تلاش کے نتائج کل نتائج ( 29 )

خواجہ نظام الدین اولیاء

سلطان المشائخ حضرت خواجہ نظام الدین اولیاء محبوبِ الہی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی:  سید محمد نظام الدین۔ القاب: محبوبِ الہی،  سلطان المشائخ،  سلطان الاولیاء، نظام الدین اولیاء۔سلسلہ ٔ نسب اس طرح ہے: حضرت سید محمد بن سید احمد بن سید علی بخاری بن سید عبداللہ خلمی  بن سید حسن خلمی بن سید علی مشہدی بن سید احمد مشہدی بن سید ابی عبداللہ بن سید علی اصغر بن سید جعفر ثانی بن امام علی ہادی نقی بن  امام محمدتقی بن اما...

صاحب یکروزی

محمد بن حمزہ بن محمد بن محمد فنازی : شمس الدین لقب تھا،ماہ صفر ۷۵۱؁ھ میں پید ا ہوئے،اپنے زمانہ کے امامِ کبیر،صاحب فضل،علامہ فہامہ،علوم نقلیہ میں یگانہ، علوم عقلیہ میں اقران پر غالب،علم ادب میں شیخ دہر،خلاف و مذاہب میں مجتہد عصر،کریم الاخلاق اور ان فضلاء میں سے تھے جو نویں قرن کے شروع پر روسا شمار کیے گئے ہیں چنانچہ شیخ سراج الدین بن ملقن کثرت میں اور آپ یعنی محمد شمس الدین فنازی کل علوم نقلیہ و عقلیہ کی مہارت میں منتخب کیے گئے تھے،فقہ آپ نے علاؤ ...

مفتی سید شاہد علی رضوی رامپوری

نقیب رضویت خلیفۂ مفتیٔ اعظم ہند مولانا مفتی سید شاہد علی رضوی رامپوری  شیخ الحدیث الجامعۃ الاسلامیہ گنج قدیم رامپور ولادت ماہر علوم عقلیہ ونقلیہ علامہ مولانا مفتی سید شاہد علی رضوی بن جناب سید سیف اللہ قادری چشتی بن سید ارشاد شاہ بن سید احمد شاہ بن سید حسن شاہ موضع ملک نگلی ضلع رام پور میں ۲۷؍صفر المظفر ۱۳۷۴ھ ۲۵؍نومبر ۱۹۵۲ء بروز بدھ بوقت صبح صداق پیدا ہوئے۔ اس کے بعد عم محترم پیر طریقت سید صابر میاں چشتی نے سید شاہد علی نام رکھا [1]۔ تس...

پیر محمد عمر روحی

حضرت پیر محمد عمر روحی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ حضرت پیر ابو الرضا محمد عمر روحی ۷ اصفر المظفر ۱۳۱۸ھ ؍ ۱۶مئی ۱۹۰۰ء کو تولد ہوئے۔ ملازمت : مارچ ۱۹۱۷ء میں آپ جودھپور ریلوے میں بطور تار بابو ملازمت اختیار کی اور اس سلسلہ میں مختلف مقامات پر تعینات رہے۔ جون ۱۹۱۹ء میں انہوں نے مستقل ملازمت محکمہٗ تار و ڈاک میں اختیار کی اور مختلف مقامات پر بطور پوسٹ ماسٹر تعینات رہے۔ مارچ ۱۹۲۳ء کو ان کا تبادلہ ان کے آبائی وطن ’’ناوہ کچا من‘‘ ...

