ضیائے مشائخِ چشتیہ  

حضرت شیخ حمید الدین چشتی صابری رحمۃ اللہ علیہ

حضرت شیخ حمید الدین چشتی صابری ﷫ نام ونسب: اسم گرامی: حضرت شیخ حمید الدین چشتی صابری﷫۔ لقب: جامع الحسنات۔ سلسلہ ٔنسب: حضرت شیخ حمید الدین چشتی صابری﷫بن شیخ قطب الدین چشتی صابری بن شیخ پیر بن شیخ بڈھن بن مخدوم الاولیاء حضرت شیخ محمد بن حضرت شیخ عارف بن حضرت شیخ احمد عبد الحق ردولوی چشتی صابری بن شیخ عمر بن شیخ داؤد۔﷭ ۔حضرت شیخ داؤد ﷫؛ حضرت شیخ نصیر الدین چراغ دہلوی﷫ کے مرید تھے۔ان کا مزار مبارک قصبہ ردولی کے جنوب کی طرف موجود ہے۔سلسلہ ٔنسب امیر ا...

حضرت شیخ رکن الدین چشتی صابری رحمۃ اللہ علیہ

حضرت شیخ رکن الدین چشتی صابری ﷫ نام و نسب: اسم گرامی: شیخ رکن الدین چشتی صابری﷫۔لقب: عارف باللہ۔ سلسلہ نسب: حضرت شیخ رکن الدین چشتی صابری﷫ بن قطب العالم شیخ عبدالقدوس گنگوہی بن شیخ اسماعیل بن شیخ صفی الدین﷭۔آپ کےجد امجد حضرت شیخ صفی الدین﷫، حضرت میرسیداشرف جہانگیرسمنانی ﷫کے مریدتھے۔آپ کاسلسلۂ نسب چندواسطوں سےحضرت امام ابوحنیفہ ﷫ پرمنتہی ہوتاہے۔(اقتباس الانوار، ص604) تحصیل علم: آپ﷫ جامع علوم نقلیہ و عقلیہ تھے۔ آپ کی ابتدائی تربیت اپنے والد گ...

حضرت شیخ عبد السلام المعروف شاہ اعلیٰ چشتی صابری

حضرت شیخ عبد السلام المعروف شاہ اعلیٰ چشتی صابری ﷫ نام ونسب: اسم گرامی: حضرت شیخ عبد السلام چشتی صابری﷫۔ لقب: شاہ اعلی۔ سلسلہ نسب: حضرت شیخ عبد السلام بن شیخ نظام الدین بن شیخ عثمان زندہ پیر چشتی صابری﷫۔ خاندانی تعلق حضرت شیخ جلال الدین کبیر الاولیاء﷫ کی اولاد سے ہیں۔ تاریخ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت 890ھ کو ہوئی؛ مادہ تاریخ ’’فیاض‘‘ ہے۔ تحصیلِ علم: آپ﷫ علوم ظاہری و باطنی کے جامع تھے۔ بیعت و خلافت: حضرت شیخ عبد السلام ...

حضرت شیخ محمد جمال چشتی صابری رحمۃ اللہ علیہ

حضرت شیخ محمد جمال چشتی صابری ﷫ تعارف:فدائے عشق و مستی بحق رب ذو الجلال، آئینہ معرفت و کمال ، صاحب کشف کرامت و حال حضرت شیخ محمد جمال چشتی صابری ثمہ کا چھوی رحمۃ اللہ علیہ ولی بے مثال و باکمال ہیں۔آپ موضع کا چھو ضلع کر نال کے زمیندار طبقہ سے متعلق ہیں۔ کھیتی باری آپ کا معمول خاص تھا۔ ایک دن اپنے کھیتوں میں ہل چلا رہے تھےکہ غیب سے ندا آئی کہ اے جمال تم اس کام کے لیے نہیں پیدا کئے گئے بلکہ تم ہمارے مشاہدے کے لیے پیدا کئے گئے ہو۔ لہٰذا تم فوراً گنگ...

حضرت شیخ محمد صادق چشتی صابری رحمۃ اللہ علیہ

حضرت شیخ محمد صادق چشتی صابری ﷫ نام و نسب: اسم گرامی: شیخ محمد صادق چشتی صابری﷫۔ لقب: قطب وحدت۔ سلسلہ نسب: حضرت شیخ محمد صادق چشتی صابری بن شیخ فتح اللہ گنگوہی بن قطب العالم شیخ عبد القدوس گنگوہی بن شیخ اسماعیل بن شیخ صفی الدین﷭۔شیخ صفی الدین ﷫ حضرت میرسیداشرف جہانگیرسمنانی ﷫کے مریدتھے۔آپ کاسلسلہ نسب چندواسطوں سےحضرت امام ابوحنیفہ ﷜ پرمنتہی ہوتاہے۔(اقتباس الانوار) تحصیل علم: آپ﷫ ایک علمی و روحانی خانوادے سے تعلق رکھتے تھے۔حضرت شیخ عبد القدوس گ...

