم و استقامت ، منبع رشد و ہدایت حضرت مولانا پیر عبد الرحیم شہید ابن حضرت مولانا عبد الرحمن ابن حضرت مولانا حافظ محمد عبد اللہ (قدست اسرارہم) ۱۳۳۰ھ/۱۹۱۰ء میں بھر چونڈی شریف ، ضلع سکھر میں پیدا ہوئ۔ ساتویں دن جدا مجد نے عبد الرحیم نام تجویز کیا ۔ کسی نے پوچھا حضرت ! صاحبزادے کا نام کیا تجویز کیا ہے؟ فرمایا ہم نے بسم اللہ الرحمن الرحیم کو پورا کیا ہے ،وہ اس...

حضرت ابو محمد عبدالرحیم مغربی

حضرت ابو محمد عبدالرحیم مغربی    رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  کنیت ابو محمد تھی اور سر زمین مغرب کے رہنے والے تھے مصر کے سربر آور وہ مشائخ میں شمار ہوتے تھے کرامات عالیہ اور مقامات بلند کے مالک تھے ایک دن آپ وضو فرمارہے تھے کرامات عالیہ اور مقامات بلند کے مالک تھے ایک دن آپ وضو فرمارہے تھے ایک شخص مسلوب الحالت آپ کی خدمت میں حاضر ہوا اور تھوڑا ساپانی مانگا حضرت نے وضو کا باقی ماندہ پانی اسے عطا کیا ایک گونٹ پیتے ہی سلب شدہ حالت بحال ہوگئ...

حضرت فاضلِ شہیر مولانا الحاج محمد عبدالرشید جھنگوی

حضرت فاضلِ شہیر مولانا الحاج محمد عبدالرشید جھنگوی، جھنگ علیہ الرحمۃ   استاذ العلماء حضرت مولانا ابوالضیاء محمد عبدالرشید بن مولانا حکیم قطب الدین ابن مولوی احمد بخش ۱۳؍جمادی الاولیٰ ۱۳۳۸ھ/ ۳؍فروری ۱۹۲۰ء میں چک ۲۳۳ ضلع جھنگ کے ایک عظیم علمی گھرانے میں تولد ہوئے۔ آپ کے والد ماجد حضرت مولانا علامہ محمد قطب الدین قدس سرہ (م۵ ربیع الثانی ۱۳۷۹ھ/ ۲۹؍اکتوبر ۱۹۵۹ء) بہت بڑے مناظر، منفرد انشاء پرداز، صاحبِ قلم اور کامل طبیب تھے۔ آپ نے اپنی ساری زندگی ...