تلاش کے نتائج یوم وفات جمادی الاولی کل نتائج ( 192 )

عبد اللہ بن محمد ابو بکر المعروف ابنِ ابی الدنیا

عبد اللہ بن محمد ابو بکر المعروف ابنِ ابی الدنیا رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نام ونسب: آپ کا نام عبد الله بن محمد بن عبيد بن سفيان ابن ابی الدنيا قرشی اموی۔کنیت: ابو بکر۔ اور آپ ابنِ ابی الدنیا کے نام سے مشہور ہیں۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادتِ باسعادت208 ھ میں بغداد میں ہوئی۔ تحصیلِ علم: آپ  کے مشائخ میں احمد دورقی، علی بن جعد جوہری، زُہیر بن حرب، ابوعبید قاسم بن سلام، داود بن رشید خورازمی، محمد بن سعد کاتبِ واقدی، امام بخاری اور امام ابوداؤد وغی...

حضرت عبداللہ شطاری

حضرت عبداللہ شطاری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نام ونسب: آپ رحمۃ اللہ علیہ کا اسمِ گرامی شیخ عبداللہ شطاری تھا۔ اور آپ کا سلسلۂ نسب سیدنا شیخ شہاب الدین سہروردی رحمۃ اللہ علیہ سے ملتاہے۔ بیعت وخلافت: شیخ عبد اللہ شطاری نے شیخ محمد طیفوری رحمہما اللہ کے دستِ حق پرست پر بیعت ہوئے اور خرقۂ خلافت بھی انہیں سے حاصل کیا۔ سیرت وخصائص: حضرت عبداللہ شطاری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ سلسلہ شطاریہ کے بانی اور امام طریقت اور پیشوائے حقیقت تھے۔ آپ نے رسالہ" اشغال شط...

حاجی محمد افضل مجددی

           حاجی محمد افضل[1] بن شیخ محمد معصوم بن شیخ احمد مجدد الف ثانی: محدث ثقہ،عالم ماہر،فاضل متجر اولیائے نامدار تھے،بعد تحصیل علوم ظاہری کے شیخ حجۃ اللہ نقشبند کے مرید ہوئے اور دس سال تک ان سے فیوض باطنی حاصل کیے پھر شیخ عبد الاحد خلیفہ شیخ احمد سعید سے ولایت کا شرف حاصل کیا،بعد ازاں حرمین شریفین کی زیارت کو تشریف لے گئے اور وہاں سے فیوضات بے شمار اور فتوحات عظیم کے ساتھ واپس آکر تدریس علوم ...

امام بیہقی صاحب سنن کبریٰ

امام بیہقی صاحب سنن کبریٰ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نام و نسب: امام ابو بکر احمد بن حسین بن علی بن عبداللہ بن موسیٰ نیشاپوری، خسروجردی، بیہقی۔ رحمۃ اللہ علیہ تاریخِ ولادت: آپ رحمۃ اللہ علیہ شعبان 384 ھ میں بیہق کے علاقہ "خسرو جرد"جونیشاپور کا نواحی علاقہ ہے، میں پیدا ہوئے ۔ تحصیلِ علم:امام بیہقی رحمۃ اللہ علیہ نے کثیر اساتذہ کے سامنے زانؤ ےتلمذ طے کرکے مختلف علوم وفنون  پر عبور حاصل کیا۔آپ کے اساتذہ کرام میں انتہائی شہرت کے حامل یہ حضرات ہیں:...

حضرت ابوالعباس احمد بن محمد مسروق

حضرت ابوالعباس احمد بن محمد مسروق (کوفی )رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ آپ کی کنیت ابوالعباس اور مولد و مسکن طوس تھا بغداد میں قیام پذیر ہوئے۔ حضرت شیخ علی رووباری کے استاد تھے اور حضرت  حارث محاسبی قدس سرہ کے شاگرد تھے۔ حضرت سری سقطی، محمد بن منصور اور محمد ابن الحسین سے صحبت اور مجالس رکھتے تھے، قطب المدار کی مجالس میں بھی پہنچتے تھے۔ آپ آخرکار خود بھی قطبیت کے درجہ کو پہنچے، آپ نے اپنی زبانی بتایا کہ ایک دن ایک ضعیف العمر آدمی جو خرقۂ مشائخ میں مل...

حضرت علامہ احمد بن محمد سمنانی

حضرت علامہ احمد بن محمد سمنانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ            احمد بن محمد بن احمد بن محمد بن احمد بن محمد بن محمود سمنانی: آپ بھی اپنے باپ ابو جعفر محمد بن احمد مکی طرح حنفی المذہب اشعری الاعتقاد تھے اور عقیدۂ اشعریہ میں بڑا غلو کرتے تھے۔کنیت ابو الحسین تھی ۳۸۴؁ھ میں بمقام سمنان پیدا ہوئے، فقہ و حدیث اپنے باپ سے پڑھی اور سنی یہاں تک کہ اپنے وقت فقیہ محدث ثقہ صدوق حسن الاخلاق کبیر القدر ہوئے۔خطی...