حضرت شیخ یحی چشتی صابری رحمۃ اللہ علیہ

حضرت شیخ یحی چشتی صابری﷫ نام و نسب: اسم گرامی: حضرت یحی چشتی صابری﷫۔ والد کا اسم گرامی: حضرت شیخ حاجی عبد الکریم چشتی صابری﷫ حضرت خواجہ نظام الدین بلخی چشتی ﷫۔ تحصیل علم: آپ﷫ علوم ظاہری و باطنی کے جامع تھے۔ بیعت و خلافت: آپ﷫ اپنے والد گرامی حضرت شیخ عبد الکریم چشتی صابری﷫ کے دست حق پرست پر بیعت ہوئے اور مجاہدات و سلوک کے بعد خلافت و اجازت سے مشرف ہوئے۔ والد گرامی کے وصال کے بعد ان مسند نشین ہوئے۔ سیرت و خصائص: کریم ابن کریم ، عارف ابن عارف ، ...

حضرت مخدوم شیخ قطب الدین چشتی صابری رحمۃ اللہ علیہ

حضرت مخدوم شیخ قطب الدین چشتی صابری ﷫ نام ونسب: اسم گرامی: شیخ قطب الدین چشتی صابری﷫۔ سلسلہ ٔنسب: شیخ قطب الدین چشتی صابری بن شیخ پیر بن شیخ بڈھن بن مخدوم الاولیاء حضرت شیخ محمد بن حضرت شیخ عارف بن حضرت شیخ احمد عبد الحق ردولوی چشتی صابری بن شیخ عمر بن شیخ داؤد۔﷭ ۔حضرت شیخ داؤد ﷫؛ حضرت شیخ نصیر الدین چراغ دہلوی﷫ کے مرید تھے۔ان کا مزار مبارک قصبہ ردولی کے جنوب کی طرف موجود ہے۔سلسلہ ٔنسب امیر المؤمنین حضرت عمر بن خطاب ﷜ پر منتہی ہوتا ہے۔وطن اصلی ب...

حضرت مولانا سید نور محمد غازی چشتی صابری رحمۃ اللہ علیہ

حضرت مولانا سید نور محمد غازی چشتی صابری﷫ نام و نسب: اسم گرامی: سید نور محمد۔عرفی نام: اخون یونس۔ لقب: غازیِ اسلام۔ مردان کے علاقے میں آپ ’’خاؤ بابا جی‘‘ کے نام سے یاد کئے جاتے ہیں۔’’خاؤ‘‘ ضلع مردان میں ایک گاؤں ہے۔اسی میں آپ﷫ کا مزار ہے۔(تذکرہ علماء و مشائخ سرحد، جلد، 2، ص287) سلسلہ نسب: حضرت شیخ سید نور محمد غازی بن شیخ سید محمد دریش۔ آپ﷫ کا سلسلہ نسب بوساطت ، قطب الاقطاب حضرت شاہ عبد العزیز﷫ 9؍...

خواجہ فیض محمد شاہ جمالی چشتی

حضرت مولانا خواجہ فیض محمد شاہ جمالی چشتی نظامی رحمۃ  اللہ علیہ نام ونسب:عالمِ کبیر محدث ِ جلیل خواجہ فیض محمد شاہ جمالی بن مولانا نور الدین علیہماالرحمۃ۔ تاریخ ِ ولادت: 16/ذیقعدہ1290ھ 5 جنوری بمطابق/1874ءبروز جمعرات بوقتِ سحر  اپنے وقت کے ممتاز عالم وعارف حضرت مولانا نور الدین علیہ الرحمتہ کے گھر قصبہ شاہ جمال (ڈیرہ غازی خان  )میں ہوئی۔ تحصیلِ  علم: آپ نے ابتدائی تعلیم قر آنِ پاک اور ابتدائی درسی کتب اپنے والد گرامی سے ح...

خواجہ معین الدین حسن چشتی اجمیری

شیخ الاسلام سلطان الہندخواجہ سیدمعین الدین حسن چشتی اجمیری رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب:اسمِ گرامی :سید محمد  حسن ،کنیت ،معین الدین،لقب،سلطان الہند ،خواجہ غریب نواز،عطائے رسول،نائب النبی فی الہند معروف ہیں۔آپ نجیب الطرفین سید ہیں ۔سلسلہ نسب اسطرح ہے :خواجہ معین الدین بن سید غیاث الدین بن سید کمال الدین بن سید احمد حسین ۔(علیہم الرحمہ ) تاریخِ ولادت: آپ ۱۴/رجب ۵۳۰ھ،بمطابق ۱۱۳۵ء ،میں بمقام "سنجر"(ایران)سید غیاث الدین  کے گھر پید اہوئے۔آپک...