ضیائے مشائخِ چشتیہ  

حضرت علامہ مولانا غلام رسول ہاشم چشتی

حضرت علامہ مولانا غلام رسول ہاشم چشتی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ مولانا غلام رسول بن خلیفہ پیر محمد ۳، مارچ ۱۸۶۳ء کو شکار پور سندھ میں تولد ہوئے ۔ آپ رئیس العارفین حضرت خواجہ امین شاہ چشتی ؒ کے بڑے خلیفہ مولانا حافظ صاحبڈ نہ چشتی کے پڑپوتے ( یعنی پوتے کے بیٹے ) تھے۔ تعلیم و تربیت : ابتدا میں محلہ کی مسجد شریف میں قرآن مجید کی تعلیم حاصل کی اس کے بعد حضرت مولانا قاضی سید بہادر علی شاہ چشتی ( جو کہ حضرت خواجہ سید محمد گیسودراز چشتی قدس سرہ متوفی ۸۲۵ھ...

شیخ بہرام چشتی

حضرت شیخ بہرام چشتی صابری ﷫ نام ونسب: اسمِ گرامی:  شیخ بہرام چشتی۔﷫بقول صاحب ِ’’انسائیکلوپیڈیااولیا کرام ‘‘ آپ حضرت جلال الدین کبیر الاولیاء پانی پتی﷫کے فرزندِارجمند ہیں، تو پھر سلسلہ ٔ نسب اس طرح ہے:حضرت شیخ بہرام چشتی بن  شیخ محمد جلال الدین کبیر الاولیاء بن خواجہ محمود بن کریم الدین بن جمیل الدین  عیسیٰ بن شرف الدین بن محمود بن بدرالدین بن ابو بکر بن صدر الدین بن علی بن شمس الدین عثمان بن نجم الدین عبدا ...

حضرت سید عتیق اللہ چشتی

حضرت سید عتیق اللہ چشتی  رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ آپ جالندھر کے صحیح النسب سادات سے تھے ظاہری اور باطنی کمالات کے مالک تھے شاہ ابوالمعالی چشتی کی خدمت میں رہا کرتے تھے۔ ساری عمر عبادت و ریاضت میں گزار دی۔ آپ کی وفات ماہ شعبان ۱۱۳۱ھ میں ہوئی تھی۔ ز دنیائے دوں چو بفردوس رفت ز دنیائے دوں پیر پیران عتیق شہنشاہ عشق است تاریخ او ۱۱۳۱ھ دوبارہ بگو میر میراں عتیق ۱۱۳۱ھ...

شیخ نور الدین المشہور نور قطب عالم بنگال قدس سرہ

آپ شیخ علاء الدین علاء الحق بنگالی قدس سرہ کے فرزند اور خلیفہ طریقت تھے۔ ہندوستان کے مشہور مشائخ میں مانے جاتے ہیں بڑے صاحب عشق و محبت اور ذوق و شوق کے مالک تھے۔ صاحب تصرف و کرامات تھے اپنے والد کی خدمت میں رہ کر بڑی روحانی منزلیں طے کیں اور درجہ قطبیت کو پہنچے اس طرح آپ قطب عالم کے خطاب سے مشہور ہوئے۔ اخبار الاخیار میں لکھا ہے کہ آپ اپنے والد کی خانقاہ کے تمام امور کو اپنے ہاتھ سے سرانجام دیا کرتے تھے کپڑے دھونا خانقاہ کو صاف کرنا۔ پانی  لا...

حضرت شیخ محمد سلیم چشتی صابری لاہوری

حضرت شیخ محمد سلیم چشتی صابری لاہوری  رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ آپ شیخ محمد صدیق چشتی لاہوری کے خلیفۂ کامل تھے آپ عشق و محبت جذب و سکرِ سماع و وجد اور فقر میں بلند مقام کے مالک تھے آپ کا صوفیا میں بھی بڑا بلند مقام تھا سماع کے دوران آپ کو یہ کیفیت ہوئی کہ بعض اوقات یہ گمان ہوتا کہ آپ فوت ہوگئے ہیں دو دو تین تین دن مست اور بے ہوش رہتے آخر کار ۱۰۳۰ ہجری میں اس دنیا سے کوچ کرگئے آپ کا مزار اپنے پیر و مرشد کے مزار کے پہلو میں میدان زین خان میں ہے۔ ...

شیخ سلیم بن بہاء الدین چشتی قدس سرہ

آپ حضرت مسعود شکر گنج رحمۃ اللہ علیہ  کی اولاد میں سے تھے۔ برصغیر میں آپ شیخ سلیم کے نام سے مشہور ہوئے مگر  عرب و  عراق میں آپ کو  شیخ الہند کے نام سے شہرت ملی تھی والد  کا اسم گرامی بہاء الدین اور والدہ کا نام نامی بی بی احد تھا آپ کی ولادت سے قبل آپ کے والدین لودھانہ (پنجاب) میں قیام  پذیر تھے وہاں سے اللہ کے حکم سے دہلی تشریف لے آئے اور ھلہ پیر علاء الدین میں قیام فرمایا۔ حضرت شیخ سلیم رحمۃ اللہ علیہ دہلی میں ہی ۸...

حضرت خواجہ فخرالدین ابوالخیر چشتی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ

حضرت خواجہ فخرالدین ابوالخیر چشتی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  خاندانی حالات:  والد ماجدکی طرف سے آپ حضرت امام حسین(رضی اللہ عنہ)کی اولاد میں سے ہیں،پس آپ حسینی ہیں۔  والدماجد:  خواجۂ خواجگان حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتی کے آپ بڑے صاحب زادے ہیں۔  والدہ ماجدہ: آپ بی بی امتہ اللہ کے بطن سے پیداہوئے۔ ۱؎ پیدائش:  آپ کی ولادت باسعادت591ھ میں ہوئی۔  بھائی:  آپ کے دوبھائی تھے۔ایک حقیقی اوردوسرے سوتیل...