تلاش کے نتائج یوم وفات صفر المظفر کل نتائج ( 278 )

شاہ غلام علی دہلوی

حضرت شاہ غلام علی دہلوی  رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ اسمِ گرامی: آپ رحمۃ اللہ علیہ کا اسمِ گرامی شاہ غلام علی ، والد ماجد کا نام شاہ عبد اللطیف رحمۃ اللہ علیہما تھا۔ آپ کا  سلسلۂ نسب مولائے کائنات ، مولا علی مشکل کشا کرم اللہ وجہہ الکریم سے ملتا ہے۔ ولادت با سعادت: حضرت شاہ غلام علی قدس سرہ قصبہ بٹالہ علاقہ پنجاب میں1158ھ میں پیدا ہوئے۔ بیعت وخلافت: آپ رحمۃ اللہ علیہ نے حضرت میرزا جانجاناں رحمۃ اللہ علیہ کے دستِ حق پرست پر بیعت کی اور ان ...

مفتی غلام حسین نقشبندی

مفتی غلام حسین نقشبندی  کانپوری رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی:مفتی  غلام حسین نقشبندی عیسیٰ خیلوی ثم کانپوری۔سلسلہ نسب اسطرح ہے: مفتی غلام حسین بن شیخ محمد بن شیخ ابراہیم۔(علیہم الرحمہ)آپ تحصیل "عیسیٰ خیل"ضلع میانوالی پنجاب پاکستان میں پیداہوئے۔ تحصیلِ علم: ناظرہ قرآن مجید فن صرف و نحو اور ابتدائی علوم کو اپنے شہر میں  مولانا شیخ و لایت سے پڑھ کر طلب ِعلم کے لئے "سہارنپور" کا پیدل  سفر کیا۔ پھر وہاں سے کانپور تک ریل ...

شاہ غلام رشید جونپوری

حضرت مولانا عبدالرشید جون پوری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ مولانا عبدالرشید جون پوری ، ابن شیخ مصطفیٰ ابن عبدالحمید، ان کا لقب شمس الحق تھا شمسی ، تخلص کرتے تھے۔ شیخ فضل اللہ جون پوری کے شاگرد اور اپنے والد شیخ مصطفےٰ (مرید شیخ محمد مرید(۱)نظام الدین امیٹھوی قدس اللہ اسرار ہم) کے مرید تھے جو اولیا ء کبار اور علمائے کرام سےتھے، شروع میں درس وتدریس میں مشغول رہے پھر اس کو چھوڑ کر کتب حقائق کے مطالعہ میں مصروف ہوگئے، امراءواغنیاء کی صحبت سے پرہیز کرتے تھ...