تلاش کے نتائج یوم وفات محرم الحرام کل نتائج ( 417 )

میر محمد کشمیری

حضرت میر محمد بن احمد کشمیری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ آپ حضرت شیخ یعقوب صوفی کے مرید اور خلیفہ تھے آپ کی وفات کے بعد مسند ارشاد پر بیٹھے ترک و تجرید اور تفرید میں یگانۂ روزگار تھے۔ توکل میں فرد زمانہ تھے۔ سارا سال گرمی اور سردی میں ایک ہی کپڑے میں وقت گزار دیتے والی بکہلی کے کہنے پر آپ کشمیر سے بکہلی تشریف لے گئے اور قیام فرما ہوئے۔اس جامع کمالات کی وفات صاحب تذکرہ القدمانے چہارم محرم الحرام ۱۰۱۱ھ لکھی ہے۔ مگر تواریخ اعظمیٰ کے مولّف نے ۱۰۱۵ھ لکھی ہ...

ابوبکر محمد بن ابراہیم سوسی

حضرت ابوبکر محمد بن ابراہیم سوسی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ محمد بن ابراہیم الصونی السوسی رحمۃ اللہ علیہ شام میں پیدا ہوئے شیخ عمود احمد کوتانی رحمۃ اللہ علیہ سے روحانی نسبت قائم ہوئی نفحات الانس میں لکھا ہے کہ ایک رات شیخ ابوبکر سماع کی مجلس میں بیٹھے تھے ایک مطرب نے یہ شعر پڑھا۔ القدم اخوان الصدق منہم نسبتمن المودت لم یعدل بہ نسبت یہ شعر سنتے ہیں شیخ اور اہل مجلس وجد میں آگئے مطرب اور قوال بھی بے ہوش ہوگئے مطرب نے تو حضرت شیخ کے مصلے پر قے کردی، ...

شیخ درویش محمد بن قاسم

حضرت شیخ درویش محمد بن قاسم رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ حضرت شیخ درویش محمدکےوالدماجدکانام شیخ قاسم ہے۔ بیعت و خلافت: آپ سلسلہ چشتیہ نظامیہ میں حضرت شیخ فتح اللہ لودھی رحمتہ اللہ علیہ  سےبیعت تھےاوراُن سے خلافت پائی اورسلسلہ چشتیہ جہانیاں وقادریہ،سہروردیہ میں آپ حضرت سیدبڈھن بہرائچی رحمتہ اللہ علیہ سےبیعت تھےاوران کےخلیفہ بھی تھے۔۱؎ وفات: آپ نے۱۶محرم ۸۹۶ھ کووفات پائی۔ آپ کامزارفیض آبادمیں مرجع خاص وعام ہے۔ حواشی ۱؎سالک السالکین(جلددوم...

شمس الدین محمد ابن شحنہ

          شمس الدین ابو الفضل محمد بن محمد بن محمد بن محمد بن محمود بن غازی ثقفی حلبی المعروف بہ ابن شحنہ صغیر: فقیہ،محدث،اصولی،مؤرخ،ادیب،ناظم اور ناثر تھے۔۱۲؍رجب ۸۰۴؁ھ کو پیدا ہوئے حلب کے رؤسا میں سے تھے۔۸۳۶؁ھ میں حلب کے قاضی مقرر ہوئے،پھر مصر منتقل ہوگئے اور وہاں کاتب السر کے عہدے پر کام کرتے رہے،آخر عمر میں بڑی تکالیف کا سامنا کرنا پڑا،فالج ہوگیا جس کی وجہ سے ذہن پر بھی اثر پڑا۔محرم ۸۹۰؁ھ میں وفات پ...