مولانا عثمان قرانی

علامہ ابو سعید محمد عثمان قرانی بن حافظ جام قوم بھنبھرا ۲۷، صفر المظفر ۱۲۹۶ھ بروز جمعرات گوتھ ڈھینگان بھر گڑی تحصیل جیمس آباد ( کوٹ غلام محمد ) ضلع میر پور خاص ( سندھ ) میں تولد ہوئے۔ قرانی کی وجہ تسمیہ : قرانی لفظ کے معنی ’’قریب شدن چیزے بچیزے ‘‘ یعنی دو چیزوں کو آپس میں ملانا جیسے حج و عمرہ ملانا جس کو حج قران کہتے ہیں وغیرہ اور نجومیوں کی اصطلاح میں دو ستاروں کا ملنا، ایک وقت برج میں۔ ان کو قران السعدین ‘&lsqu...

مفتی محمد اشفاق احمد رضوی

استاذ العلماء ،جامع المعقول والمنقولحضرت علّامہ مفتی محمد اشفاق احمد قادری رضوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ پیدائش: حضرت علّامہ مفتی محمد اشفاق احمدرضوی بن حاجی ولی الرّحمٰن رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ یکم جنوری1948ء کو چک نمبرAH-12تحصیل و ضلع خانیوال (پنجاب، پاکستان) میں پیدا ہوئے۔ تعلیم:ابتدائی تعلیم اپنے گاؤں میں حاصل کی۔مزید دینی تعلیم کے لیے جامعہ غوثیہ جامع العلوم خانیوال، مدرسۂ شوکت الاسلام خانیوال ،جامعہ اشرف المدارس اوکاڑہ ،مدرسہ احیاءالعلوم بورےوال...

شاہ ارشاد حسین رامپوری

حضرت مولانا مفتی شاہ ارشاد حسین رام پوری رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب:اسم گرامی:حضرت مولانامفتی ارشادحسین۔لقب:نبراس العلماء،سراج الفقہاء،قطب الارشاد وغیرہ۔رامپورکی نسبت سے"رامپوری" کہلاتےہیں۔سلسلہ نسب اس طرح ہے:مولانا ارشاد حسین بن مولانا حکیم احمد حسین بن غلام محی الدین بن فیض احمدبن شاہ کمال الدین بن شیخ زین العابدین عرف میاں فقیراللہ بن حضرت خواجہ محمد یحیٰ بن امام ربانی مجددالف ثانی حضرت شیخ احمد سرہندی ۔علیہم الرحمۃ  والرضوان تاریخِ ولادت:...

نعیم الدین مراد آبادی

صدر الافاضل سید محمد نعیم الدین مرادآبادی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نام ونسب:آپ کا نام سید نعیم الدین بن معین الدین بن امین الدینبن کریم الدین ہے۔(رحمۃ اللہ تعالٰی علیہم) تاریخ ومقامِ ولادت:آپ کی ولادت  بروزپیر،21 صفر المظفر 1300ھ بمطابق جنوری 1883ء مراد آباد (یو.پی)  میں ہوئی۔ تحصیلِ علم: صدر الافاضل علیہ رحمۃ اللہ علیہ  جب چار سال کے ہوئے تو آپ کے والد گرامی نے "" بسم اللہ خوانی "" کی پاکیزہ رسم ادا فرمائی۔ ناظرہ قرآنِ پاک &nbsp...

محمد کامل ولید پوری اعظمی

محمد کامل نام، حضرت امام اعظم کی اولاد امجاد سے تھے، اپنے گاؤں ولید پور ضلع اعظم گڈھ میں ۲ نومبر ۱۸۲۳ء میں پیدا ہوئے، پندرہ برس کی عمر فرنگی محل کے علماء کی خدمت میں آکر درسیات پڑھی، حضرت سید شاہ عبد العلیم لوہاری سےسلسلۂ قادریہ میں مرید ہوئے، بارہ برس پیر کی خدمت میں رہ کر تکمیل سلوک کی، اور اجازت وخلافت سے سر فراز ہوئے، ۱۸۵۹ء میں دیانت داری ومعدات گستری کی بناء پر جون پور کےمنصف مقرر ہوئے، مسجد اٹالہ جونپور تعمیر کردہ سلطان ابراہیم شرفی کی مرمت...