تلاش کے نتائج یوم وفات ربیع الثانی کل نتائج ( 148 )

حضرت سید جمال الدین احمد ہانسوی

حضرت سید جمال الدین احمد ہانسوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ آپ خواجہ فریدالدین گنج شکر رحمۃ اللہ علیہ کے خلیفہ خاص تھے، آپ کا خطاب خطیب اور قطب تھا۔ آپ کا نسب نامہ چند واسطوں سے حضرت امام اعظم ابوحنیفہ رضی اللہ عنہ سے ملتا ہے۔ شیخ فریدالدین گنج شکر نے آپ کی روحانی تربیت میں اتنی توجہ فرمائی کہ خود بارہ سال تک ہانسی میں قیام فرمایا اور آپ کے حق میں فرمایا کرتے تھے کہ شیخِ جمال جمالِ مااست، آپ اکثر فرمایا کرتے جمال الدین میرا دل چاہتا ہے کہ تیرا طواف کرو...

حضرت شیخ حمید الدین صوفی ناگوری

حضرت شیخ حمید الدین صوفی ناگوری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ آپ کا لقب سلطان العارفین اور کنیت ابو احمد تھی۔ آپ حضرت خواجہ معین الدین حسن اجمیری رحمۃ اللہ علیہ کے خلیفہ اعظم تھے۔ بڑے اعلیٰ ہمت اور اعلیٰ شان والے تھے۔ آپ سیّد الدین زید کی اولاد میں سے تھے جو جناب رسول کریم صلی اللہ علیہ کے عشرہ مبشرہ میں سے تھے آپ کا شمار قدیم مشائخ ہند میں ہوتا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے آپ کو بڑی طویل عمر عطا فرمائی آپ خواجہ معین الدین حسن سنجری کے زمانے سے لے کر سلطان المشائخ...

حضرت قاسم بن قطلوبغا

حضرت قاسم بن قطلوبغا رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ           قاسم بن قطلو بغا قاہرہ میں ۸۰۲ھ میں پیدا ہوئے،ابو العدل کنیت زین الدین لقب تھا۔اپنے وقت کے امام،فقیہ،محدث،علامہ،جامع علوم و فنون، استحضار مذہب میں کامل،مناظرہ اور اسکات خصم میں ید طولیٰ رکھتے تھے۔آپ صغیر سن ہی تھے کہ آپ کا باپ فوت ہوگیا پہلے آپ قرآن شریف اور چند کتابیں حفظ کر کے مدت تک خیاطت کا کام کرتے رہے پھر تحصیل علم میں مشغول ہوئے چنانچہ علم حدی...

حضرت شیخ مراد بن علی نقشبندی

حضرت شیخ مراد بن علی نقشبندی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ مراد بن علی بن داؤد بن کمال الدین بن صالح بن محمد الحسینی بخاری نقشبندی: محدث،مفسر،مدرس،فقیہ،علوم عقلی ونقلی کے فاضل اور صوفی تھے۔۱۰۵۰ھ میں پیدا ہوئے،حج وزیارت کے لیے حرمین گئے،وہاں تین سال قیام کیا،پھر طلب علم میں بخارا،اصفہان،سمر قند،بلخ،بغداد وغیرہ کا سفر کیا اور وہاں کے علماء سے ملاقات کی،پھر مکہ معظمہ،مصر اور دمشق کا سفر کرتے ہوئے قسطنطنیہ پہنچے جہاں ۱۲ ربیع الثانی ۱۱۳۲ھ میں وفات پائی۔مفردات...

