تلاش کے نتائج یوم وفات جمادی الثانی کل نتائج ( 191 )

حضرت سیّد عبداللہ ثانی رحمۃ اللہ علیہ:

          ولادت ماہِ رجب ۱۰۳ھ میں بمقام مدینہ منوّرہ ہوئی ۱۳۳ھ میں اپنے والد محترم حضرت عبداللہ المحض سے خلافت جدّیہ سے سرفراز ہوئے۔ ماہِ جمادی الآخر ۱۵۶ھ میں مدینہ طیّبہ میں رحلت فرمائی۔ مرقد منوّرہ مدینہ منوّرہ میں ہے۔ (شریفُ التواریخ)...

حضرت سید دوست محمد اورنگ آبادی

حضرت سید دوست محمد اورنگ آبادی رحمتہ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی:حضرت سیددوست محمد۔لقب: اورنگ آبادی۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت 996ھ،مطابق 1562ءکوہوئی۔ تحصیلِ علم: آپ نےدہلی میں تعلیم پائی،تحصیل علوم ظاہری سےفارغ ہوکرآپ  تلاش ِحق میں نگرنگر، بستی بستی پھرنےلگے۔اپنی مرادحاصل کرنےکےلئے کوشاں رہے۔اسی تلاش میں آپ بنگال پہنچےاورایک مدت تک بنگال میں قیام فرمایا،لیکن مقصدبراری نہیں ہوئی۔ بیعت و خلافت: تلاش بسیار کےبعد حضرت سیدمی...

سلطان العارفین حضرت سلطان باہو سروری قادری

سلطان العارفین حضرت سلطان باہو سروری قادری رحمۃ اللہ علیہ نام ولقب: آپ کانام "باہو"اور لقب "سلطان العارفین"اور"حق باہو"ہے۔آپ فرماتےہیں!  ؎ نام باہومادرِ باہو نہاد،زانکہ باہو دائمی باہونہاد۔یعنی باھو  کی ماں نے نام باھو رکھا کیونکہ باھو ہمیشہھوکے ساتھ رہا۔ تاریخ ِ ولادت: سلطان العارفین رحمتہ اللہ علیہ یکم جمادی الثانی 1039ھ (17۔جنوری 1630ء) بروز جمعرات بوقتِ فجر قصبہ شورکوٹ ضلع جھنگ میں پیدا ہوئے۔ تعلیم وتربیت: آپ کی ابتدائی تعلیم وتر...

شیخ حافظ محمد صدیق قادری بانیِ خانقاہ بھرچونڈی شریف

شیخ حافظ محمد صدیق قادری بانیِ خانقاہ بھرچونڈی شریف رحمۃ اللہ علیہ      نام ونسب:اسم گرامی:حافظ محمدصدیق بھرچونڈی۔لقب:خورشید ِولایت۔سلسلۂ نسب اسطرح ہے: شیخ حافظ محمد صدیق قادری،بن میاں محمد ملوک (علیہماالرحمہ)آپ کے خاندان کے لوگ عرب سے کیچ مکران کے راستے سندھ میں داخل ہوئے، اور بھرچونڈی شریف سے تین میل دور ایک جگہ پر ڈیرہ لگایا اور پھریہیں آباد ہوگئے۔ تاریخ ِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت تقریباً 1234ہجری بمطابق1818ءکو ب...

حضرت مخدوم شیخ رکن الدین سہروردی جونپوری

حضرت مخدوم شیخ رکن الدین سہروردی جونپوری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ مخدوم شیخ رکن الدین رحمتہ اللہ علیہ حضرت خواجہ عبد انصاری رحمتہ اللہ علیہ کے خاندان سے تھے ۔ان کے والد بزرگ گوار مخدوم صدرالدین  ہجرت کر کے ہندوستان سے آئے  اور دھلی میں آباد ہوئے تھے ۔  مخدوم رکن الدین  رحمتہ اللہ علیہ کی جائے پیدائش اور تاریخ پیدائشکا حوالہ کسی تذکرہ و تاریخ کی کتاب میں نہیں ملتا لیکن زیادہ قیاس یہی ہے کہ وہ   دھلی میں پیدا  ہوئے م...

حضرت خواجہ قطب الدین یحیی جامی نیشاپوری

حضرت خواجہ قطب الدین یحیی جامی نیشاپوری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ           آپ کی کنیت ابو افضل ہے۔جام کے رہنے والے ہیں۔نیشاپور کی پیدائش ہے۔علوم ظاہری"احوال ظاہری سے موصوف مصروف تھے۔شیخ رکن  الدین علاؤ الدولہ اور شیخ صفی الدین اروبیلی"شیخ صدر الدین اروبیلی"شیخ شرف الدین ورکزینی کی صحبت میں رہے ہیں۔سات دفعہ حج کیا ہے ۔ایک جنگل میں اپنے گلہ کے پیچھے تھے۔وہاں پر ان کو بیت اللہ کی زیارت کا پختہ اراد...

حضرت علامہ شیخ احمد الشمس القادری

حضرت علامہ شیخ احمد الشمس القادری  رحمۃ اللہ علیہ       نام ونسب: اسمِ گرامی:شیخ احمدالشمس۔کنیت:ابولعباس۔لقب: المالکی،الشنقیطی۔ آپ کا سلسلۂ نسب قبیلہ اداوالحاج سے ملتا ہے جن کی خاندانی  نسبت قبیلۂ انصار سے ہے۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت 1240ھ کومراکش میں ہوئی۔ تحصیلِ علم : آپ سیدی محمد مصطفٰی ماء العینین قدس سرہ العزیز کے شاگرد و مرید اور خلیفہ  و اماد تھے۔  1279ھ میں ہجرت فرما کر مدی...