حضرت شیخ جمال الدین احمد جورقانی

حضرت شیخ جمال الدین احمد جورقانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ آپ شیخ علی لالہ کے مرید تھے آپ کے پیر و مرشد فرمایا کرتے تھے جس شخص نے جمال الدین احمد کی صحبت پائی اسے حضرت جنید بغدادی اور شبلی رحمۃ اللہ علیہما کی صحبت میّسر آگئی۔ایک دن آپ کا ایک مرید آپ کے حجرے میں مراقبے میں مشغول تھا آپ کے آنے کی آواز سُنی تو دل میں کہنے لگا شاید میرے لیے کوئی کھانا لے کر آیا ہے حضرت شیخ جمال الدین احمد نے اس کے دل کی بات معلوم کرلی اپنا جوتا اتار کر کر اس کے سر پر مار...

حضرت شیخ حمزہ دہرسوی

حضرت شیخ حمزہ دہرسوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ آپ شیخ الاسلام بہاؤالدین زکریا کی اولاد میں سے تھے، اور آپ کا سلسلہ میر سید محمد گیسودراز تک پہنچتا ہے۔ آپ بڑے بابرکت، صاحبِ نعمت و کرامت اور دائم العبادت بزرگ تھے، اوقات کے بہت پابند تھے، آپ کی عمر بھی بہت طویل تھی، سلطان بہلول کے زمانہ سے اسلام شاہ کے دَور سلطنت تک زندہ رہے، اوائل عمر میں آپ نے کسی سلطان کے ہاں ملازمت بھی کی تھی، کہتے ہیں کہ ایک رات اس کے محل کی آپ نگرانی کررہے تھے کہ اچانک آپ کے دل می...

شرف الدین ابو اسحاق شامی چشتی

حضرت شرف الدین ابو اسحاق شامی چشتی  رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ اسمِ گرامی: آپ رحمۃ اللہ علیہ کی کنیت: ابو اسحاق۔اور لقب: شرف الدین تھا۔ بیعت وخلافت: شیخ ابو اسحاق شامی  نے شیخ ممشاد علی دینوری کے دستِ حق پرست پر بیعت کی اور خرقۂ خلافت بھی حاصل کیارحمۃ اللہ علیہما۔ سیرت وخصائص: حضرت شرف الدین ابو اسحاق شامی چشتی  رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ سلسلہ ٔچشتیہ کے نامی گرامی بزرگوں میں سے تھے۔ ظاہری اور باطنی علوم میں ممتاز تھے۔ زہد و ریاضت میں بے...

سید بہاؤالدین جونپوری رزق کشا

حضرت سید بہاؤالدین جونپوری رزق کشا رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ آپ جونپور کے علاقہ کے مشہور مشائخ میں سے تھے۔ حضرت شیخ محمد عیسیٰ کے مرید تھے ترک و تجرید اور صدق و ورع میں ثابت قدم تھے کہتے ہیں کہ ایک شخص شیخ حسین نام تھا جو گجرات سے چل کر آپ کی زیارت کے لیے آیا یہ شخص شیخ محمدعیسیٰ کی زیارت کرنا چاہتا تھا شیخ بہاْؤالدین طالب علم تھے وہ اِس نوجوان کے ساتھ بھی اٹھنے بیٹھنے لگا اُس نے دیکھا کہ شیخ بہاؤالدین نوجوان بھی ہے اور فقیر مستحق بھی ہے اُسے اس پر...

حضرت حبیب عجمی

حضرت حبیب عجمی علیہ الرحمہ حبیب عجمی یا حبیب فارسی کے نام سے مشہور ہیں ۔یہ حضرت حسن بصری کے مرید تھےاور پہلی صدی ہجری کے مشائخ تصوف میں شمار ہوتے ہیں۔ آپ کی ولادت فارس میں ہوئی کنیت ابو محمد تھی شروع میں بڑے مالدار اور سودی کاروبار کرتےتھے۔ حضرت حسن بصری کے ہاتھ پر توبہ کی اور سارا مال راہ ِخدا میں خرچ کر دیا۔حضرت سیدنا حبیب عجمی کے دروازے پر ایک سائل نے صدا لگائی، آپ کی زوجہ محترمہ گندھا ہوا آٹا رکھ کر پڑوس سے آگ لینے گئی تھیں تا کہ روٹی پکائیں۔...